I have received numerous complaints from young doctors across Pakhtunkhwa regarding serious irregularities in the recent recruitment drive.
I strongly urge the Chief Secretary to immediately suspend the entire recruitment process and thoroughly address the concerns raised by the medical community.
Medicine is a noble profession that demands the highest standards of integrity. All doctors must be appointed purely on merit. Any corruption or malpractice in the health sector is criminal, as it puts human lives at direct risk.
Honourable Minister Awais Leghari,
Pakhtunkhwa produces some of the cheapest electricity in Pakistan thanks to Tarbela, yet our people pay among the highest bills.
If AJ&K gets subsidies for Mangla Dam, why is Pakhtunkhwa denied the same for its much larger Tarbela?
Why do we still face prolonged load shedding despite our surplus contribution? Fix the line losses and upgrade the grid - don’t punish the whole province for inefficiencies.
Finally, why is Pakhtunkhwa still deprived of its rightful Net Hydel Profit share as per the AGN Kazi formula?
پشتونوں کے مسائل کا حل پرامن آئینی جدوجہد اور نالج اکانومی میں ہے، مسلح لشکر سازی کی قطعی مخالفت کرتے ہیں: سینیٹر ایمل ولی خان
🟥 پشتونوں کے مسائل کبھی بھی لشکر بنانے یا مسلح گروہ تشکیل دینے سے حل نہیں ہوں گے۔
🟥 عوامی نیشنل پارٹی کا یہ واضح اور اصولی م��قف ہے کہ ہم سب ریاست کے آئینی ڈھانچے اور انتظام کے ساتھ متفق ہیں اور ریاست کے مقابلے میں لشکر کشی یا طاقت کے استعمال سے کوئی کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی۔
🟥 ہماری تمام تر جدوجہد اور حقوق کے حصول کی کوششیں ریاست کے آئینی دائرہ کار کے اندر ہی ہیں۔
🟥 کسی بھی مہذب معاشرے میں بندوق صرف اور صرف ریاست (سرکار) کے پاس ہونی چاہیے۔
🟥 درحقیقت، غیر سرکاری اور نجی سطح پر بندوق اٹھانے اور مسلح جتھے بنانے کی وجہ سے ہی اس ملک اور بالخصوص ہمارے خطے کے مسائل اس سنگین نہج تک پہنچے ہیں۔
🟥 اے این پی کا پرزور مطالبہ ہے کہ ایسی تمام غیر ریاستی کوششوں، مسلح گروہوں اور لشکروں کی ق��عی طور پر کوئی حوصلہ افزائی نہیں ہونی چاہیے۔
🟥 اگر حالات کو بدلنے کے نام پر لشکر بنائے جائیں، تو اس کا سب سے پہلا اور سیدھا نقصان خود پشتونوں کو ہوتا ہے۔
🟥 اس سے ان کا کاروبار، روزگار، معمولاتِ زندگی اور سب سے بڑھ کر ان کی صدیوں پر محیط فکری و سماجی بنیاد تباہ ہو کر رہ جاتی ہے۔
