جو لو گ اپنے مال شب و روز کھلے اور چھپے خرچ کرتے ہیں ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے اور اُن کے لیے کسی خوف اور رنج کا مقام نہیں۔
سورة البقرہ
#القرآن_الكريم
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
یا اللہ! ہماری ہر پریشانی کو آسانی میں بدل دے اور ہمارے نصیب میں خیر و برکت لکھ دے۔
ہم سب کو دنیا و آخرت کی کامیابیاں، سکونِ قلب اور اپنی رضا عطا فرما، آمین
اے نبیؐ، اپنے رب کے راستے کی طرف دعوت دو حکمت اور عمدہ نصیحت کے ساتھ، اور لوگوں سے مباحثہ کرو ایسے طریقہ پر جو بہترین ہو تمہارا رب ہی زیادہ بہتر جانتا ہے کہ کون اس کی راہ سے بھٹکا ہوا ہے اور کون راہ راست پر ہے۔
سورہ النحل
#القرآن_الكريم
“إِنَّ رَبَّكَ هُوَ أَعْلَمُ بِمَن ضَلَّ عَن سَبِيلِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ بِالْمُهْتَدِينَ”
لوگوں کے فیصلوں سے دل پریشان نہ کیجیے، ہدایت اور گمراہی کا حقیقی علم صرف اللہ کے پاس ہے۔ ہمارا کام حق پر ثابت قدم رہنا، اخلاص کے ساتھ نیکی کرنا اور اپنے رب کی رضا تلاش کرنا ہے۔ باقی فیصلہ اسی کے سپرد کر دیجیے جو دلوں کے حال بھی جانتا ہے اور راستوں کی حقیقت بھی۔
🔴 ایک بھارتی مسلمان نے مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ اور یوگی پر تنقید کی جسارت کی -
بھارتی پولیس نے اس بزرگ شخص کو گرفتار کر کے بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا، اور جب وہ تھانے سے باہر آیا تو لنگڑا رہا تھا۔
اللہ سورہ آلِ عمران میں فرماتا ہے:
تم بہترین امت ہو جو لوگوں (کی ہدایت و اصلاح) کے لیے پیدا کی گئی ہے، تم نیک باتوں کا حکم دیتے ہو اور بری باتوں سے روکتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو۔
جس بِنا پہ اس اُمت کو افضلیت ملی کیا واقعی وہ باتیں پوری کر رہی یہ امت؟
کاش ہم سمجھ پائیں 🤲