جائے تو ہیں کعبے کی طرف اہل تمنّا
مڑ مڑ کے مگر سوئے نجف دیکھ رہے ہیں
jaate to hain kaabe ki taraf ahl e tamanna
mud mud ke magar soo e najaf dekh rahe hain
موْلايَ يا مَوْلايَ أَنْتَ الْمُعْطي وَأَنَا السّائِلُ وَهَلْ يَرْحَمُ السّائِلَ إِلّا الْمُعْطي
My Lord, O my Lord, You are the Bestower and I am the beggar, and who else can be merciful to the beggar except the Bestower?
~Munajat Mola Ali a.s.
ناری شکتی پر لکھی گئی ہر ایک نظم
بے پناہ طاقت اوربیزارکن بے بسی کے مابین جھولتی ہے
پنڈولم کے مانند
دائیں اور بائیں کے اس سفر کے بیچ
حقیقت درمیان میں کھڑی چلاتی جاتی ہے
می ٹو! می ٹو! می ٹو!
سید عاطف علی
۱۹- دسمبر- ۲۰۲۵
#عاطفیت
اکڑے رہنا چاہئے
ہڈیوں کے اس پنجر کو
کہ جس پر گوشت چڑھنے کے بعد اسے انسان پکارا گیا
کہ اکڑ تو مرُدگی کی علامت ہے
اور زندگی تو نرمی لاتی ہے
وہ نرمی کہ جس کے لازمی نتیجے میں
دنیا نامی چا��ک
اسے مار مار کر اکڑا دے
عاطف علی
۳۰- ستمبر - ۲۰۲۵
#عاطفیت