سابق وزیراعظم عمران خان کا اڈیالہ جیل سے پاکستانی قوم کے نام پیغام:
1-
ملکی تاریخ میں یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ فرد واحد اپنی طاقت بچانے کے لیے پورے ملک کو داؤ پر لگا دے۔ یحیی خان نے بھی اپنی طاقت بچانے کے لئے عوامی لیگ اور شیخ مجیب الرحمن کو دھوکہ دیا تھا۔ حمود الرحمان کمیشن رپورٹ میں واضح طور پر لکھا ہے کہ ایک شخص نے اپنی طاقت اور اقتدار کی طوالت کے لیے ملک کو دولخت کر دیا۔ اس ایک شخص کی غلط پالیسی کی وجہ سے اس وقت ہمارے 90,000 فوجیوں کو قیدی بنا لیا گیا تھا۔ بھٹو نے 50,000 بے گناہ جانوں کے ضیاع کا خود اعتراف کیا تھا حالانکہ اصل گنتی اس سے کہیں ذیادہ تھی۔ ملک کی معیشت کو اس وقت اربوں ڈالر کا نقصان ہوا تھا ۔ آج تک ہم اس نقصان کا ازالہ نہیں کر پائے۔آج بھی وہی کہانی دہرائی جا رہی ہے۔ آج پھر ایک شخص اپنی طاقت کو بڑھانے اور اقتدار کو طول دینے کے لیے نظام کی جڑوں میں بیٹھا ہوا ہے اور نظام کو تباہ کر رہا ہے۔
اس ملک کا مٹھی بھر اشرافیہ ملک کے تمام نظام وسائل، اقتدار اور طاقت پر قابض ہے۔ اس قبضہ گروپ کا جب دل چاہتا ہے آئین کی دھجیاں بکھیر دیتا ہے، ججوں کو دھمکیاں دیتا ہے، جمہوریت کی عکاس پارلیمنٹ کے تقدس پر حملہ آور ہو جاتا ہے، عوامی نمائندگان کو اغواء کر لیتا ہے، ہمارے ایم این ایز کے گھر کی خواتین کو اٹھا لیتا ہے۔ اخلاقیات سے عاری یہ مافیا خود کو آئین اور قانون سے بالاتر گردانتا ہے۔ اسی چھوٹے سے طبقے ، اس اشرافیہ نے اس ملک کو غلام بنا کر رکھا ہوا ہے۔آج بھی اپنی ذات کے لئے یہی سب کچھ کیا جا رہا ہے۔ سپریم کورٹ واحد ادارہ بچا ہوا ہے اب اس پر بھی حملہ آورہو رہے ہیں۔
۲-
ملک میں ظلم و بربریت کا نظام نافذ ہے۔ ترقی اور عہدوں سے نوازنے کا پیمانہ عدلیہ میں تحریک انصاف کے خلاف فیصلے اور حکومت میں فسطائیت ہے۔ اس بات کی تین واضح مثالیں قاضی عیسی فائز، محسن نقوی اور ہمایوں دلاور ہیں-
قاضی فائز عیسی نے ہمارے اوپر مظالم کرنے والوں کو تحفظ دیا ۔ ہم سے ہمارا انتخابی نشان چھینا۔ انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف ہماری درخواستیں نہیں سنیں۔ الیکشن میں دھاندلی پر سابق کمشنر راولپنڈی نے چیف جسٹس اور الیکشن کمیشن کو ذمہ دار قرار دیا تھا ۔اب اسی چیف جسٹس کو دوبارہ مسلط کرنے کے لیے فارم ۴۷ حکومت اور اس کے ہینڈلرز ہر ممکن ہتھکنڈہ اپنا رہے ہیں۔ میرے پاکستانیوں آج اگر آپ قاضی فائز عیسی کی ایکسٹینشن کے خلاف نہ نکلے تو ہمیشہ غلام رہیں گے۔
محسن نقوی نے سب سے زیادہ ظلم ہم پر کیا ہے۔ ظل شاہ کو پولیس نے تشدد کرکے قتل کیا،لاش سڑک پر پھینکی اور ایف آئی آر بھی میرے ہی خلاف کاٹی ۔ہم پر ظلم کرنے کے عوض محسن نقوی کو وزیر داخلہ اور پی سی بی کا ��یئرمین بنایا گیا۔
ہمایوں دلاور کی وجہ سے میں اور بشری بی بی آج غیر قانونی طور پر پابند سلاسل ہیں۔اس کے عوض ہمایوں دلاورکو اربوں مالیت کی زمین تحفے میں دے دی گئی ۔خیبر پختونخواہ اینٹی کرپشن کے پاس اسکے سارے ثبوت موجود ہیں ۔ اب ایف آئی اے نے خیبر پختونخواہ اینٹی کرپشن پر کیس کر دیا ہے۔
۳-
نواز شریف کو انھوں نے دبکا لگا کر روکا ہوا ہے،نہیں تو کب کا باہر بھاگ گیا ہوتا۔ مجھے یہ نہ بتائیں کہ کس کس کے پیسے اور جائیدادیں باہر ہیں ، مجھے یہ بتائیں کہ آج اس ملک کے جو ارباب اختیار ہیں ، جو اس نظام کے لاڈلے ہیں ان میں سے کس کے پیسے اور جائیدادیں ملک میں ہیں۔ سعد اللہ بلوچ کی بیوی اور بیٹی کو اٹھا لیا گیا ہے۔ انکو شرم نہیں آتی یہ اسمبلیوں میں گھس گئے اور پارلیمینٹرینز کو پکڑ لیا ۔ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا،کسی نے پہلے کبھی پارلیمنٹ سے کسی کو گرفتار نہیں کیا۔