🟥 اب وقت آ گیا ہے کہ لشکر کشی کی باتوں کی بجائے، اس بات پر سنجیدگی سے سوچ بچار کی جائے کہ ہمارے حقیقی مسائل کا پائیدار حل کیا ہے۔
🟥 ہمیں یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ جب تک ہم جدید علوم کی طرف نہیں جائیں گے اور اپنے نوجوانوں کی درست فکری تربیت کر کے انہیں انتہا پسندانہ سوچ سے نہیں بچائیں گے، تب تک ہم بحیثیت قوم آگے نہیں بڑھ سکتے۔
🟥 آج کی دنیا میں ترقی کا واحد راستہ 'نالج اکانومی' (Knowledge Economy) ہے۔ جب تک ہم بیرونی دنیا کے ساتھ اپنا رابطہ ��دید تعلیم اور اس تعلیم سے حاصل ہونے والے ہنر کے ذریعے قائم نہیں کریں گے، تب تک پشتون قوم اپنے موجودہ بحرانوں اور مسائل سے باہر نہیں نکل سکتی۔
🟥ہمارا مستقبل جذباتیت اور لشکروں سے نہیں�� بلکہ شعور اور ہنر مندی سے جڑا ہے۔
🟥 بلوچوں کے ساتھ ہمارا ایک تاریخی اور برادرانہ رشتہ ہے اور ہم ان تک اپنی بات پرامن اور سیاسی و آئینی ذرائع سے پہنچاتے ہیں۔
🟥 ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہمارا کسی ایسی بلوچ سیاسی جماعت جو مسلح یا علیحدگی پسند تنظیم کا ترجمان ہو، کوئی تعلق یا رابطہ نہیں ہے جو ریاست سے برسرِ پیکار ہو۔
🟥 تاہم، بلوچستان میں پشتونوں کی گاڑیوں کو آگ لگانے اور کانوں (mines) میں کام کرنے والے نہتے مزدوروں پر حملوں کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔
🟥 ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کا تدارک قانون اور ریاست کے دائرے میں رہ کر فوری طور پر کیا جائے۔
🟥 اپنے تحفظ کے لیے ہتھیار اٹھانا عوام کا کام نہیں ہے۔
🟥 جب ہم ریاست کو پابندی سے ٹیکس دیتے ہیں اور ایک شہری کی حیثیت سے اپنی تمام تر قانونی ذمہ داریاں پوری کرتے ہیں، تو یہ ریاست کی اولین اور آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ ہماری جان، مال اور روزگار کو تحفظ فراہم کرے۔
🟥 اس وقت ہماری واحد ضرورت پرامن بقائے باہمی، جدید تعلیم کا فروغ، اور ریاستی رٹ کے سائے میں مکمل تحفظ کا حصول ہے۔
جاری کردہ:
احسان اللہ خان
مرکزی ترجمان
عوامی نیشنل پارٹی
#AimalWaliKhan | #ANP | #AwamiNationalParty
الحمدللہ، پشاور کے علاقے پشتخرہ سے لاپتہ ہونے والی دونوں بچیاں ڈیرہ اسماعیل خان سے بحفاظت برآمد کرلی گئی ہیں۔
آپ سب کی دعاؤں، نیک تمناؤں اور پختونخوا پولیس کی تعاون کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔ اس سے بڑھ کر میرے لیے اور کیا خوشی ہوگی کہ عید سے قبل جو باپ ایک ویڈیو میں رو رو کر مجھ سے اپنی بچیوں کی بازیابی میں مدد کی اپیل کر رہا تھا، آج اُسی نے ہنستے ہوئے مجھے ٹیلی فون کیا۔
بے شک اللہ ہی بہترین انتظام کرنے والا ہے۔
میں اپنے دوستوں کا کس قدر ممنون ہوں انور
کہ ان کے شر سے کیا کیا خیر کے پہلو نکلتے ہیں
...
