اے زندگی
اے زندگی تو بہت خوبصورت مگر تلخ ہے۔ تیری خوشیاں خواب اور دکھ کربناک حقیقتیں ہیں۔ تیرا پیار جھوٹا، تیری وفائیں بے وفائیاں ہیں۔ تو فنا ہے، بقا تو محض چند سانسوں کا نام ہے مگر پھر بھی اے زندگی تو قابل قدر تحفہ ہے۔ تو آخرت کی کھیتی ہے، نجات کے بیج تجھ میں کھلتے ہیں۔