۴-
پوری قوم کو کہتا ہوں آزادی بچانے کےلئے سٹریٹ مومنٹ کے لیے نکلنا ہوگا ۔ ہماری تحریک جمہوریت کے لئے جہاد ہے۔عدلیہ سے کہتا ہوں قانون کی حکمرانی کے لئے کھڑے ہوں ۔ قانون کی حکمرانی نہ ہونے کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں آ رہی۔ پوری پارٹی تیار رہے سڑکوں پر آنے کا اعلان جلد کریں گے۔ یاد رکھیں حقیقی آزادی کے لئے قربانی دینا پڑتی ہے۔ میں اور میری بیوی جیل میں ہیں اور جیل میں رہنا ہمارے لئے عبادت ہے۔ اگر آپ کو بھی جیلیں بھرنی پڑتی ہیں تو اس سے دریغ نہ کریں۔ اگر آپ قربانی نہیں دیں گے تو آپ اور آپ کی آنے والی نسلیں غلام رہیں گی۔
Former Prime Minister Imran Khan's Message from Jail
Date: August 8, 2024
1.
On May 7, 2024 the DG ISPR stated in his press conference that they would not forgive us for the events that unfolded on May 9, 2023.
I want to make this absolutely clear; our stance is unequivocal - forgiveness is sought by the oppressor, not the oppressed. On May 9, I was abducted by hundreds of paramilitary personnel that stormed the Islamabad High Court. My abduction was declared unconstitutional and illegal by the Supreme Court of Pakistan. In the protests that followed, dozens of our workers were martyred, and subsequently hundreds abducted, and thousands arrested. The sanctity of homes was violated, and businesses destroyed merely because of political affiliation. And therefore, it is they who should apologize to me and Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI).
2.
My statement has been deliberately aired out of context. My position has remained the same as it was before: May 9 was a false flag operation, and hence the CCTV footage has been concealed to hide the crime. My demand remains that the CCTV footage should be made public, and based on this, an investigation should be carried out transparently. Dr. Yasmin Rashid, who was outside the CC House on May 9 as a representative of PTI can be seen in several videos instructing the workers to remain peaceful. This proves that no leader of our party was involved in vandalism and arson on May 9. I have always instructed my party and workers to protest peacefully wherever they may be in Pakistan. Our Constitution gives us the right to hold peaceful protests anywhere, including inside Cantts or GHQ.
If transparent investigations reveal that any PTI-affiliated leader was involved in acts of arson and vandalism, they shall be treated in accordance with the law.
3.
I’m predicting that this government will not last more than 2 months, and therefore, the names of Nawaz Sharif, Shehbaz Sharif, and Asif Ali Zardari should be placed on the Exit Control List (ECL) so they cannot escape [yet again].
Whether they keep me in prison or file even more bogus cases on me, I will not back down or make a deal with these crooks; deals are made by those who have committed a crime. My money isn’t stashed abroad, nor I have any property overseas. I have fought all the cases against me, and will continue to do so if needed. The sole purpose of filing cases against me and my wife was to tear PTI apart.
4.