اس نے گھٹیا پن دکھایا ہے تو اس کا کیا کروں
اس میں مجھ میں فرق کیا.میں بھی اگر ایسا کروں
عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نثار باز خان کا اسمبلی اجلاس میں خطاب
🟥 مولانا شیخ ادریس ن�� تو کسی اینٹی اسٹیبلشمنٹ سیاست کا حصہ تھے اور نہ ہی وہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف گفتگو کرتے تھے، بلکہ وہ درس و تدریس میں مصروف ایک دینی شخصیت تھے۔ پھر سوال یہ ہے کہ انہیں دن دہاڑے کیوں شہید کر دیا گیا؟
🟥 ہم نے پہلے دن سے دہشت گردی کے خلاف کھل کر بات کی ہے۔ 2010 اور 2011 میں ہماری قیادت اور کارکن دہشت گردوں کے نشانے پر تھے۔
🟥 ہمارا قصور صرف یہ تھا کہ ہم عوام کو یہ بتاتے تھے کہ یہ مسئلہ صرف عوامی نیشنل پارٹی کا نہیں بلکہ پوری قوم اور اس سرزمین کا مسئلہ ہے۔
🟥 یہ جنگ ریاست نے مسلط کی، اور اس کے پراکسی کردار سب کے سامنے ہیں۔ یہ سب ریکارڈ پر ہے کہ جب روس افغانستان آیا تو انہی ملیٹنٹس کو یہاں تربیت دی گئی۔
🟥 ہم اپنی سرزمین کے تحفظ کی بات کرتے تھے، اسی لیے نشانے پر تھے۔ اُس وقت کوئی ہمارے ساتھ کھڑا نہیں تھا۔
🟥 چاہے شیخ ادریس ہوں، بنوں کے 29 شہداء ہوں یا کوئی بھی پشتون جو مارا جا رہا ہو، ہمیں دکھ ہوتا ہے ، کیونکہ ہم سب پشتون ایک ہیں اور یہ بدامنی ہمارا قومی مسئلہ ہے۔
🟥 ہمارے پارٹی رہنما مولانا خانزیب کو ہیڈکوارٹر میں دن دہاڑے شہید کیا گیا۔ ہم نے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا، وزیراعظم نے اعلان بھی کیا، مگر آج تک اس پر کوئی عمل نہیں ہوا۔
🟥 حال��ت دن بدن خوفناک ہوتے جا رہے ہیں۔ ٹارگٹ کلنگ، مارٹر گولے، خودکش حملے اور بم دھماکے مسلسل ہو رہے ہیں۔ الزام تراشی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، اسمبلی میں سنجیدہ تجاویز دینا ہوں گی۔
🟥 صوبائی حکومت جرگے کرتی ہے اور پھر کہتی ہے کہ ہم بے بس ہیں۔ مرکز پختونخوا کو وفاق کا برابر حصہ نہیں سمجھتا، اور جن کے ہا��ھ میں اصل اختیار ہے وہ خود کو اس ایوان کے سامنے جوابدہ نہیں سمجھتے۔
🟥 اصل مسئلہ اختیار کا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہمارا اختلاف صرف اتنا ہے کہ وہ آئین کے دائرے میں رہے، آئین پر عمل کرے، اداروں میں مداخلت نہ کرے، انتخابات میں سیاسی انجینئرنگ نہ کرے اور سیاست سے دور رہے۔ ہمارا جھگڑا کسی ذاتی بنیاد پر نہیں بلکہ آئینی اور قانونی اصولوں پر ہے۔
🟥 اگر کوئی اس بات پر ناراض ہوتا ہے تو ہو جائے۔ ہماری سیاست کا مقصد قوم کی اصلاح اور عوام کی خدمت ہے۔ جو بھی اس راستے میں رکاوٹ بنے گا، ہم اس کے خلاف بات کریں گے۔
🟥 اس صوبے کو بدامنی سے نکالنا ہوگا۔ تقریباً پانچ کروڑ آبادی وال�� اس خطے میں باجوڑ سے وزیرستان اور جنوبی اضلاع تک ریاستی رِٹ نظر نہیں آتی۔ ہر جگہ دہشت گرد آزاد گھوم رہے ہیں۔
🟥 یہاں میڈیا کو بھی کنٹرول کیا جا رہا ہے کہ کون سی خبر چلے گی اور کون سی نہیں۔ اگر کسی خبر میں مخصوص حلقوں کا فائدہ ہو تو وہ چلتی ہے، اور اگر پارلیمنٹ کو متنازع دکھانا ہو تو وہ دکھایا جاتا ہے تاکہ عوام کا اعتماد پارلیمان سے اٹھ جائے۔
🟥 امن و امان کے قیام کے لیے ایک گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، جس میں عوام کو اعتماد میں لیا جائے۔ گڈ اور بیڈ طالبان کی تفریق ختم کی جائے اور واضح پالیسی قوم کے سامنے رکھی جائے۔
🟥 جب مولانا خانزیب اور شیخ ادریس شہید ہوئے تو قومی میڈیا نے اسے “قتل” کہا، جبکہ پنجاب میں کسی واقعے پر لفظ “شہادت” استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ دوہرا معیار کیوں؟
