تُوں نہ ھوتا تو ، کسی اور کا ھو بھی جاتا
تیرے ھونے سے یہ امکان ، کہاں بچتا ھـے
جس کے ہاتھوں سے تُوں ہاتھ چھڑا لے اپنا
نبض چلتی بھی رہے،انسان کہاں بچتا ھـے
ہے اگر عشق تو پھر عشق لگے، رحم نہیں
اتنی مقدار تو دے، وصل رہے بھیک نہ ہو
تجھ کو اک شخص ملے، جو کبھی تجھ کو نہ ملے
تجھ کو اک زخم لگے اور کبھی ٹھیک نہ ہو