The desire for negotiations should not be interpreted as a sign of weakness. For me, my country Pakistan comes first, and for its political and economic interests, I will do whatever I can to reduce tensions. Negotiations will be conditional and will only take place with the real decision-makers. The crooks in the government are ready to raze the country to the ground, as long as it prolongs their reign of power. These opportunists are provoking the army to dismantle PTI.
However, is it possible to eliminate a party that represents 90% of the population? Anyone who has such a dream should learn from history.
5.
Just as Western courts have given Israel an open permission to commit a genocide of Palestinians, Qazi Faez Isa has fully collaborated with the state in perpetrating oppression against us and has fully aided this tyranny and fascism. It is on the basis of this bias and lack of justice that we have long requested Qazi Faez Isa's recusal from my cases. The way Qazi Faez Isa facilitated the PDM and the Election Commission by revoking our electoral symbol in the February 8 elections is known to all.
1/2
سابق وزیراعظم عمران خان کا جیل سے پیغام
مورخہ 8 اگست 2024
۱۔
۷ مئی کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ ۹ مئی پر ہمیں معافی نہیں دیں گے۔ ہمارا موقف بالکل واضح اور دو ٹوک ہے کہ معافی مظلوم نہیں، ظالم مانگتا ہے۔ ۹ مئی کو عدالت کے شیشے توڑ کر مجھے اغوا کیا گیا جسے بعد ازاں سپریم کورٹ نے غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام قرار دیا ہے- ہمارے درجنوں کارکنان کو شہید، سینکڑوں کو اغواء اور ہزاروں کو گرفتار کیا گیا، گھروں کے تقدس کو پامال کیا گیا اور صرف سیاسی وابستگی کے جرم میں لوگوں کے کاروبار تباہ کر دئیے گئے۔ اس فسطائیت کے تناظر میں معافی تو مجھ سے اور تحریک انصاف سے مانگنی چاہیے-
۲-
میرے بیان کو بلا سیاق و سباق چلایا جا رہا ہے۔ حالانکہ میرا موقف شروع سے وہی ہے کہ ۹ مئی ایک فالس فلیگ آپریشن تھا، جس میں جرم کو چھپانے کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کر دی گئی۔ میرا مطالبہ اب بھی وہی ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کو منظر عام پر لایا جائے اور اس کی روشنی میں شفاف تحقیقات کروائی جائیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد جو بطور تحریک انصاف کی نمائندہ ۹ مئی کو کور کمانڈر ہاؤس کے باہر موجود تھیں، انہیں متعدد ویڈیوز میں کارکنان کو پرامن رہنے کی ہدایات دیتے سنا جا سکتا ہے- یہ ثابت کرتا ہے کہ ۹ مئی کو ہماری جماعت کا کوئی رہنما توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں شامل نہیں تھا- میری طرف سے میری جماعت اور کارکنان کو ہمیشہ ایک ہی ہدایت ہوتی ہے کہ پاکستان میں جہاں بھی احتجاج کریں پر امن احتجاج کریں۔ کنٹونمنٹ کا علاقہ ہو یا جی ایچ کیو ، ہمیں پاکستان کا آئین یہ حق دیتا ہے کہ ملک میں جب بھی ظلم ہو آپ کہیں بھی جا کر پر امن احتجاج کر سکتے ہیں - اگر شفاف تحقیقات کے نتیجے میں تحریک انصاف سے وابستگی رکھنے والا کوئی رہنما جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات میں ملوث قرار پایا گیا تو اسے قرار واقعی سزا دی جائے۔
۳-