🟥 اسٹیبلشمنٹ کو سیاست سے دور رہنا چاہیے۔ ملک کے تمام مسائل سیاسی ہیں اور ان کا حل بھی سیاسی لوگ ہی نکال سکتے ہیں۔ یہ ان کا کام نہیں۔
🟥 ہمارے صوبے میں بے پناہ وسائل ہیں، مگر سار�� کھیل انہی وسائل پر قبضے کا ہے۔ اس پہلو پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔
ایک طرف ملک بھر میں جشن منایا جا رہا ہے، جبکہ دوسری طرف بنوں سے آنے والی خبریں اور ویڈیوز واضح کر رہی ہیں کہ پشتونوں کی زندگیاں ریاستِ پاکستان کے لیے کتنی اہمیت رکھتی ہیں۔ ہم بارہا مطالبہ کر رہے ہیں کہ دہشتگردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جائیں، مگر آج بھی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ذمہ داران ایک ��وسرے پر الزامات ل��ا کر آگے بڑھ جائیں گے، اور ہم لاشیں ہی اٹھاتے رہیں گے۔
جشن پختون بھی منانا چاہتے ہیں، لیکن ایک ٹرتھ اینڈ ری کنسیلی ایشن کمیشن بھی قائم کیا جائے تاکہ کم از کم ہمیں اپنے قاتلوں کا تو علم ہو سکے کہ گزشتہ 50 سال سے ہمیں کس نے مارا؟
اللہ بنوں کے شہداء کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو صحتِ کاملہ نصیب فرمائے۔
عوامی نیشنل پارٹی ضلع خیبر کے زيراہتمام شمولیتی تقریب، سپاہ سے تعلق رکھنے والے مختلف معززین اور مشران نے خاندانوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ شمولیتی تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین اور جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں صدر اے این پی خیبر عبدالرزاق آفریدی، سینئر نا��ب صدر حاجی شیرین آفریدی، صدر تحصیل باڑہ عبدالواحد آفریدی، سابق امیدوار اظہار خلیل، شبیر خلیل اور دیگر ضلعی و تحصیل ذمہ داران اور اراکین نے شرکت کی۔
#ANP | #ANPPakhtunkhwa | #ANPKhyber
عوامی نیشنل پارٹی ضلع خیبر کے زيراہتمام شمولیتی تقریب، سپاہ سے تعلق رکھنے والے مختلف معززین اور مشران نے خاندانوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ شمولیتی تقریب سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین اور جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی خطاب کررہے ہیں۔
#ANP | #ANPPakhtunkhwa | #ANPKhyber
بنوں؛ ڈومیل میں ایک معصوم بچی پر دہشتگردوں کا تشدد، اے این پی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کی واقعے کی مذمت
⬛️ایک کمسن بچی کو حلال مزدوری کی سزا دینا انسانیت اور اسلام دونوں کی توہین ہے
⬛️کیا اپنے خاندان کی کفالت کے لئے حلال روزگار اختیار کرنا کوئی جرم ہے؟
⬛️دہشتگرد مذہب کو ڈھال بنا کر دراصل مذہب کی بدنامی کررہے ہیں
⬛️رمضان کے مقدس مہینے میں اس طرح کی بربریت اسلام کی کون سی خدمت ہے؟
⬛️اس سے قبل ننھی کرکٹر آئینہ وزیر کے معاملے میں بھی دھونس کا استعمال ہوا تھا
⬛️اس کی ویڈیو بنانے والے شخص کو اغواء کرکے اس پر تشدد کیا گيا تھا
⬛️حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کہاں ہیں اور کیوں خاموش ہیں؟
⬛️پختونوں کے لئے الگ قانون اور باقی پاکستان کے لئے الگ قانون قابل قبول نہیں
⬛️کوہاٹ سے وزیرستان تک ریاست کے اندر دہشتگرد اپنی ریاست چلا رہے ہیں
#ANP | #AimalWaliKhan
@fawadchaudhry باچا خان کے پوتے اسفندیار ولی خان نے بین الاقوامی اور ریاستی استعماری قوتوں کو اپنے دورہ امریکہ اور پھر کراچی میں منت سماجت کی کہ ہمیں سکول کالج اور یونیورسٹی چاہیے لیکن آپ اور آپکے چکے ہوے تینوں پارٹیوں نے اپنے دورِ حکومتوں میں اس سے انکار کیا۔ آنکھیں بند کرکے تھوڑا سوچ لیں!
