وزیراعظم شہباز شریف کی سانحہ پمز پر پُرانے روپ میں واپسی، تحقیقاتی کمیٹی کی عبوری رپورٹ پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز سمیت 8 افسران معطل، عہدوں سے فارغ، محکمانہ اور فوجداری کارروائی کا حکم۔ اپنی جان پر کھیل کر بچے کی جان بچانے والی نرس کے لئے ستارہ خدمت اور ایک کروڑ روپے کا انعام، تحقیقاتی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کرنے بھی حکم دے دیا۔
المیہ یہ ہے کہ گزشتہ 20 سالوں میں پاکستان میں گندم کی پیداوار میں اضافہ تو ہوا ہے، لیکن ہماری آبادی اس سے بھی زیادہ تیز رفتار سے بڑھی ہے، جس کی وجہ سے یہ وافر پیداوار بھی ہماری قومی ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ثابت ہو رہی ہے۔
اس سنجیدہ چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے نیشنل پاپولیشن کونسل کے ذریعے وزیراعظم، فیلڈ مارشل ، وزراء اور تمام صوبائی قیادت یکسو اور متحرک ہے۔ ہم آبادی کے دباؤ کو کنٹرول کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات کر رہے ہیں، جن میں این ایف سی ایوارڈ کے تحت آبادی کے غیر متوازن اضافے کی حوصلہ شکنی اور کارکردگی پر مبنی ترغیبات کی فراہمی شامل ہے، تاکہ پاکستان کی پائیدار معاشی ترقی اور غذائی خودکفالت کو یقینی بنایا جا سکے۔