میرا زمانہ گزر چکا ہو
میرے سکے کھوٹے ہو چکے ہوں
میری بات کوئی نہ سمجھتا ہو
مجھے کوئی نہ جانتا ہو
رب سے پوچھوں
بتا کہاں جاؤں
رب کہے
تیرے زمانے اب نہیں رہے
انسان سبھی مر چکے
صرف ہجوم زندہ ہو
احساسات سے عاری
فقط جنوں زندہ ہے
تو لوٹ جا
غار اصحاب کہف میں پھر سے سوجا