﴿ إنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلى النَّبِيِّ يَا أَيُّهَاالَّذِينَ آَمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وسَلِّمُوا تَسْليمًا ﴾
بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی (ﷺ) پر درود بھیجتے ہیں۔ اے ایمان والو ! تم بھی ان پر درود بھیجو ، اور خوب سلام بھیجا کرو۔
﴿سورۃ الاحزاب،۵۶﴾
بڑھاپے، بزدلی، بخل سے پناہ کی دعا
اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنْ الْكَسَلِ وَالْهَرَمِ وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَفِتْنَةِ الدَّجَّالِ وَعَذَابِ الْقَبْرِ
اے اللہ میں کاہلی، شدید بڑھاپے، بزدلی، بخل، فتنہ دجال اور عذاب قبر سے (بچنے کے لیے)تیری پناہ حاصل کرتا ہوں۔
{نسائی۔۵۴۵۹}
"عقلمند مومن کیلئے یہ مناسب نہیں ہے، کہ وہ کِسی بھی نیک عمل کو حقیر سمجھے؛ کیونکہ بسااوقات بہت چھوٹے سے عمل کی وجہ سے اُسے معاف کر دیا جاتا ہے!"
امام ابن عبد البر رحمه الله
(التمهيد : 22/12)
اللھم صل علی محمد و علی آل محمد کما صلیت علی ابراھیم و علی آل ابراھیم انک حمید مجید
اللھم بارک علی محمد و علی آل محمد کما بارکت علی ابراھیم و علی آل ابراھیم انک حمید مجید
رسول اللہﷺ نے فرمایا:
اللہ تعالی کے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ عمل وہ ہے جس پر ہمیشگی (یعنی استقامت اختیار) کی جائے، خواہ وہ تھوڑا ہی ہو اور فرمایا نیک کام کرنے میں (بھی) اتنی ہی تکلیف اٹھاؤ جتنی ( تم میں ) طاقت ہے ( یعنی جو مستقل مزاجی سے ہمیشہ نبھ سکے )۔
{صحیح بخاری۔۶۴۶۵}
اللھم صل علی محمد و علی آل محمد کما صلیت علی ابراھیم و علی آل ابراھیم انک حمید مجید
اللھم بارک علی محمد و علی آل محمد کما بارکت علی ابراھیم و علی آل ابراھیم انک حمید مجید