⬛️جنوبی اضلاع میں حکومت کی عملداری عملی طور پر ختم ہوچکی ہے، نتائج عوام بھگت رہے ہیں
⬛️صحیح اور غلط کا فیصلہ اور سزا و جزا کا اختیار کسی گروہ کو نہیں دیا جا سکتا
⬛️موجودہ صورتحال ریاستی رٹ کیلئے چیلنج اور معاشرے کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے۔
⬛️اندرونی انتہاپسندی بیرونی دہشتگردی سے کہیں زيادہ خطرناک ہے
⬛️کیا ریاست اب بھی گڈ اور بیڈ طالبان کی پالیسی پر عمل پیرا ہے؟
⬛️ماضی میں "گڈ اور بیڈ" کی پالیسی کے نتائج آج بھی قوم بھگت رہی ہے
⬛️ماضی کی غلطیوں کو دہرانا کسی بھی طور پختونخوا اور پاکستان کے حق میں نہیں
⬛️اگر اس خطرناک روش کو نہ روکا گیا تو اس دفعہ حالات تصور سے بھی زیادہ خطرناک ہوں گے
⬛️شہریوں کے جان و مال اور بنیادی حقوق کا تحفظ ریاست اور حکومت کی ذمہ داری ہے
#ANP | #AimalWaliKhan
Bajaur under state attack, Zia's ideology still exists in Pashtun society. The man demanding from Mulla's to stand and raise your voice for peace.
#Bajaur#Anp@AimalWali
کون سی سازش؟ کون نہیں چاہتا کہ تمہاری حکومت اور فوج کا اعتماد بحال رہے جو روز اول سے بحال ہے۔ کیا آپ ان شہریوں کی سازش کی بات کر رہے ہیں جن کے بچے کل مارے گئے؟ میں پھر دہرا رہا ہوں — بدقسمتی سے، تم پی ٹی آئی کے کارکنوں کے بھی وزیراعلٰی نہیں ہو، بلکہ ان لوگوں کے وزیراعلٰی ہو جن کے خلاف وہ کارکن کھڑے ہوئے۔
ایک باشعور انسان اگر گنڈاپور کا گزشتہ رات اور آج کا بیان سن لے، تو اُسے بخوبی اندازہ ہو جائے گا کہ "سافٹ ویئر اپڈیٹ" سے کیا مراد ہوتا ہے۔ گنڈاپور چاہے سو مرتبہ آپریشن کے حق میں دلیل دے، لیکن جب ایک قوم کسی آپریشن کو اجتماعی طور پر مسترد کر دے، تو وہ فیصلہ اٹل ہو جاتا ہے۔
ہم نہ اس آپریشن کو مانتے ہیں، نہ کسی نئی جنگ کو۔
اب 23 اگست کو اسلام آباد میں پختون خود فیصلہ کریں گے کہ ان کا مستقبل کیا ہوگا۔ یہ عوام نہ کسی حک��مت کو تسلیم کرتی ہے، نہ کسی ادارے کی مسلط کردہ جنگ کو۔
#PashtunAmanMarch2Islamabad