@TalhaSaeed69 کوئی سرکاری گاڑی نہیں، نہ مراعات، نہ تنخواہ لیتا ہے۔ نہ سرکاری گارڈ ہے۔ وزارت کے اجلاس کے اخراجات بھی اپنے پلے سے دیتا ہے۔ پھیر بھی آپ کی ٹوئی میں تکلیف ہو رہی ہے تو اس کا اعلاج کروائیں۔
@AsadAToor عبدالعلیم خان ایک تگڑے وزیر ہیں، ایک پڑھے لکھے،کامیاب بزنس مین ہیں۔وزارت اُن کی ��نگر ٹپس ہے۔وہ جانتے ہیں کام کیسے کروانا ہے۔ اُن کی وزارت میں NHA کے ریونیو میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ وہ شاہراہیں بھی بننے جا رہی ہیں جو 30 سال میں نہیں بن سکیں۔تگڑے کے سامنے کوئی چوں کیوں کرے گا۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا ایم 5 پر ریسٹ ایریاز کا دورہ،نئے تعمیر شدہ ریسٹ رومز ، مساجد ، صفائی ستھرائی، اشیاء خوردونوش کے معیار و قیمتیوں سمیت کچن کا بھی جائزہ لیا۔
پاک فوج پاکستان کی سلامتی، استحکام اور دفاع کی علامت ہے۔ جن جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اس وطن کا دفاع کیا، پوری قوم ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔قومی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات اور ایسا طرزِ عمل جو دشمن کے پروپیگنڈے کو تقویت دے، قابلِ مذمت ہے۔ سیاست اپنی جگہ، مگر ملک و قوم کے محافظ اداروں کا احترام سب پر لاز�� ہے۔افواجِ پاکستان ہمارے وطن کی حفاظت کے لیے دن رات سرحدوں پر موجود ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو یا قدرتی آفات، پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں نے ہمیشہ قوم کا ساتھ دیا اور بے شمار قربانیاں پیش کیں۔پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ ہے اور اس کے خلاف ہر قسم کے پروپیگنڈا کی بھرپور مذمت کرتی ہے
افواجِ پاکستان کو قوم کا سلام، شہداء کو خراجِ عقیدت
پنجاب میں جب جب آؤٹ سورس کمپنیاں ہائیر کی گئیں، مال بنانے کے نئے دروازے ک��ولے گئے ہیں۔ستھرا پنجاب میں بھی یہ کچھ ہو رہا ہے۔ ایک نیوز چینل کی خبر کےمطابق سوفٹ وئر میں غلط ڈیٹا فیڈ کر کے ایک ارب روپے کا چونالگایا گیا ہے۔ پنجاب حکومت کا کوئی نمائدہ جواب دے گا؟
#ستھرا_پنجاب_ایک_فراڈ
بنوں کی تحصیل ڈومیل میں ہونے والے افسوسناک دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہے۔ شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔ بزدلانہ کارروائیاں ہمارے قومی عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ اللہ تعالیٰ شہداء کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
Deeply saddened by the devastating earthquake in Venezuela that has claimed 32 lives and injured hundreds more. My thoughts and prayers are with the families of the victims and everyone affected. Wishing a speedy recovery to the injured.