جیل میں بیٹھ کر پیشگوئی کر رہا ہوں کہ حکومت کے پاس 2 ماہ سے زیادہ وقت نہیں۔ نواز شریف، شہباز شریف اور آصف علی زرداری کے نام ای سی ایل میں ڈالیں، یہ بھاگ نہ جائیں۔ کیسز بنائیں یا جیل میں رکھیں، میں ڈیل کرنے کو تیار نہیں؛ ڈیل وہ کرتا ہے جس نے کوئی جرم کیا ہو-میرا کوئی پیسہ باہر نہیں پڑا نہ کوئی جائیداد،میں نے سارے کیسز لڑے ہیں، مزید بھی لڑوں گا،مجھ پر اور میری اہلیہ پر کیسز کرنے کا مقصد پی ٹی آئی کو توڑنا تھا۔
۴-
مذاکرات کی خواہش کو کمزوری سے تعبیر نہ کیا جائے۔ میرے لیے میرا ملک پاکستان مقدم ہے اور اسی کے سیاسی و معاشی مفاد کے لیے میں کشیدگی میں کمی کا حامی ہوں۔ مذاکرات مشروط اور اصل فیصلہ سازوں سے ہی ہونگے۔ حکومت میں موجود ریلو کٹے اپنے اقتدار کو دوام دینے کے لیے ملکی مفاد کو داؤ پر لگانا چاہتے ہیں۔ یہ ریلو کٹے فوج کو ورغلاتے ہیں کہ تحریک انصاف کو ختم کر دو۔ کیا ۹۰% عوام کی نمائندہ جماعت کو ختم کرنا ممکن ہے؟ جو بھی یہ خواب دیکھ رہا ہے، اسے تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے۔
۵-
جس طرح مغربی عدالتوں نے اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کی کھلی اجازت دی ہوئی ہےاسی طرح قاضی فائز عیسٰی نے ریاست کے ساتھ ہم پر ظلم کرنے میں مکمل شراکت داری کی ہے اور ان کا اس ظلم اور فسطائیت میں پورا پورا ساتھ دیا ہے- اسی تعصب اور انصاف کی عدم فراہمی کی بنیاد پر ہم نے کافی عرصے سے قاضی فائز عیسٰی کی میرے مقدمات سے علیحدگی کی درخواست دے رکھی ہے۔ آٹھ فروری کے انتخابات میں بھی ہماری پارٹی سے بلے کا نشان چھین کر قاضی فائز نے جس طرح پی ڈی ایم اور الیکشن کمیشن کی سہولت کاری کی ہے وہ سب کے سامنے ہے-
1/2
Congratulations to Pakistan's Olympic flag bearer Arshad Nadeem for an absolute brilliant javelin performance winning a gold medal for Pakistan.
His persistence & perseverance has done him & the nation proud. It is the first time any Pakistani has won an individual gold for athletics in the Olympics. He is an inspiration for our younger generation.
I am shocked at the brutal murder of Dr. Shahid Siddique, a longtime PTI ideologue who stood with the party throughout his life.
I’m also devastated by the tragic passing of Adv. Mumtaz Mustafa, PTI MNA from Rahim Yar Khan.
Adv. Mumtaz Mustafa achieved a remarkable victory against the feudal lords in Rahim Yar Khan and bravely exposed the harassment by the agencies, who tried to force him to join PML-N.
My condolences to both families. May Allah bless them with the highest ranks in Jannah.
سابق وزیراعظم عمران خان کا ��دالت سے پیغام:
(۳۰ جولائی ۲۰۲۴)
پاکستان تحریک انصاف ۹۰ فیصد اندرون اور بیرون ملک پاکستانیوں کی نمائندہ جماعت ہے۔ فارم ۴۷ کے سہارے آئی ہوئی کٹھ پتلی حکومت بطور ادارہ فوج اور قوم کے درمیان دراڑیں ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے، جو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ بگاڑ کا سبب بننے والے اقدامات اور اشخاص پر تنقید کی۔ ماضی میں بھی چند اشخاص کے بند کمروں کے فیصلوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ ذوالفقار علی بھٹو کی سزا کے پیچھے جنرل ضیاء تھا۔ سقوط ڈھاکہ کے پیچھے جنرل یحٰیی خان کا ہاتھ تھا۔ اگر آپ ان غلطیوں پر آنکھیں اور تنقید بند کر دیں گے تو یہ ملک سے بالعموم اور فوج سے بالخصوص ظلم ہو گا۔ کوئی بھی فرد واحد ادارہ ��ہیں ہوتا۔ ہم نے کبھی بھی ادارے کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا۔ گھر کا کوئی بچہ بگڑ جائے تو اس پر اصلاح کی غرض سے تنقید کی جاتی ہے اور یہ تنقید جمہوریت کا حسن ہے۔
