تربیت کی کوئ سرحد نہی ہوتی
ہاں تربیت ، صرف پہچان ہوتی ہے
اس سے زیادہ خوبصورت وڈیو مجھے
آج تک دیکھنے کو شائید ہی کبھی ملی ہو
دن��ا کا کوئ بھی مزہب انسان کو انسانیت سیکھنے اور سکھانے سے نہی روکتا ،
سواۓ شیطان کے جو گمراہی پھیلانے کے لئیے آزاد ہے ۔۔۔۔
پرورش دیکھو! حیرت انگیز!
امریکا جب سے بنا تب سے لے کر آج تک 240 سالوں میں ہمیشہ جنگیں مسلط کرتا رہا ہے سوائے 16 سالوں کے جب امریکا نے کوئی جنگ نہ لڑی
امریکا کے دنیا میں 800 اڈے ہیں
امریکا ہر وقت دنیا میں جنگیں بڑھکا کر خون چوستا ہے
چینی فوجی ترجمان
اگر تنہائی میں گناہ کا دل چاہے تو خود کو یوں روکیں!
اللہ کو یاد کریں کہ وہ دیکھ رہا ہے لوگ نہیں دیکھ رہے، مگر رب تو دیکھ رہا ہے یہ احساس دل کو فوراً نرم کر دیتا ہے۔
یہ سوچیں یہ چند لمحوں کی لذت ہے یا ہمیشہ کی ندامت؟ گناہ کا مزہ چند سیکنڈ کا ہوتا ہے، مگر اس کی شرمندگی دل پر دیر تک رہتی ہے۔
فوراً ماحول بدل دیں کمرے سے باہر نکل جائیں، وضو کریں، پانی پیئں، یا کسی کو کال کر لیں،خاموش بیٹھے رہنا خطرناک ہوتا ہے۔
زبان سے استعاذہ پڑھیں!
اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ
آواز کے ساتھ پڑھیں، دل کو طاقت ملے گی۔
اللہ کی نعمتوں کو یاد کریں سوچیں"اللہ نے مجھ پر اتنی رحمتیں کیں، کیا میں اسی رب کی نافرمانی کروں؟"
دو رکعت نفل یا سادہ دعا اگر نماز ممکن نہ ہو تو بس دل سے کہیں "یا اللہ! مجھے میرے نفس کے شر سے بچا لے"
آخری بات! دل میں خواہش آنا گناہ نہیں، اس پر عمل کرنا گناہ ہے۔ اور جو اللہ کے لیے رک جائے، اللہ اس کے دل کو سکون دے دیتا ہے۔
دعا:
اللَّهُمَّ احْفَظْنِي مِنْ شَرِّ ن��فْسِي، وَاصْرِفْ عَنِّي السُّوءَ وَالْفَحْشَاءَ، وَاجْعَلْنِي مِمَّنْ يَخْشَاكَ فِي الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ۔
اے اللہ! مجھے میرے نفس کے شر سے محفوظ فرما، اور مجھ سے برائی اور بے حیائی کو دور فرما، اور مجھے ان لوگوں میں شامل فرما جو تجھ سے پوشیدہ اور ظاہر (ہر حال میں) ڈرتے ہیں