#EarthQuake
شہدائے کربلا کو سلام
شہادتِ امام حسینؑ محض ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ حق و باطل کا ابدی معیار ہے۔ واقعہ کربلا ہمیں سکھاتا ہے کہ جب اصولوں اور دین کی بات آئے تو جابر وقت کے سامنے سر جھکانے کے بجائے کٹ جانا ہی اصل ایمان ہے۔ میدانِ کربلا میں جہاں ایک طرف ظلم کی انتہا تھی، وہیں دوسری طرف صبر، شجاعت اور تسلیم و رضا کا وہ سمندر تھا جس کی مثال تاریخِ انسانی میں نہیں ملتی۔ آلِ محمدؐ نے پیاس، بھوک اور اپنوں کے جنازے اٹھا کر بھی حق کا پرچم سرنگوں ہونے نہیں دیا۔ انہوں نے اپنے خون سے وفا اور جرات کی ایسی داستان لکھی جس نے انسانیت کو جینے کا سلیقہ سکھایا، اُن کا کردار ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
کراچی میں رینجرز پر بزدلانہ دہشتگرد حملہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے۔ وطن عزیز کے دفاع اور امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت اور سلام، قوم کو ان کی قربانیوں پر فخر ہے۔ دہشتگردی کسی صورت قابل قبول نہیں، ہمارے سکیورٹی ادارے اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار ایسے عناصر کو منہ توڑ جواب دیتے رہیں گے۔ شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن و استحکام عطا فرمائے اور وطن عزیز کو ہر شر سے محفوظ رکھے۔ آمین۔
خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کراچی میں پاکستان رینجرز کے کیمپ پر دہشت گرد حملوں کے بعد سکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور آپریشن "غضبُ للحق" کے تحت دہشت گرد ٹھکانوں پر کامیاب کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔ فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف یہ مؤثر کارروائیاں پاکستان کے امن و استحکام کے عزم کی عکاس ہیں۔
دشمن عناصر اور ان کے پراکسی نیٹ ورکس کو واضح پیغام ہے کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ہماری بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے "عزمِ استحکام" کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ پوری قوم اپنے سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعے میں معصوم بچوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات انتہائی دل دہلا دینے والی ہیں۔ اللہ تعالیٰ جاں بحق بچوں کی مغفرت فرمائے، ان کے والدین اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے اور زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ نصیب فرمائے۔ آمین
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا خصوصی اجلاس، وفاقی سیکرٹری مواصلات ،چیئرمین این ایچ اے اور سینئر افسران کی اجلاس میں بریفنگ،مالی سال کے اختتام کی صورتحال اور دیگر امور پر غوروخوض اور اہم فیصلے۔مری ایکسپریس وے کو مظفرآباد تک توسیع دینے کا فیصلہ، ایم ایٹ موٹروے کی تکمیل کے لیے ہوشاب آواران روڈ کو ترجیحی منصوبوں کی فہرست میں شامل کرنے کی ہدایت
#MinisterforCommunication
#AbdulAleemKhan
باغبانپورہ میں دیوار گرنے کے نتیجے میں بچے کے جاں بحق ہونے کی خبر سن کر دلی دُکھ اور افسوس ہوا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم بچے کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ ذمہ داران کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک حادثات کی روک تھام یقینی بنائی جا سکے۔
کوئٹہ میں پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دُکھ ہے۔ اس افسوسناک سانحے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہا�� کرتے ہوئے دعا گو ہوں۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔آمین۔ مشکل کی اس گھڑی میں پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
Warmest congratulations to the Government and people of the United States of America on the historic 250th Independence Day. Pakistan highly values the enduring partnership between both nations and looks forward to further strengthening bilateral ties in all the areas of mutual interest.
Happy 4th of July!
نشانِ حیدر، کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی 27ویں برسی پر ان کی لازوال جرات اور مٹی سے بے لوث محبت کو سلام۔ ہمارے شہداء کا خون نئی نسل کے لیے عزم کا سرچشمہ ہے۔ وطنِ عزیز کا دفاع ان بہادر سپوتوں کی بدولت ہی ممکن ہوا، جن کا عہدِ وفا ہمیشہ زندہ رہے گا۔ پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد!
اسلام آباد میں نوجوان لڑکی کو مبینہ اغوا کی کوشش سے بچانے کے دوران پاک فضائیہ کے بہادر افسر گروپ کیپٹن عاصم طارق جان کی بازی ہار گئے۔ انہوں نے انسانی ہمدردی، جرات اور فرض شناسی کی ایسی مثال قائم کی جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔خواتین کے تحفظ، عزت و حرمت اور معاشرتی اقدار کے دفاع کے لیے کھڑا ہونا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق نے ایک بے گناہ لڑکی کی مدد کرتے ہوئے اپنی جان قربان کر کے بہادری، غیرت اور ا��سانیت کی اعلیٰ مثال قائم کی۔شہید گروپ کیپٹن عاصم طارق کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، مغفرت عطا کرے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