فارم ۴۷ کٹھ پتلی مافیا سے کوئی بات چیت ہو گی نہ مذاکرات۔ ملک میں غیر اعلانیہ مارشل نافذ ہے۔ سیاسی اور نتیجتاً معاشی عدم استحکام سے ہر طبقہ بری طرح متاثر ہے۔ ہر عہدے پر انہی کے نمائندے مسلط ہیں۔ محسن نقوی اس کی سب سے بدترین مثال ہے۔ محسن نقوی سے کبھی بات نہیں کروں گا،اس نے آئی جی پنجاب سے ملکر ہمارے لوگوں پر ظلم کیا۔ یہ ظل شاہ کی موت کے ذمہ دار ہیں، یہ بیرون ملک کہیں نہیں جا سکے گا، باہر ممالک میں تشدد سے نفرت کی جاتی ہے۔ مریم نواز نے آئی جی پنجاب کو اسی لئے رکھا ہوا ہے کہ اس نے پی ٹی آئی پر ظلم کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اس کٹھ پتلی حکومت کے بجائے اصلی فیصلہ ساز فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات کو ترجیح دیتے ہیں۔ ہم نے محمود خان اچکزئی کو مذاکرات کا مینڈیٹ دیا ہے، فوجی قیادت اپنا نمائندہ مق��ر کرے تو ہم مشروط مذاکرات کریں گے۔
مذاکرات کے لئے پہلا مطالبہ ہے کہ ہمارا چوری کیا گیا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔ مذاکرات کے لئے دوسرا مطالبہ اسیران کی رہائی اور جھوٹے مقدمات کا خاتمہ ہے۔ تیسرا مرحلہ صاف شفاف الیکشن کا انعقاد ہے جس کے بغیر ملک کی سالمیت خطرے میں ہے-
ملک میں غیر یقینی صورتحال اور مہنگائی کے طوفان نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ حالات یہ ہیں کہ میرے جیل کے کمرے کی صفائی کرنے والے کا بجلی کا بل ۴۰ ہزار آیا ہے۔ بجلی کے بلوں اورٹیکسسز میں ہوشرباء اضافہ پر جماعت اسلامی کے دھرنے کی حمایت کرتا ہوں۔میری پارٹی قیادت اور کارکنان کو ہدایات ہیں کہ وہ جماعت اسلا��ی کے دھرنے میں شرکت کریں۔
جبری گمشدگیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ یہ انسانیت کی توہین اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ہمارے ۲۵ ورکرز اور ان کے اہل خانہ اب تک غائب ہیں۔ انٹرنیشنل میڈیا کوارڈینیٹر احمد جنجوعہ کو گھر سے گرفتار کرکے دہشتگرد بنا دیا گیا۔
لاپتہ افراد کی ��ازیابی کے لئے نکلنے والے بلوچ عوام کی بھی حمایت کرتا ہوں۔ ہمیں ہوش کے ناخن لینے چاہییں اور عوام میں بڑھتی ہوئی نفرت اور احساس محرومی کا سدباب کرنا چاہیے۔
میں نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہے۔ ان کا تعصب کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ مجھے اسلام آباد ہائی کورٹ سے اغواء کیا گیا تو عامر فاروق نے اسے درست قرار دیا۔ میرے اور بشریٰ بی بی کے سارے کیسز کی سماعت عامر فاروق ہی کرتے ہیں۔ وہ مجھے ٹیریان کیس میں پھنسانا چاہتے تھے۔ جب میں ان پر عدم اعتماد کا واضح اظہار کر چکا ہوں تو انہیں اصولی طور پر میرے، میری پارٹی اور میری اہلیہ کے تمام کیسز سے علیحدہ ہو جانا چاہیے۔
یہ دونوں جماعتیں سمندر میں ڈوب رہی ہیں اور جوتے کے سہارے لٹک رہی ہیں جس پر ۹ مئی کا ٹیگ لگا ہے۔ اس لیے یہ ملک میں انتشار اور تفریق پیدا کر کے اپنے جعلی اقتدار کو طول دینا چاہتے ہیں۔ ۲۸ سالہ جدوجہد میں کبھی توڑ پھوڑ کی بات نہیں کی۔ ۹ مئی واقعات میں ہماری بے گناہی سی سی ٹی وی فوٹیج میں چھپی ہے۔ اگر ۹ مئی میں تحریک انصاف کا کوئی بندہ ملوث ہے تو اسے ضرور سزا دیں-
خوفزدہ جعلی سرکار تحریک انصاف کو دبانے کے لیے ہر غیر جمہوری ہتھکنڈہ استعمال کر رہی ہے۔ ساری جماعتیں جلسے کر رہی ہیں ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ ۵ اگست کو ایک بہت بڑا جلسہ صوابی میں کر رہے ہیں۔ اگلا جلسہ اسلام آباد میں کریں گے۔ عوام تیاری کرے۔
Former Prime Minister Imran Khan’s jail interview on @thetimes :
"I am confined in a 7ft by 8ft death cell, typically reserved for terrorists.
People voted for me because they are fed up with the current system and how Pakistan is being run."
https://t.co/41CMTBoyyk