کہنے اور کرنے کی حُجت تمام کر چکیں تو اپنا معاملہ اپنی اذیت اور اپنی تکلیف اللہ پہ چھوڑ دینی چاہیے کیونکہ درد کا حقیقی تدارک, زیادتی کا اصل بدلہ اور دل کا ابدی سکون صرف اللہ ہی کے اختیار میں ہے.
🤍✨کبھی تَنہائی میں بیٹھ کر سوچا بھی کریں کہ کِس چیز کے لیے ہم خُود کو تَھکا رہے ہیں؟ کیا واقعی ہم اللّٰه سبحانہ و تعالیٰ کی رَضا چاہتے ہیں؟ کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ سفر رائیگاں چلا جائے.🌹🌹🌹 صبح بخیر 🌹🌹🌹
فیصلہ اپکا ہےحالات کا نہیں۔فرعون کی بیوی نےخودکو تب بدلا جب وہ خدائی کا دعویٰ کرنے والے کے محل میں تھی ۔ نوح علیہ السلام کے بیٹے نے اس وقت بھی خود کو بدلنے سے انکار کردیا جب وہ ایک نبی کے گھر میں تھا آپ کے بدلنےیا نہ بدلنے کا فیصلہ آپ کا اپنا ہےآپ حالات کو قصور وار نہیں ٹھہراسکتے
*مایوس وہ ہوتے ہیں جن کو رب پر یقین نہیں ہوتا مایوس وہ ہوتے ہیں جن کا ایمان کمزور ہوتا ہے مایوس وہ ہوتے ہیں جو ڈر جاتے ہیں دنیا سے سنو تم ایسے لوگوں میں ناں ہونا ہمیشہ اس بات کو یاد رکھنا تمہاری مصیبتوں سے تمہارا رب بہت بڑا ہے
"لوگوں کو اتنا مذہبی بنا دو کہ
وہ محرومیوں کو قسمت سمجھیں'
ظلم کو آزمائش سمجھ کر صبر کر لیں،
حق کے لئے آواز اٹھانا گناہ سمجھیں ،
غلامی کو اللہ کی مصلحت قرار دیں
اور قتل کو موت کا دن معین سمجھ کر چپ رہیں!
🌹صبح بخیر🌹
آپ کیوں مایوس ہوں؟
اپ کے پاس تو وہ اللّٰہ ہے جس کے ایک اشارے پہ پہاڑ پگھل سکتے ہیں اور موم پتھر بن سکتا ہے وہ نصیب بنا بھی سکتا ہے اور مقدر بدل بھی سکتا ہے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو وہ انسان کو کبھی دعا سے آشنا نہ کرواتا معجزوں کا علم نہ دیتا اور میرا
اسی ربّ پر توکل ہے.