It's a pity that they've not only managed to keep IK in jail for over 2.5 years and now they've managed to keep him in isolation too, Imran Khan is the greatest son of our soil we're witnessing in our lifetimes, Pakistan will never have a leader like him..
پشاور ریوائٹالائزیشن پلان کہ دوسرے مرحلے میں پشاور کی بڑی 35رو��ز کی اپ گریڈیشن،امپروومنٹ اور بیوٹیفیکشن کا کام شروع
ورسک روڈ،
گلبہار روڈ،
پجگی روڈ،
دلہ زاک روڈ،
چارسدہ روڈ،
سرکلر روڈ،
کمال روڈ،
چڑیا گھر روڈ (پلوسی روڈ)
ہزار خوانی روڈ،
فیز -1
فیز - 2 وغیرہ
شکریہ
@SohailAfridiISF & @MeenakhanAfridi
🚨🚨🚨 غیروں کے سامنے حق بولنے والا قائد عمران خان کا وزیراعلی سہیل آفریدی!!!
سی ایم صاحب ہمیں آپ پر فخر ہے، جو لوگ آج آپ کو برا بھلا کہتے ہیں انکو پتہ ہونا چاہیئے کہ سہیل آفریدی کا اپنے قائد عمران خان کی طرح ضمیر کی کوئی قیمت نہیں دنیا کی کوئی دولت اسے خرید نہیں کوئی طاقت ڈرا نہیں سکتا!!!
اگر ہمارے سوشل میڈیا کے دوست چاہتے ہیں کہ ہماری پارٹی عمران خان کی رہائی کے لئے عملی اور فیصلہ کن جدوجہد کرے تو وہ قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی سے استعفوں کی ڈیمانڈ کریں۔
جب تک مراعات و مفادات ملینگے،کچھ نہیں ہوگا۔
ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد - صحت کے شعبے میں انقلابی اصلاحات کی ایک نئی مثال!
چیئرمین عمران خان کے فلاحی ریاست کے وژن اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں خیبرپختونخوا کا صحت کا شعبہ جدید، مؤثر اور مریض دوست نظام کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں گزشتہ دو برسوں کے دوران ہونے والی اصلاحات عوامی خدمت، جدید طبی سہولیات اور شفاف انتظامی نظام کا عملی مظہر ہیں۔
نم��یاں اصلاحات اور کامیابیاں:
🔹جدید سی ٹی سکین مشین کی تنصیب سے تشخیص کے عمل کو مزید تیز اور مؤثر بنایا گیا۔
🔹ایمرجنسی میں ریسپشن کاؤنٹرز کی تعداد میں اضافہ کرکے مریضوں کو بروقت اور بہتر سہولت فراہم کی گئی۔
🔹30 جدید ڈائلسز مشینوں پر مشتمل جدید ڈائلسز یونٹ قائم کیا گیا، جبکہ خواتین کے لیے علیحدہ ڈائلسز سیکشن بھی قائم کیا گیا۔
🔹گردوں کے مریضوں کے لیے ڈائلسز اور پلازما فیریسس کی جدید سہولیات میں نمایاں اضافہ کیا گیا۔
🔹12 بستروں پر مشتمل جدید سرجیکل آئی سی یو قائم کیا گیا تاکہ پیچیدہ مریضوں کو عالمی معیار کی نگہداشت میسر آ سکے۔
🔹جدید سٹروک یونٹ قائم کیا گیا، جہاں جان بچانے والے مہنگے انجیکشن مریضوں کو مفت فراہم کیے جا رہے ہیں۔
🔹جدید آپریشن تھیٹرز تعمیر کیے گئے اور کارڈیالوجی وارڈز کو جدید تقاضوں کے مطابق اپ گریڈ کیا گیا۔
🔹مختلف شعبوں میں جدید طبی آلات اور نئی مشینری کی فراہمی سے علاج کے معیار میں نمایاں بہتری لائی گئی۔
طبی تعلیم میں جدید سہولیات کی فراہمی:
🔹جدید کمپیوٹر لیبارٹری کا قیام۔
🔹ڈیجیٹل لائبریریز کی فراہمی۔
🔹ملٹی میڈیا اکیڈمک ہالز کی تعمیر۔
🔹طبی طلبہ کے لیے عالمی معیار کے تعلیمی ماحول کی فراہمی۔
ہسپتال انفراسٹرکچر میں تاریخی بہتری:
🔹ہاسٹلز کی تعمیر و تزئین۔
🔹صاف پانی کی فراہمی کے لیے چار جدید فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب۔
🔹جدید پبلک واش رومز کی تعمیر۔
🔹لانڈری سسٹم کی بحالی۔
🔹مرکزی جنریٹر کی مرمت اور بجلی کے نظام کی بہتری۔
🔹نئے ٹیوب ویلز کی بحالی۔
🔹سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کی اپ گریڈیشن۔
🔹مردہ خانے (مارچری) کی جدید خطوط پر بہتری۔
🔹کئی دہائیوں سے درپیش بارش کے پانی کی نکاسی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا گیا۔
ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں ہونے والی اصلاحات صرف انفراسٹرکچر اور جدید مشینری تک محدود نہیں بلکہ عوام کو محفوظ، بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے حکومتی عزم کا عملی مظہر ہیں۔
صوبائی حکومت کے وژن اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات کے تحت ایم ٹ�� آئی بورڈ ایوب ٹیچنگ ہسپتال جدید طبی سہولیات، مؤثر انتظامی اصلاحات اور مریض دوست خدمات کے فروغ کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔
#KPHealth #MTI #AyubTeachingHospital #KPHealthReforms
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا کہ جیل اصلاحات کا آغاز اڈیالہ جیل سے کیا جائے، جہاں عمران خان ناحق قید ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو تمام آئینی، قانونی اور بنیادی حقوق فوری طور پر فراہم کیے جائیں۔
عمران خان کی صحت جیل میں شدید متاثر ہ��ئی ہے اور ان کی آنکھ کی بینائی 85 فیصد تک متاثر ہو چکی ہے، جس کی ذمہ داری متعلقہ انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔ مناسب اور بروقت طبی علاج ہر قیدی کا بنیادی حق ہے۔
وزیراعلیٰ نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو ذاتی معالجین سے علاج کرانے کی فوری اجازت دی جائے اور انہیں اپنے بیٹوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات کرنے کی بھی اجازت دی جائے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں منعقدہ جیل اصلاحات کانفرنس سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا
خطاب!
#CMKP #SohailAfridi #PrisonReformsConference
@BruceWayne_e Bhai smjha kro ye ab anjaan bn kr Fed gov ki publicity kr rha hai awr PTI mein hr koi isko ghadar lgta hai hr kisi k parole pr aisi tweets krta hai wrna isko kia zaroorat ye sb tweet krny ki
اسلام آباد میں پاکستان کا پہلا عالمی معیار کا وائلڈ لائف سفاری پارک بنانے کا فیصلہ
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان کے پہلے عالمی معیار کے وائلڈ لائف سفاری پارک کے لیے مقام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ یہ منصوبہ بارہ کہو کے قریب ملپور فاریسٹ پارک اور مری روڈ کے اطراف تقریباً 350 ایکڑ رقبے پر ��عمیر کیا جائے گا۔
سی ڈی اے کے مطابق منصوبے کا مقصد جنگلی حیات کا تحفظ، ماحول دوست سیاحت (ایکو ٹورازم) کا فروغ اور شہریوں کو عالمی معیار کی تفریحی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ جنگلات اور قدرتی ماحول کو محفوظ رکھتے ہوئے پارک تعمیر کیا جائے گا تاکہ ماحولیات کو نقصان نہ پہنچے۔
منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی اور ابتدائی ڈیزائن مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ جلد تعمیراتی کام کے لیے ٹینڈر جاری کیے جائیں گے۔
منصوبے کے تحت تقریباً 3,605 جانور قدرتی ماحول سے مشابہ 10 مختلف سفاری زونز میں رکھے جائیں گے۔ ان میں شیروں، چیتوں، ریچھوں، لکڑبگھوں، افریقی جنگلی کتوں، مگرمچ��وں، گینڈوں، ہاتھیوں اور دریائی گھوڑوں سمیت متعدد جنگلی جانور شامل ہوں گے۔
سفاری پارک میں جدید ویٹرنری اسپتال، قرنطینہ سینٹر، سفاری ولیج، ریسٹورنٹس، فوڈ اسٹریٹ، جنگل پلے ایریا، شیشے والی ٹرین، چیئر لفٹ، زپ لائن، فاریسٹ کینوپی واک، قدرتی جھیل اور ڈیجیٹل وائلڈ لائف میوزیم بھی قائم کیا جائے گا۔
سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ اسلام آباد کو خطے کا اہم سیاحتی مرکز بنانے، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ملکی سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