پورا ڈرامہ ایک طرف اور خوشبخت آپا کے اقوال زریں ایک طرف۔۔۔۔
کہتی ہیں۔
"بلاؤں کی بہت ساری قسمیں ہوتی ہیں۔۔۔اور اُن میں سے ایک قسم کو محبت کہتے ہیں۔۔۔"
"پیار میں صرف انا اور عزت نفس ہی نہیں ختم یوتی حیا اور شرافت بھی ختم ہوجاتی ہے۔"
"جب ایک بار حیا بےحیائ کی حد پار کرلے۔ تو پھر آگے کوئ حد نہیں ہوتی۔ آگے بس کھائیاں ہوتی ہیں۔ جن میں گرنا ہی ہوتا ہے جلد یا بدیر۔۔۔۔۔۔۔"
اس ڈرامے کے زریعے کچھ پیغامات دئیے جارہے ہیں۔
بیلا ہو یا زریاب ۔۔۔۔۔ دونوں اچھی لڑکیاں تھیں ـ کیرئیر اورئینٹڈ تھیں انہوں نے محبت کے نام پر دھوکہ کھایا ۔ جسکے بعد سب برباد ہوگیا!
اور انکی اس غلطی میں سارا قصور ان کا نہیں تھا۔
کہیں نہ کہیں انکے والدین بھی قصوروار تھے جنہوں نے اپنی بیٹیوں کو برا بھلا سمجھایا نہ انکی دینی تربیت پر توجہ دی ۔۔۔۔۔۔ سو حادثہ ہوکر رہا۔
" آیا کتا کھاگیا
تو بیٹھی ڈھول بجا!" (امیر خسرو)
اسلیے مورل اف دا اسٹوری یہ ہے کہ
محبت کے نام پر دھوکا مت کھائیں ۔ جس طرح بیماریوں اور بلاؤں سے بچتے ہیں وہسے ہی خود کو اور اپنی اولاد کو اس محبت نام کی بلا سے بھی محفوظ ��کھیں۔ جو نوجوانی کے دور میں حملہ آور ہوتی ہے۔ اور شرم حیا کے ساتھ ساتھ عزت نفس اور انا کو بھی کھا��اتی ہے ۔پھر باقی کچھ نہیں بچتا۔
بقول خوشبخت " آگے بس کھائیاں ہوتی ہیں۔ جن میں گرنا ہی ہوتا ہے جلد یا بدیر۔۔۔۔۔۔۔"
کیا آپ خوشبخت کے اقوال زریں سے متفق ہیں!
ہاں یا نہیں -------
آپ کیا سوچتے ہیں!