ایک افسر نے اپنے ماتحت سے بکرا لانے کو کہا ۔ ماتحت نے کہا کہ جناب قربانی تو اپنی جیب سے کریں ۔ اس پر افسر بولا تمھیں جن باتوں کا نہ پتا ہو اس معاملے میں نہ بولا کرو حضرت ابرہیم کو بھی تو دنبہ فرشتوں نے لا کر دیا تھا .
#قومی_زبان
،🤣🤣🤣
پلٹ کر آئیں زمانے وہی محبت کے
کہ رنگ جلنے لگیں اور صبا ٹھہر جائے
کسی کا ساتھ ملے اس طرح امجد
کہ وقت چلتا رہے اور راستہ ٹھہر جائے
امجد اسلام امجد🥀
#قومی_زبان
صبح کی ہوا تجھ سے گر ملے تو کہہ دینا
شام کی منڈیروں پر ہم دیے جلائیں گے
ہم تیری محبت کے جگنووں کی آمد پر
تتلیوں کے رنگوں سے راستے سجائیں گے
ہم نے سوچ رکھا ہے تیرے لوٹ آنے پر
طنز کرنے والوں کا خوب دل جلائیں گے
نوشی گیلانی 💔
#قومی_زبان