جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر شدید رنج ہے۔ ایسی بزدلانہ کاروائیاں پاکستان کے امن و امان کو سبوتاژ نہیں کر سکتیں۔ دُکھ کی اِس گھڑی میں میری ہمدردیاں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالٰی ان کے درجات بلند کرے اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔ آمین
‼️ انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مورد الزام ٹھہرانا نیا ٹرینڈ بن گیا ہے، جبکہ اصل مجرموں—دہشت گردوں اور ان کے غیر ملکی سرپرستوں—کو نظر انداز کیا جا رہا ہے؟ قومی سلامتی کو سیاسی رنگ دینے کے بجائے، ان بہادر جوانوں کی قربانیوں کا اعتراف کریں جو ان دہشت گردوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ آرام دہ کرسیوں پر بیٹھ کر تنقید کرنے والے صرف منفی پراپیگنڈہ پھیلاتے ہیں، جبکہ ہمارے بہادر سپاہی اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں!