ل��ئف پارٹنر کے ہاتھوں اگر عورت مَرتی ہے تو مَرد بھی مارا جاتا ہے، دونوں کی ریشو میں کوئی انیس بیس کا ہی فرق ہوگا. اگر مَرد کے ہاتھوں پسٹل کا ٹریگر غلطی سے دبایا جاتا ہے تو اکثر مَرد بھی رات کا کھانا کھا کر سوتے ہیں اور صبح زندہ نہیں اُٹھتے
مرد بیوی کو پہاڑی سے دھکا دے کر حادثے کا روپ دیتا ہے تو عورت بھی آشنا کو بُلا کر منہ پر تکیہ رکھ کے خصم مروا دیتی ہے
حرامزدگی کی کوئی جنس نہیں ہوتی. جس نے حرامی پَن کرنا ہے وہ کر گُزرے گا چاہے مرد ہے یا عورت. اس لیے جو فیمنسٹ عورتیں اس طرح کے کیسز میں ظالم مَرد ظالم مَرد کی گردان الاپتے ہوئے سینہ کوبی شروع کر دیتی ہیں وہ اُن ہزاروں مَردوں کے متعلق کیا جسٹیفکیشن دیں گی جو اپنی آوارہ مزاج بیویوں کے ہاتھوں مارے گئے، جنہیں آشنا نے تیز دھار آلے سے نیند میں ہی ذبح کردیا. جو دفتر جاتے ہوئے رستے میں گولی کا نشانہ بن گئے.
فیمنسٹ آنٹیوں سے اتنا ہی کہوں گی کہ اپنی دو ٹکے کی فلاسفی کے لیے مَرد و زن کو ایک دوسرے سے بد ظن کرنا بند کیجئے. مَردوں میں بھی حرامی ہوتے ہیں اور عورتیں بھی حرامی ہوتی ہیں. اسی طرح اچھی تربیت والے ماؤں کے لعل بھی موجود ہیں اور اچھی تربیت والی ماؤں کی بیٹیاں بھی پائ جاتی ہیں.
اللہ سب کے لیے آسانیاں کرے
//خالدہ پروین.. ماہر جنسیات //
ماشاءاللہ ماشاءاللہ سبحان اللہ
ایک انسان اپنی زندگی کے دو سال صرف اس مقصد کے لیے وقف کر دے کہ وہ لوگ بھی قرآنِ پاک کو سمجھ سکیں جو سن نہیں سکتے، جن کے کان آوازوں سے محروم ہیں، مگر دل اللہ کے کلام کو سننے کی تڑپ رکھتے ہیں؟
یہ ہیں عراق کے شہر اربیل سے تعلق رکھنے والے ایک عظیم انسان،" عزالدین حامد مصطفیٰ" ...
وہ ایک ماہرِ تعلیم اور اشاروں کی زبان کا مترجم ہے۔ لیکن اس نے جو کام کیا ہے، وہ شاید بڑے بڑے عہدوں اور دولت والوں کے حصے میں بھی نہیں آتا۔
عزالدین حامد مصطفیٰ نے اپنی زندگی کے دو قیمتی سال قرآنِ پاک کی تمام 114 سورتوں کو کرد اشاروں کی زبان میں منتقل کرنے کے لیے وقف کر دیے۔
قرآن کی ایک ایک سورت، ایک ایک آیت اور اس کے مفہوم کو ایسے انداز میں پیش کرنا کہ سماعت سے محروم افراد بھی اللہ کے پیغام تک رسائی حاصل کر سکیں۔ یہ محض ترجمے کا کام نہیں تھا، بلکہ ایک ایسی خاموش دنیا تک روشنی پہنچانے کی کوشش تھی جہاں آواز تو نہیں پہنچتی، مگر ایمان کے جذبات پوری شدت سے موجود ہوتے ہیں۔
ہم میں سے کتنے لوگ ہیں جو قرآن پڑھ سکتے ہیں، سن سکتے ہیں، سمجھ سکتے ہیں، مگر پھر بھی مہینوں قرآن کھول کر نہیں دیکھتے؟ اور دوسری طرف ایک شخص ہے جس نے ان لوگوں کے لیے قرآن کے پیغام کو قابلِ فہم بنانے کی خاطر دو سال کی مسلسل محنت کر ڈالی جنہیں عام طور پر ہم اپنی گفتگو اور محفلوں میں شامل کرنا بھی بھول جاتے ہیں۔
اس عظیم کام کا جائزہ ہائر فتویٰ کمیٹی نے لی�� اور منظوری دی، جبکہ کردستان اسلامک اسکالرز یونین نے اسے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے لیے نامزد کیا۔
ہم اکثر اللہ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنا بھول جاتے ہیں۔ ہمارے کان کام کرتے ہیں، ہماری زبان بولتی ہے، ہماری آنکھیں دیکھتی ہیں، مگر کیا ہم نے کبھی ��وچا کہ ان نعمتوں کو اللہ کی رضا کے لیے کتنا استعمال کیا؟
عزالدین حامد مصطفیٰ نے اپنی صلاحیت کو ایک ایسے مقصد کے لیے استعمال کیا جس سے ہزاروں سماعت سے محروم افراد مستفید ہو سکتے ہیں۔
اللہ نے ہر انسان کو کوئی نہ کوئی صلاحیت دی ہے، اصل کمال یہ ہے کہ آپ اس صلاحیت سے کسی دوسرے کی زندگی میں روشنی کیسے پیدا کرتے ہیں۔
کسی کے پاس دولت ہے تو وہ کسی کی مدد کر سکتا ہے، کسی کے پاس علم ہے تو وہ جہالت کا اندھیرا مٹا سکتا ہے، کسی کے پاس آواز ہے تو وہ حق کی بات کر سکتا ہے، اور کسی کے پاس اشاروں کی زبان ہے تو وہ خاموش دلوں تک بھی اللہ کا پیغام پہنچا سکتا ہے۔
یاد رکھیے! نیکی کے لیے ب��ے وسائل نہیں، بڑا دل اور مضبوط ارادہ چاہیے۔
عزالدین حامد مصطفیٰ جیسے لوگ ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ قرآن صرف پڑھنے کی کتاب نہیں، یہ انسانیت تک پہنچانے کا پیغام بھی ہے۔
سلام ہے اس انسان کی محنت، جذبے اور اس سوچ کو جس نے دو سال لگا کر ان لوگوں کے لیے قرآن کے پیغام کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی جن کی دنیا آوازوں سے خالی ہے، مگر جن کے دل اللہ کے ذکر سے آباد ہو سکتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان کی اس کاوش کو قبول فرمائے، اسے ان کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے اور ہمیں بھی اپنی صلاحیتیں انسانیت کی بھلائی اور دین کی خدمت میں استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!
یہ واقعہ ریاض کی ایک مسجد میں پیش آیا، جہاں سولہ سالہ ایک لڑکا قرآنِ مجید کی تلاوت کر رہا تھا اور فجر کی نماز شروع ہونے کا انتظار کر رہا تھا۔ اذان ہوئی تو اس نے قرآنِ مجید کو اس کی جگہ پر رکھا اور نماز کی صف میں کھڑا ہونے کے لیے اٹھا، لیکن اچانک زمین پر گرا اور بے ہوش ہوگیا۔
مسجد میں موجود چند نمازی اسے اٹھا کر ہسپتال لے گئے۔ اس کا معائنہ کرنے والے ڈاکٹر الجبیر نے واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا:
’’اس نوجوان کو ہمارے پاس اس حالت میں لایا گیا جیسے کسی میت کو چارپائی پر اٹھا کر لایا جاتا ہے۔ معائنے کے بعد معلوم ہوا کہ اسے دل کا شدید دورہ پڑا تھا۔ یہ ایسا جان لیوا دورہ تھا کہ اگر کسی اونٹ کو بھی پڑتا تو وہ بھی جانبر نہ ہو پاتا۔‘‘
میں نے لڑکے کی طرف دیکھا۔ وہ موت سے لڑ رہا تھا اور اس کی سانسیں اکھڑ رہی تھیں۔ ہم نے فوراً اسے طبی امداد دینا اور اس کے دل کو دوبارہ حرکت میں لانے کی کوشش شروع کردی۔ میں نے ایک ایمرجنسی ڈاکٹر کو اس کے پاس چھوڑا تاکہ وہ اس کی حالت پر نظر رکھے، جبکہ میں کچھ ضروری طبی آلات لینے چلا گیا۔
جب میں تیزی سے واپس آیا تو ایک عجیب منظر دیکھا۔ لڑکے نے ایمرجنسی ڈاکٹر کا ہاتھ مضبوطی سے پکڑا ہوا تھا اور ڈاکٹر اپنا کان اس کے ہونٹوں کے قریب کیے اس کی بات سن رہا تھا۔ لڑکا دھیمی آواز میں کچھ کہہ رہا تھا۔
میں چند لمحے وہیں کھڑا یہ منظر دیکھتا رہا۔
اچانک لڑکے نے ڈاکٹر کا ہاتھ چھوڑ دیا۔ اس نے بڑی مشکل سے اپنے جسم کو دائیں جانب موڑنے کی کوشش کی اور انتہائی بھاری، ٹوٹی ہوئی آواز میں کلمۂ شہادت پڑھا:
’’أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ۔‘‘
’’میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ﷺ اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔‘‘
وہ بار بار یہی کلمات دہراتا رہا۔ اس کی نبض دھیرے دھیرے ڈوبتی گئی، یہاں تک کہ اس کے دل کی دھڑکن بند ہوگئی۔
ہم نے اسے ب��انے کی ہر ممکن کوشش کی، لیکن اللہ کا فیصلہ غالب آیا اور وہ نوجوان اس دنیا سے رخصت ہوگیا۔
اس دوران ایمرجنسی ڈاکٹر زار و قطار رونے لگا۔ اس کی حالت ایسی ہوگئی کہ وہ اپنے قدموں پر کھڑا بھی نہیں رہ پا رہا تھا۔
ہم نے حیران ہوکر اس سے پوچھا:
’’کیا ہوا ہے؟ تم نے پہلی مرتبہ کسی مریض کو مرتے ہوئے تو نہیں دیکھا؟‘‘
لیکن ڈاکٹر مسلسل روتا اور سسکیاں لیتا رہا۔
جب اس کے آنسو کچھ تھمے تو ہم نے پوچھا:
’’یہ لڑکا تم سے کیا کہہ رہا تھا؟‘‘
ڈاکٹر نے جواب دیا:
’’ڈاکٹر صاحب! جب اس نوجوان نے آپ کو آتے جاتے، احکامات دیتے اور اس کے علاج کے فیصلے کرتے دیکھا تو اسے اندازہ ہوگیا کہ آپ اس کے علاج کے ذمہ دار ماہر ڈاکٹر ہیں۔ اس کے بعد اس نے مجھ سے کہا:
’ڈاکٹر صاحب! براہِ کرم اپنے ساتھی، یعنی دل کے ماہر ڈاکٹر سے کہہ دیجیے کہ وہ میرے لیے مزید پریشان نہ ہوں۔ اب کسی کوشش کی ضرورت نہیں۔ میری موت یقینی ہے، میں جانتا ہوں کہ اب مجھے اس دنیا سے جانا ہے۔ اللہ کی قسم! میں اس وقت اپنی جنت میں اپنا مقام اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں!‘‘
اللہ اکبر! اللہ سب سے بڑا ہے۔
اللہ تعالیٰ قرآنِ مجید میں ارشاد فرماتا ہے:
’’بے شک جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا رب اللہ ہے، پھر وہ اس پر ثابت قدم رہے، ان پر فرشتے نازل ہوتے ہیں اور کہتے ہیں: نہ ڈرو اور نہ غم کرو، بلکہ اس جنت کی خوشخبری قبول کرو جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا۔‘‘
(سورۃ فصلت: 30)
اللہ تعالیٰ ہمیں بھی نیک اعمال کے ساتھ زندگی گزارنے، ایمان پر ثابت قدم رہنے اور ایمان ہی کی حالت میں اس دنیا سے رخصت ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
پیاری لڑکیوں! پاپا کی پریوں! 🛵❤️
آپ نے تو خواتین کی ڈرائیونگ کی بدنامی میں مزید چار چاند لگا دیے ہیں۔ پہلے گاڑی چلانے والی خواتین سے سڑک پر لوگ خوفزدہ رہتے تھے، اب سکوٹیوں کی ایک نئی فوج میدان میں آ گئی ہے۔ 😂
خدا کے لیے، سکوٹی خریدی ہے تو اسے چلانا بھی سیکھ لیجیے!
سب سے پہلے سکوٹی روکنے کے لیے پاؤں زمین پر گھسیٹنا چھوڑ دیں۔ اس میں بریک بھی لگے ہیں، انہیں استعمال کرنا سیکھیں۔
دوسری بات، سڑک پر نظر سامنے رکھیں۔ بار بار پیچھے مڑ کر میلوں دور سے آتی گاڑیوں کو دیکھنے کے چکر میں اپنی سکوٹی کو ڈگمگانے نہ دیں۔ اور یاد رکھیں، چیخ مارنے سے سکوٹی نہیں رکتی، بریک دبانے سے رکتی ہے۔ 😭
لمبے عبائے، کھلے دوپٹے اور ایسی چادریں پہن کر سکوٹی نہ چلائیں جو پہیوں یا ہینڈل میں پھنس سکتی ہوں۔ اپنی حفاظت کو ترجیح دیں۔
دائیں بائیں مڑتے وقت انڈیکیٹر ضرور دیں۔ اچانک بیچ سڑک پر رک کر راستہ تلاش نہ کریں، پہلے سے لین تبدیل کریں اور اشارے کا استعمال کریں۔
پیچھے سواری بٹھاتے وقت بھی سکوٹی کی گنجائش اور توازن کا خیال رکھیں۔ یہ نہ ہو کہ سکوٹی کا وزن ایک طرف اور آپ کا حوصلہ دوسری طرف ہو۔ 😂
اور ایک ضروری بات! رات گئے سنسان سڑکوں پر اکیلے نکلنے سے حتی الامکان گریز کریں۔ اپنی حفاظت، راستے اور اردگرد کے ماحول کا خیال رکھیں۔
لیکن ایک بات دل سے کہنا چاہتی ہوں:
آج سڑکوں پر لڑکیوں اور خواتین کو سکوٹی چلاتے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔ یہ خودمختاری کی طرف ایک اچھا قدم ہے۔ رکشوں اور ویگنوں کی محتاجی کم ہوئی، روزمرہ کے کام آسان ہوئے اور بھائیوں کی ڈیوٹی بھی کچھ ہلکی ہوئی۔ 😂
بس بہنو! خودمختاری کے ساتھ ذمہ داری بھی ضروری ہے۔ سڑک صرف آپ کی نہیں، و��اں دوسرے لوگ بھی اپنی منزل کی طرف جا رہے ہوتے ہیں۔
ڈرائیونگ میں اعتماد ضرور رکھیں، مگر لاپروائی نہیں۔ رفتار سے زیادہ اہم کنٹرول ہے اور منزل سے زیادہ اہم زندگی۔
آپ کی آزادی بھی ہمیں عزیز ہے اور آپ کی زندگی بھی۔
خدا کے لیے، سکوٹی احتیاط سے چلائیں۔ ❤️
سابق سٹار آل راؤنڈر عبدالرزاق کا اپنے انٹرویو میں کہنا ہے کہ
"میں نے اپنی زندگی میں ایک ایسا شخص دیکھا ہے جس نے مجھے بہت متاثر کیا، اور وہ ہمارے لیجنڈ محمد یوسف ہیں۔
جب محمد یوسف اسلام میں داخل ہوئ��، تو اس کے بعد ہم ا��گلینڈ کے دورے پر گئے۔ ہوٹل میں میرا کمرہ محمد یوسف کے کمرے کے ساتھ ہی تھا۔ دورے کے دوران ایک رات، رات کے آخری حصے میں مجھے ان کے کمرے سے کسی کے رونے کی آواز آئی۔ میں گھبرا گیا کہ خدا خیر کرے کیا ہوا ہے؟
میں اپنے کمرے سے باہر نکل آیا۔ مجھے محسوس ہوا کہ یہ محمد یوسف کی ہی آواز ہے۔ میں باہر لابی میں بیٹھ گیا اور تقریباً 20 منٹ تک وہاں بیٹھا رہا، اندر سے مسلسل رونے کی آواز آ رہی تھی۔ مجھے اندازہ ہو گیا کہ محمد یوسف اس وقت اپنے اللہ کے سامنے سجدے میں گر کر رو رہے ہیں۔
اگلے روز ہمارا میچ نہیں تھا بلکہ پریکٹس سیشن تھا۔ ہم سب گراؤنڈ گئے تو کوچ نے محمد یوسف کو نیٹ میں کافی دیر پریکٹس کرائی۔ تقریباً 3 گھنٹے کا سخت سیشن تھا، سب کھلاڑی تھک کر پانی پی رہے تھے لیکن محمد یوسف پانی نہیں پی رہے تھے۔ حالانکہ وہ رمضان المبارک کا مہینہ بھی نہیں تھا۔
میں پانی کی بوتل لے کر یوسف کے پاس گیا تو انہوں نے انکار کر دیا اور کہامیرا روزہ ہے'۔میں نے حیرت سے کہا: 'یوسف بھائی! رمضان تو ہے نہیں، پھر آپ کا روزہ کیسے ہے؟'انہوں نے ایسا جواب دیا جو میرے دل کو چھو گیا! محمد یوسف ��ے کہا:
'بس اب میں ایک دن روزہ رکھوں گا اور ایک دن نہیں رکھوں گا۔ کیونکہ جب میں مسلمان نہیں تھا، تو اتنے سال میں نے روزے نہیں رکھے۔ مجھے ڈر ہے کہ کہیں آخرت میں مجھ سے اس بارے میں سوال نہ ہو جائے۔ اب مجھے یہ تو معلوم نہیں کہ میں نے کتنے سال روزے نہیں رکھے، لیکن جب تک زندہ ہوں، ہفتے میں چار روزے ضرور رکھوں گا۔' میں نے اپنی زندگی میں اگر کسی کو دین پر اتنے کامل طریقے سے چلتے دیکھا ہے تو وہ محمد یوسف تھے، اور وہ آج بھی ہر ہفتے میں چار دن روزہ رکھتے ہیں۔
#cricket #pakistancricket #PCB
مکہ مکرمہ نے ایک امام کے تحت نماز کے 100 سال مکمل کر لیے۔
کئی صدیوں تک مسجد الحرام میں چار الگ الگ نماز کی جگہیں تھیں۔ ہر مسلک اپنے اپنے امام کے ساتھ ایک کے بعد ایک نماز ادا کرتا تھا۔
عام طور پر شافعی گروہ پہلے نماز پڑھتا تھا، اس کے بعد دوسرے گروہ۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ ایک ہی نماز دن میں کئی بار دہرائی جاتی تھی۔
27 اکتوبر 1926 کو شاہ عبدالعزیز نے اس عمل کو بند کرنے کا حکم دیا۔ علما نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سب کو ایک ہی امام کے تحت جمع کیا جائے۔
اس کے بعد سے ہر نماز کے لیے صرف ایک جماعت ہوتی ہے۔ حرم میں بار بار گروہ نہیں ہوتے اور الگ الگ حصے بھی نہیں رہے۔
یہ اسی طریقے سے میل کھاتا ہے جس طرح نبی کریم ﷺ اور ان کے صحابہ نماز پڑھتے تھے۔ تمام نمازی ایک جسم کی طرح ایک امام کے پیچھے کھڑے ہوتے ہیں۔
یہ نظام بغیر کسی تبدیلی کے پورے 100 سال جاری رہا ہے۔ آج بھی لاکھوں لوگ مکہ مکرمہ میں ایک متحد جماعت کی صورت میں نماز ادا کرتے ہیں۔
بریسٹ کینسر اس وقت خواتین کا عالمی سطح پر اہم ترین مسئلہ ہے۔ اس سے بچاو کے لیے جو قدرتی تدابیر ممکن ہیں وہ اپنی خواتین تک لازمی پہنچائیں :
شادی 25 سے 28 سال کی عمر تک ہو جانی چاہیئے تا کہ پہلا بچہ 30 سال سے پہلے پیدا ہو
وزن کو ہرگز بڑھنے نہ دیں
فاسٹ فوڈ سے مکمل اجتناب
مانع حمل ادویات لینے سے پرہیز کریں
باقاعدگی سے صبح کی سیر کو زندگی کا لازمی جز بنائیں
بچے کو اپنا دودھ پلائیں
اپنی چھاتی کا بغور مائنہ کرتی رہیں اور 35 سال سے ہر سال بعد سکریننگ کروائیں
#BreastCancerAwarenessMonth
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والےسابق مسلمان باڈی بلڈر احمد حرائشی جو اب آسٹریلیا میں مسلمانوں کی میت کو غسل دیتا ہیں اور اسلامی تدفین کے منتظم کے طور پر ایک تنظیم چلا کر خدمات انجام دیتے ہیں اپنے حالیہ انٹرویو میں اس سے سوال ہوا کوئی ایسا واقعہ سنائیں جو آپ اتنے سارے مسلمانوں کو غسل دیتے ہے جو آپ نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے احمد حرائشی نے کہا کہ آسٹریلیا کی مختلف ریاستوں میں قبر کی جگہ 25 سے 99 سال تک کے لیے لیز پر دی جاتی ہے۔ مقررہ وقت پر لواحقین سے رابطہ کیا جاتا ہے اگر وہ چاہئے تو مزید رقم دیکر مزید سالوں کیلئے لیز نیا کراسکتے ہےایک قبر تھا 25سال کے بعد جب ان کے لواحقین سے رابط کیا گیا تو ان سے رابطہ نہیں ہوسکا پتہ چلا کہ وہ عراق کے رہنے والے تھے اور آسٹریلیا میں کام کاج کیلئے آئے تھے اس آدمی کے انتقال کے بعد وہ آسٹریلیا چھوڑ کر چل�� گئے جب اس کی قبر کو ہٹایا جارہاتھا تو وہ شخص قبر کے اندر ایسا پڑا ہوا تھا جیسے یہ ایک منٹ پہلے رکھا گیا ہو مجھ سے رابطہ کیا گیا جب میں پہنچا تو میں نے سبحان اللہ کہدیا کیونکہ اس کے آس پاس بھی بہت سے قبریں مسمار کردگئی تھی تمام کے اندر سے سوائے مٹھی کے کچھ بھی نہیں تھا میں نے اپنی تنظیم کی طرف ہمیشہ کیلئے قیمت دیکر اس کیلئے وہ جگہ خرید لی قبر بند کردیا گیا لیکن میرے ذہن میں سوال تھا کہ آخر یہ شخص کون ہوگا میں نے تحقیقات شروع کردی کہ یہ شخص کیا کرتا تھا تو میں نے جب پوری معلومات حاصل کرلی کہ وہ شخص محمد طلال کے نام سے تھا اور حافظ قرآن تھا آسٹریلیا میں ایک فیکٹری میں کام ��رتا اور ایک مسجد میں فی سبیل اللہ پانچ سال تک امامت کرائی اس نے اور اسکے ہاتھوں پر بہت سارے لوگ اسلام میں داخل ہوئے تھے یہ وہ واقعہ ہے جو میں نے اپنے آنکھوں سے دیکھا ہے
QR Code اسکین کرنے سے پہلے ایک لمحہ رکیں، یہ فراڈ بھی ہو سکتا ہے
QR codes ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکے ہیں، لیکن یہی سہولت سائبر مجرموں کے لیے بھی ایک نیا راستہ بن سکتی ہے۔
جعلی QR code آپ کو ایسی website پر لے جا سکتا ہے جو کسی بینک، delivery service یا معروف کمپنی کی اصل website جیسی دکھائی دے۔ وہاں ��ارف سے login information، card details، verification codes یا دوسری حساس معلومات درج کرنے کو کہا جا سکتا ہے۔
QR code کے ذریعے phishing کو بعض اوقات “Quishing” بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں صارف کو جعلی link پر لے جا کر اس کی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
خاص طور پر عوامی مقامات پر لگے ایسے QR codes سے محتاط رہیں جن کا source واضح نہ ہو۔ QR code اسکین کرنے سے پہلے دیکھیں کہ وہ کہاں سے آیا ہے، اور اسکین کرنے کے بعد کھلنے والے link کا domain بھی ضرور چیک کریں۔
اگر کوئی website غیر معمولی طور پر فوری کارروائی، password، card information یا verification code مانگے تو معلومات درج کرنے کے بجائے متعلقہ ادارے کی official website یا app خود کھول کر تصد��ق کریں۔
نوٹ: یہ پوسٹ سائبرسیکیورٹی سے متعلق عوامی طور پر دستیاب معلومات پر مبنی ہے۔ AI-generated تصویر صرف نمائندگی کے لیے ہے۔
#LocalStreet #QRCode #CyberSecurity #ScamAlert #OnlineSafety
ایک ہسپانوی بادشاہ ک�� اپنے حسب و نسب پر بہت ناز تھا۔ وہ کمزور اور بے بس لوگوں کے ساتھ سختی اور سنگ دلی کے لیے بھی مشہور تھا۔
ایک دن وہ اپنے درباری عمائدین کے ہمراہ اراگون کے ایک میدان سے گزر رہا تھا، جہاں کئی سال پہلے اس کے والد ایک جنگ میں مارے گئے تھے۔
وہاں انہیں ایک درویش صفت بزرگ دکھائی دیے، جو ہڈیوں کے ایک بہت بڑے ڈھیر میں کچھ تلاش کر رہے تھے۔
بادشاہ نے پوچھا:
’’تم یہاں کیا کر رہے ہو؟‘‘
بزرگ نے کہا:
’’حضورِ والا! آپ کی عزت و سلامتی ہو۔ جب مجھے معلوم ہوا کہ اسپین کا بادشاہ یہاں تشریف لا رہا ہے تو میں نے سوچا کہ آپ کے والد کی ہڈیاں تلاش کرکے آپ کی خدمت میں پیش کر دوں۔ لیکن میں جتنی بھی کوشش کرتا ہوں، انہیں پہچان نہیں پاتا۔‘‘
پھر انہوں نے کہا:
’’کیونکہ آپ کے والد کی ہڈیاں بھی کسانوں، غریبوں، فقیروں اور غلاموں کی ہڈیوں جیسی ہی ہیں۔‘‘
ناران کاغان ��ے واپسی پر ہم نے سوچا کہ راولپنڈی راجہ بازار سے خشک میوہ جات خرید لیے جائیں، کیونکہ وہاں ہول سیل ڈیلرز موجود ہیں اور اچھی کوالٹی کا خشک میوہ مناسب قیمت پر مل جاتا ہے، خاص طور پر ناران کے مقابلے میں۔
ہم شام کے وقت راجہ بازار پہنچے اور وہاں سب سے بڑی ہول سیل دکان کا پتا کیا تو معلوم ہوا کہ New Punjab General Dry Fruits وہاں کے بڑے ہول سیل ڈیلرز میں سے ہیں۔ ہم چار دوست تھے اور ہم میں سے ہر ایک نے تقریباً 15 سے 20 ہزار روپے کا خشک میوہ خریدا۔ واقعی ناران کے مقابلے میں ہمیں بہت اچھی کوالٹی کا خشک میوہ کافی مناسب قیمت پر مل گیا۔
ہمیں جلدی تھی، اس لیے سامان اٹھایا، گاڑی تک لے کر گئے اور س��مان گاڑی میں لوڈ کیا۔ لیکن جلدی میں ایک بڑی غلطی ہو گئی…
ایک کلو کاجو اور دو کلو پستہ ہم ان کے گودام سے اٹھانا ہی بھول گئے۔
ہم نے باقی سارا سامان گاڑی میں رکھا، موٹروے پر گاڑی ڈالی اور بہاولپور کی طرف روانہ ہو گئے۔
صبح بہاولپور پہنچ کر جب سامان گاڑی سے نکالا تو اچانک یاد آیا کہ ایک کلو کاجو اور دو کلو پستہ تو راجہ بازار کی دکان پر ہی رہ گیا ہے۔
ہم سب بہت پریشان ہوئے کہ اب کیا ہوگا؟ اتنی دور سے واپس جانا بھی آسان نہیں تھا۔ خوش قسمتی سے ہمارے پاس دکان کا بل موجود تھا، اس لیے صبح صبح ہی دکان پر فون کیا۔
دکان کے مالک اُس وقت سو رہے تھے۔ نیند سے اٹھ کر انہوں نے ہماری بات سنی۔ ہم نے انہیں پورا واقعہ بتایا تو انہوں نے انتہائی اطمینان سے کہا:
"اگر آپ کا سامان ہمارے گودام میں موجود ہے تو آپ کو ضرور واپس ملے گا۔ میں دوپہر تک آپ کو بتا دوں گا۔"
یہ بات سن کر کچھ تسلی ہوئی۔
ہم اپنے اپنے گھروں میں جا کر سو گئے۔ تقریباً دوپہر 2 بجے مجھے فون آیا۔
دوسری طرف سے آواز آئی:
"آپ کا سامان یہاں موجود ہے، بالکل محفوظ ہے۔ جب آپ کا چکر لگے تو لے جائیے گا۔"
ہمیں اطمینان تو ہو گیا، لیکن اسی دوران میری یونیورسٹی شروع ہو گئی اور میں دوبارہ راولپنڈی نہ جا سکا۔ میں نے انہیں یہ بھی نہیں کہا کہ سامان مجھے بھجوا دیں۔ یوں وقت گزرتا گیا اور تقریباً سات ماہ گزر گئے۔
سات ماہ بعد دوبارہ راولپنڈی جانے کا موقع ملا تو میں سیدھا اسی دکان پر پہنچا۔
میں نے بھائی سے کہا:
"میں تقریباً سات ماہ پہلے آپ کے پاس سامان بھول گیا تھا۔"
انہوں نے مجھے پہچان لیا اور سامان کے بارے میں پوچھا تاکہ کوئی ایسی نشانی بتاؤں جس سے انہیں یقین ہو جائے کہ سامان میرا ہی ہے۔
میں نے کہا:
"ایک کلو کاجو اور دو کلو پستہ تھا۔"
یہ سنتے ہی بھائی مسکرائے اور کہا:
"واقعی! آپ کا سامان ہمارے پاس امانت ہے۔"
یہ جم��ہ سن کر دل خوش ہو گیا۔
دوپہر کا وقت تھا۔ انہوں نے پہلے میرے لیے کھانا منگوایا، میرے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا اور اس کے بعد میرا سامان نکلوایا، دوبارہ تول کر مجھے پورا کا پورا واپس کر دیا۔
میں نے ان کا شکریہ ادا کیا اور وہاں سے واپس آ گیا۔
لیکن واپسی پر پورے راستے میرے ذہن میں صرف ایک ہی بات چلتی رہی کہ آج کے دور میں بھی ایسے ایماندار لوگ موجود ہیں جن کی وجہ سے کاروبار صرف پیسوں سے نہیں بلکہ اعتماد سے چلتا ہے۔
وہ شخص چاہتا تو پہلے ہی دن کہہ سکتا تھا کہ "ہمارے گودام میں آپ کا کوئی سامان نہیں ہے۔"
وہ چاہتا تو سات ماہ بعد یہ بھی کہہ سکتا تھا کہ ہمیں کچھ یاد نہیں۔
لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔
سات ماہ تک میرا سامان ان کے پاس امانت کی طرح محفوظ رہا اور جب میں واپس آیا تو مجھے میرا پورا سامان ویسے ہی واپس مل گیا۔
آج کل ہم اکثر برے لوگوں کے واقعات سنتے ہیں، دھوکے اور فراڈ کی باتیں کرتے ہیں، لیکن ہمیں ایسے لوگوں کا ذکر بھی ضرور کرنا چاہیے جو ہمیں یاد دلاتے ہیں کہ ایمانداری ابھی زندہ ہے۔
ایسے لوگ صرف ایک گاہک کا سامان واپس نہیں کرتے، بلکہ لوگوں کا اعتماد زندہ رکھتے ہیں۔
New Punjab General Dry Fruits کے اس بھائی کا دل سے شکریہ۔ اللہ تعالیٰ ان کے کاروبار میں برکت دے اور ��نہیں ہمیشہ اسی طرح لوگوں کا اعتماد قائم رکھنے کی توفیق دے۔
یہ تصویر بھی اسی بھائی کی ہے جنہوں نے سات ماہ بعد میری امانت مجھے واپس کی۔
کبھی کبھی سفر میں خریدی ہوئی چیزوں سے زیادہ قیمتی چیزیں مل جاتی ہیں…
اس سفر میں ہمیں ایک انسان کی ایمانداری ملی۔
آپ کبھی کسی پرائمری سکول میں جا کر بچوں کو غور سے دیکھیں۔ کلاس پنجم تک کے آدھے بچوں کے چہرے زرد، آنکھوں کے نیچے ہلکے، ہونٹ سفید اور جسم دبلا پتلا نظر آئے گا۔ یہ بچے پڑھنے میں کمزور نہیں، خون کی کمی کا شکار ہیں۔
آج پنجاب میں ہر دوسرا بچہ انیمیا یعنی خون کی کمی میں مبتلا ہے اور ہمیں اس کی سنگینی کا احساس ہی نہیں ہو رہا۔
میں نے اس سلسلے میں کچھ سینئر چائلڈ سپیشلسٹ سے بات کی تو انہوں نے ایک بہت تلخ حقیقت بتائی۔ ڈاکٹروں کے مطابق ایک صحت مند بچے کا ہیموگلو��ن 12 سے 13 ہونا چاہیے جبکہ ہمارے ہاں سکولوں میں چیک کروا لیں اکثر بچوں کا 8، 9 بلکہ 7 تک بھی آ رہا ھو گا جس طرح ہر انسان کو بنیادی تعلیم مفت مہیا کرنا ریاست کا کام ہے اسی طرح اس کی صحت کا خیال رکھنا بھی ریاست کا کام ہے
*خون کی کمی کا بچے کی پڑھائی سے کیا تعلق؟*
یہ سب سے اہم نقطہ ہے جو والدین اور اساتذہ نظر انداز کر دیتے ہیں۔
جس بچے میں خون کی کمی ہو گی، اس کے دماغ کو پورا آکسیجن نہیں ملے گا۔ ایسا بچہ ذہنی طور پر تھکا تھکا، چڑچڑا اور سست رہے گا۔ اسے نیند زیادہ آئے گی، وہ کلاس میں بیٹھے بیٹھے تھک جائے گا، اس کا سبق یاد کرنے میں دل نہیں لگے گا۔ بچہ اپنے روزانہ کے ہوم ورک سے ڈرے گا سکول انے سے ڈرے گا استاد سمجھے گا کہ بچہ نالائق ہے، حالانکہ وہ بیمار ہے۔
اس کے برعکس جس بچے کا خون پورا ہو گا، اس کے گالوں پر سرخی ہوگی، وہ چست ہوگا، سوال پوچھے گا، کھیل میں آگے ہوگا اور پڑھائی میں اس کا دل خود بخود لگے گا۔
*آخر یہ خون کی کمی ہو کیوں رہی ہے؟*
ڈاکٹرز اس کی تین چار بڑی وجوہات بتاتے ہیں جو بالکل ہماری آنکھوں کے سامنے ہیں:
*1. اینٹی بائیوٹک کا بے دریغ استعمال:* ہمارے ہاں چھوٹے بچے کو ذرا سا نزلہ، زکام یا چھاتی کا انفیکشن ہو تو فوراً ہیوی اینٹی بائیوٹک سیرپ دے دیا جاتا ہے۔ یہ اینٹی بائیوٹک بچے کے معدے میں موجود اچھے بیکٹیریا کو بھی مار دیتی ہے، جس سے بچے میں آئرن اور وٹامن جذب ہی نہیں ہوتے۔ یہ ایک خاموش زہر ہے جو ہم اپنے ہاتھوں سے اپنے بچوں کو دے رہے ہیں۔
*2. پیٹ کے کیڑے اور ناقص غذا:* غربت، بھوک اور صاف پانی نہ ہونے سے اکثر بچوں کے پیٹ میں کیڑے پیدا ہو جاتے ہیں جو ان کا سارا خون چوس لیتے ہیں۔ اوپر سے ہماری غذا صرف روٹی اور چائے بن کر رہ گئی ہے۔ دال، انڈا، گوشت، پالک جیسی آئرن والی چیزیں غریب کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں۔
*3. نظر کی کمزوری اور بھاری بستے:* آپ حیران ہوں گے کہ ہر دوسرا بچہ عینک کیوں لگا رہا ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ خون کی کمی کے ساتھ ساتھ وہ 20 سے 25 کلو کا وزنی بستہ ہے جو ایک چھوٹا بچہ اپنے نازک کندھوں پر اٹھاتا ہے۔ جب گردن اور کندھوں کے پٹھوں پر مسلسل اتنا بوجھ پڑتا ہے تو خون کی سپلائی متاثر ہوتی ہے جس کا براہ راست اثر آنکھوں اور دماغ پر پڑتا ہے۔ پھر ہم کہتے ہیں کہ بچے کی نظر کمزور ہو گئی ہے۔
*4. کیلشیم اور ہڈیوں کی کمزوری:* خون کی کمی کے ساتھ ہمارے بچوں میں وٹامن ڈی اور کیلشیم کی شدید کمی بھی ہے۔ دھوپ میں نہ کھیلنا، دودھ کا خالص نہ ملنا اور فاسٹ فوڈ نے ان کی ہڈیاں کھوکھلی کر دی ہیں۔
*حکومت کو کیا کرنا چاہیے؟*
یہ صرف والدین کا نہیں، ریاست کا مسئلہ ہے۔ میری حکومت پنجاب سے ہاتھ جوڑ کر گزارش ہے:
1. *ہر سکول میں میڈیکل ٹیم بھیجی جائے۔* 10 سال تک کے ہر بچے کا لازمی CBC ٹیسٹ، نظر کا ٹیسٹ اور قد وزن چیک کیا جائے۔ یہ کوئی مہنگا کام نہیں۔
2. *ہر بچے کی سکول میں ہیلتھ فائل بنائی جائے۔* جس طرح حاضری رجسٹر ہے، اسی طرح ہیلتھ رجسٹر ہو۔ جس میں لکھا ہو کہ کس بچے میں خون کی کمی ہے، کس کی نظر کمزور ہے، کس کی ہڈیاں کمزور ہیں۔
3. *سالانہ چیک اپ اور مفت علاج:* جن بچوں میں کمی تشخیص ہو، انہیں سرکاری ہسپتالوں سے مفت آئرن فولک ایسڈ، کیلشیم اور پیٹ کے کیڑوں کی دوا فر��ہم کی جائے۔
4. *سکولوں میں غذا اور بستے کا وزن:* حکومت کو چاہیے کہ بستے کا وزن 3 کلو سے زیادہ نہ ہو، اس کے لیے سکول میں ہی کتابیں رکھنے کی پالیسی بنائے اور اگر ممکن ہو تو ایک وقت کا انڈا اور دودھ کا پروگرام شروع کرے۔
ہم اربوں روپے کی عمارتیں بنا رہے ہیں، لیپ ٹاپ بانٹ رہے ہیں لیکن اگر بچے کی بنیاد ہی کمزور ہو گی، اس کے جسم میں خون ہی نہیں ہو گا تو وہ یہ لیپ ٹاپ کیا چلائے گا؟
خدارا، ان بچوں کو کتاب سے پہلے خون کی ضرورت ہے۔ صحت مند بچہ ہی تعلیم یافتہ پاکستان بنا سکتا ہے۔
منقول
موسم بدل رہا ہے، سردیاں قریب ہیں۔ نزلہ، زکام، کھانسی اور وائرل انفیکشن سے بچاؤ کے لیے ابھی سے احتیاط شروع کریں۔
• موسم کے مطابق لباس پہنیں
• مناسب نیند لیں
• خالی پیٹ نیم گرم پانی پیجئے
• ہاتھوں کی صفائی کا خیال رکھیں
• بیمار افراد سے قریبی رابطہ کم رکھیں
• متوازن غذا اور وٹامن C سے بھرپور پھل اور سبزیاں استعمال کریں
• بچوں، بزرگوں اور کمزور مدافعت والے افراد کا خاص خیال رکھیں
معزز ٹیکس گزار! اپنے ٹیکس کی ادائیگی میں قانونی طریقے سے بچت کریں
قانون آپ کو کئی سہولتیں دیتا ہے جن سے آپ کا ٹیکس کم ہو سکتا ہے:
پنشن اسکیم میں بچت
رضاکارانہ پنشن اسکیم (VPS) میں رقم جمع کروائیں تو ٹیکس کریڈٹ ملتا ہے۔ اپنی قابلِ ٹیکس آمدنی کے 20 فیصد تک کی رقم پر یہ فائدہ ملتا ہے۔ یعنی مستقبل کی بچت بھی اور آج ٹیکس میں کمی بھی۔
(سیکش�� 63، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے مطابق)
بچوں کی ٹیوشن فیس
اگر آپ کی سالانہ قابلِ ٹیکس آمدنی 15 لاکھ روپے سے کم ہے تو بچوں کی ٹیوشن فیس کا 5 فیصد آپ کی آمدنی سے منہا ہو گا، ہر بچے کے لیے زیادہ سے زیادہ 60 ہزار روپے تک۔ یہ سہولت والدین میں سے فیس ادا کرنے والے کسی ایک کو ملے گی۔
(سیکشن 60D، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے مطابق)
گھر کے لیے قرض
اگر آپ نے بینک یا کسی مالیاتی ادارے سے قرض لے کر اپنا گھر خریدا یا بنایا ہے تو اس قرض پر ادا کیے گئے منافع پر ٹیکس کریڈٹ ملتا ہے۔ یہ سہولت ایک ذاتی گھر (2500 مرب�� فٹ رقبے تک) یا ایک فلیٹ (2000 مربع فٹ تک) کے لیے ہے، اور ایک بار حاصل کرنے کے بعد اگلے 15 سال تک کسی دوسرے گھر یا فلیٹ پر یہ سہولت نہیں ملے گی۔
(سیکشن 63A، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے مطابق)
خیرات اور عطیات
منظور شدہ فلاحی اداروں، سرکاری اسپتالوں، اسکولوں یا یونیورسٹیوں کو دیے گئے عطیات پر ٹیکس کریڈٹ ملتا ہے، بشرطیکہ نقد عطیہ کراسڈ چیک کے ذریعے دیا گیا ہو۔
(سیکشن 61، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے مطابق)
زکوٰۃ
زکوٰۃ و عشر آرڈیننس 1980 کے تحت ادا کی گئی زکوٰۃ آپ کی قابلِ ٹیکس آمدنی سے منہا ہو جاتی ہے۔
(سیکشن 60، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے مطابق)
میڈیکل الاؤنس
اگر آپ کا ادارہ مفت علاج ��ا علاج کے اخراجات کی واپسی کی سہولت نہیں دیتا تو بنیادی تنخواہ کے 10 فیصد تک میڈیکل الاؤنس ٹیکس سے مستثنیٰ ہے۔
(دوسرا شیڈول، حصہ اول، شق (139)(b)، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے مطابق)
سب سے اہم بات:
پنشن اسکیم اور عطیات کی رسیدیں اپنے ادارے کو دیں تاکہ ہر مہینے تنخواہ سے کم ٹیکس کٹے۔ باقی سہولیات کا دعویٰ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرتے وقت کریں۔
(سیکشن 149، انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے مطابق)
ان ٹیکس سہولیات سے فائدہ اٹھائیں اور اپنا انکم ٹیکس گوشوارہ جلد از جلد جمع کروائیں۔
نوٹ: مذکورہ بالا تمام سہولیات کا حصول متعلقہ سیکشنز میں درج شرائط اور حدود سے مشروط ہے۔ (شرائط لاگو ہیں)
کیوں بعض ہوٹلز اور ریسٹورینٹس اکثر خالی پڑے ہوتے ہیں لیکن پھر بھی بند نہیں ہوتے؟ کبھی سوچا ہے؟
ہوٹلز اور ریستورانوں کے پیچھے چھپا سب سے بڑا دھندا!
اکثر آپ نے دیکھا ہوگا کہ شہر کے بڑے بڑے، شاندار اور مہنگے ریستوران یا ہوٹلز زیادہ تر خالی پڑے ہوتے ہیں۔ وہاں نہ گاہکوں کا رش ہوتا ہے اور نہ ہی کوئی خاص چہل پہل۔ لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ مہینوں اور سالوں گزرنے کے باوجود یہ کبھی بند نہیں ہوتے۔ عملہ بھی پورا ہوتا ہے، ائیر کنڈیشنر بھی چل رہے ہوتے ہیں اور لائٹس بھی چمک رہی ہوتی ہیں۔آخر گاہکوں کے بغیر ان کے لاکھوں روپے کے اخراجات کہاں سے پورے ہو رہے ہیں؟ مالکان انہیں بند کیوں نہیں کرتے؟اس کے پیچھے ایک بہت بڑی کڑوی حقیقت چھپی ہو سکتی ہے:
"کالا دھن سفید کرنا" (Money Laundering)۔
بہت سے ماہرین اور معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق، سروس انڈسٹری (بالخصوص ہوٹلز، کیفے اور ریستوران) کالے دھن کو جائز بنانے کا سب سے آسان اور محفوظ ذریعہ سمجھے جاتے ہیں۔ اس کی چند بڑی وجوہات یہ ہیں:
کیش (Cash) کا زیادہ استعمال:
ہوٹل اور ریستوران کی صنعت میں زیادہ تر لین دین نقد (کیش) کی شکل میں ہوتا ہے۔ اگرچہ اب کارڈز کا استعمال بڑھ رہا ہے، لیکن پھر بھی کیش کی بڑی مقدار کا کوئی ٹھوس ڈیجیٹل ٹریک یا ریکارڈ رکھنا مشکل ہوتا ہے۔
جعلی سیلز اور بوگس گاہک (Fake Sales):
مالکان بڑی آسانی سے کاغذات پر یہ دکھا سکتے ہیں کہ روزانہ سینکڑوں گاہکوں نے ان کے ہاں کھانا کھایا یا کمرے بک کیے۔ وہ کچن کے فضول یا فرضی اخراجات اور فرضی سیلز بک انٹریز بنا کر اپنے پاس موجود غیر قانونی (کالے) پیسے کو ریستوران کی لیگل کمائی کے طور پر سسٹم میں داخل کر دیتے ہیں۔
ٹیکس کی ادائیگی اور قانونی تحفظ:
اس جعلی سیلز پر تھوڑا بہت ٹیکس ادا کر کے، وہ کروڑوں روپے کے کالے دھن کو "حلال اور جائز منافع" کی شکل دے دیتے ہیں۔ حکومت اور ٹیکس اداروں کی نظر میں وہ ایک قانون پسند شہری بن جاتے ہیں جو بزنس سے منافع کما رہا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ان کاروباروں کا "خالی" رہنا مالکان کے لیے نقصان دہ نہیں ہوتا، بلکہ یہ خالی پن ان کے پسِ پردہ چلنے والے اصل کھیل کو چھپانے کا ایک بہترین پردہ ہوتا ہے۔ یہ ہوٹل گاہکوں کے لیے نہیں، بلکہ صرف کاغذات کا پیٹ بھرنے کے لیے چلائے جا رہے ہوتے ہیں۔
کیا آپ نے بھی اپنے آس پاس ایسے پراسرار طور پر چلنے و��لے ریستوران یا ہوٹل دیکھے ہیں؟ کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔
🚗Motion assist is now generally available for devices running Android 17!
If you need to use your Android device while riding as a passenger in a vehicle, motion assist can help reduce motion sickness.
This feature shows small, subtle visual bubbles along your screen edges. These bubbles move in real-time using your phone's motion sensors. They’ll match how the vehicle turns, speeds up, or brakes and help your brain synchronize what your eyes see with what your body feels, making your phone usage more comfortable during travel.
To use motion assist, you’ll need an Android device running Android 17 or higher with Google Play Services updated. To set it up, open Settings, tap your profile > All services, then tap "Motion assist" under "Personal & device safety."
Motion assist currently requires Android 17+ in order for the bubbles to natively render across all system surfaces.
ٹیکس سال 2026 کے لیے اپنا انکم ٹیکس گوشوارہ 30 ستمبر تک جمع کروائیں اور ٹیکسز میں رعایت کا فائدہ اٹھائیں!
• بینک سے نقد رقم نکلوانے پر کوئی ٹیکس نہیں۔
• گاڑی کی خریداری پر نان فائلر کے مقابلے میں ایک تہائی ٹیکس۔
• جائیداد کی خرید و فروخت پر نان فائلر کے مقابلے میں ایک تہائی ٹیکس۔
• قومی بچت کی اسکیموں اور بینک منافع پر نان فائلر کے مقابلے میں آدھا ٹیکس۔
• زائد ادا شدہ یا منہا شدہ ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ اور ریفنڈ کا قانونی حق۔
فائلنگ کے لیے ایف بی آر کی ویب سائٹ یا ٹیکس آسان ایپ استعمال کریں۔ رہنمائی کے لیے ایف بی آر کی ہیلپ لائن یا قریبی دفتر سے رجوع کریں۔
بروقت ریٹرن فائل کریں۔ اب چھپانے کا کوئی فائدہ نہیں، کیونکہ ایف بی آر سب جانتا ہے!
ویب سائٹ: https://t.co/tDrPxojVD1
موبائل ایپ: ٹیکس آسان (Tax Asaan)
ہیلپ لائن: 051 111 772 772
ای میل: [email protected]
#ایف_بی_آر #ٹیکس_ریٹرن #انکم_ٹیکس_ریٹرن_2026 #ٹیکس_فائلنگ #ایف_بی_آر_ریٹرن
#FBR #TaxReturn #IncomeTaxReturn2026 #TaxYear2026 #FileYourReturn #FBRReturn #TaxFiling #TaxAwareness
رجسٹریشن کیلئے اپنے شناختی کارڈ پر رجسٹرڈ نمبر سے میسج 9771 پر سینڈ کرنا ہے طریقہ کار انتہائی آسان ہے۔آپ ابھی اپلائی کر سکتے ہیں اور کل رات سے 100 روپے فی لیٹر ریلیف حاصل کر سکتے ہیں۔
رجسٹریشن کامیاب ہونے کے بعد پیٹرول حاصل کرنے کیلئے 9771 پر Tok لکھ کر سینڈ کریں تصدیقی میسج اور ٹوکن نمب�� آ جائے گا وہ پیٹرول پمپ پر ��کھا کر فوراً ریلیف حاصل کریں۔