کونسے برانڈ یا قسم کا سولر پینل استعمال کریں یہ سوال اکثر سننے کو ملتا ھے ۔
سولر پینلز برانڈ یا قسم کا فیصلہ کرنے سے پہلے اگر اپ یہ سوچ رھے ھیں کہ جو براند میں لگاوں گا وہ ھی بہتر ھے یا جو برانڈ چاچے نصیرے نے لگائی اچھی نہی ایسا بالکل نہی ھے
نہ لونجی بُرا نہ کینڈین جے اے انوریکس ٹرینا بُرا
سب سولر پینلز ایک سے بڑھ کر اچھے سے اچھے ھیں
ٹی ائر ون برانڈ سولر پینل کا انتخاب بہتر ھوتا ھے اس گروپ میں
مشتمل تمام سولر پینلز کی سب سے پہلے کارگردگی کا گراف بہتر ھوتا ھے اس گروپ میں شامل برانڈز کا سیل والیوم بھی جتنا زیادہ ھوتا ھی اتنا ھی اس کی رینکینگ کا درجہ اوپر ھوتا ھے
پاکستان میں مشہور یا زیادہ ڈیمانڈ والی برانڈ میں لونجی جنکو کینڈین ھیں حالانکہ یہ برانڈ بھیڑ چال کی وجہ سے زیادہ ڈیمانڈنگ ھو چکی ھیں جبکہ
جے اے ۔ کینیڈین ۔ hausun- Risend -
TwSolar-Akcome-Suntech-EgingPV - austronergy-AeSolar یہ
تمام برانڈ کی کارگردگی tier درجہ ان تمام برانڈ سے اوپر ھے جو ھمارے ہاں صرف بھیڑ چال کی وجہ سے فروخت ہو رہی ہیں مگر ھم صرف یہ سوچ بیٹھے ھیں چاچے فضلو نے جو لگایا ھے وھی اچھا ھے یا مامے بشیرے دی ھٹی تے جڑا پینل پیا اوھی چنگا
ایسی بات نہی ھے
گوگل چاچا س�� بھی پوچھ لیں چلو سولر انسٹالر کی نہی ماننی یہ بات آپکو گوگل چاچا بھی بتا دے گا اگر ضد کر کے زیادہ پیسے دے کر خرید رھے ھیں اسکی تو ائفئشینسی اتنی نہی جتنی قیمت ادا کر رھے ھیں
تو دوستو کسی ایک برانڈ پر مت فوکس کیا کریں
ایسا نہی کہ جو زیادہ بک رھا ھے وھی اچھا ھے
Tier one Brand لسٹ چیک کریں
کسی ایک برانڈ پر توجہ دینا دوسری برانڈ کے ساتھ نا انصافی ھے
بطور سولر سسٹم پرووائیڈر میرا ہر دوسرا پروجیکٹ برانڈ کی تبدیلی کے ساتھ ھوتا ھے
تحریر عبدالرشید چوھدری
سولر پینلز خریدتے ہوئے کن باتوں کا خصوصی خیال رکھنا چاہیئے؟
1.سولر پینلز وارنٹی کے ساتھ خریدیں
پاکستان میں عام طور پر Made in China سولر پینل مارکیٹ میں دستیاب ہیں ان پینلز کی کارکردگی زیادہ اچھی نہیں ہے. اس لیے ایسے سولر پینلز جن کی وارنٹی نہ ہو، ہر گز نہ خریدیں ۔
-2 اس بات کی گارنٹی ہونی چاہئے کہ جتنے واٹ کا پینل آپ خرید رہے ہیں کیا وہ اتنے واٹ مہیا بھی کرے گا۔. دکاندار اکثر بتاتے ہیں کہ یہ پینل اتنے واٹ دے مگر وہ پورے واٹ نہیں ہوتے۔ اور جب کوئی سمجھدار بندہ کہہ دے کہ یہ پینل تو اےن واٹ دے رہا ہے تو جواب آتا ہے کہ اگر بہتر کارکردگی والا چاہئے تو وہ زیادہ قیمت میں ملے گا۔ کہتے آدھی قیمت پر ہیں دیتے سوگنا قیمت پر. جب آپ کو اس بات کا علم ہو جائے تو پھر کہتے ہیں کہ یہ اچھی کارکردگی والا نہیں، اگر اچھی کارکردگی والا چاہئے تو وہ مہنگا ملے گا اور وہ جو مہنگا ہوتا ہے دراصل وہ پہلے کا دوگنا ہوتا ہے نہ کہ کوئی دوسری چیز
یاد رکھیں سولرپینل کی کارکردگی میں واٹ کم یا زیادہ 5فیصد تک ہو سکتے ہیں یعنی 100واٹ والا کبھی 100واٹ پورے دے گا یا پھر کبھی کبھی درجہ حرارت کی وجہ سے 95 تک یا اس سے بھی تھوڑا بہت او��ر نیچے ہو سکتا ہے مگر ایسا کبھی نہیں ہو گا کہ 100واٹ والااچھی بھلی روشنی میں 50 یا 40 واٹ دے رہا ہو
آجکل سولر پینلز کے ریٹ کم ہوئے ہیں مگر کچھ لوگ سستے کہہ کر اپنا 2 نمبر مال بیچنے کے لیے بھی کوشاں ہیں. دھیان کیجیئے کہیں ایسا تو نہیں کہ جو چیز آپ سستی خرید رہے ہیں اس میں کوئی گڑبڑ نا ہو۔
-4سولر پینل کی سر ٹیفیکیشن لازمی چیک کریں ۔ تاکہ تسلی ہو سکے کہ یہ پینلز واقعی کسی لیبارٹری سے چیک ہو کر آئے ہیں
سرٹیفیکیشن کوڈکچھ اس طرح سے ہوگا۔TUV ICE 61215نمبر ہوگا۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ ویری فائڈ ہے ۔ اگر اس سے مختلف ہوتو وہ سٹیکر خود ساختہ ہوتے ہیں۔
-5 ہمیشہ سولر پینل کی ٹائپ دیکھ کر خریدیں ۔ اگر چھت پر جگہ کم ہو تو مونو کرسٹلائن سولرپینل بہتر رہیں گے۔
-6 جو سولر پاور سسٹم آپ خرید رہے ہیں اس میں ماونٹنگ یا ٹریکنگ سسٹم ہونا چاہیے. فریم مضبو2کے ساتھ چھت پر لگے ہوں تاکہ جب آندھی یا تیز ہوا چلے توآپ کے سولر پینل محفوظ رہیں.
-7 انورٹر اچھی کوالٹی کا خریدنا چاہیے کہ جب ��ہ کرنٹ کو DCسے AC میں کنورٹ کرے توبجلی کنورٹ ہونے کے دوران ضائع نہ ہو۔
آپ جس سے پورا سولر پاورسسٹم خرید رہے ہیں اس سے یہ ضرور معلوم کر لیں کہ انسٹالیشن کے کتنے چارجز ہوں ۔.. انسٹالیشن کے اخراجات زیادہ ہوتے ہیں ان کا تعین پہلے سے کر لیں اور جن سے انسٹالیشن کروا رہے ہیں ان کے ساتھ معاملات ضرور طے کریں
مجھے اُمید ہے کہ یہ معلومات آپ کو اچھے سولر پاور سسٹم کی خریدداری میں مدد فراہم کریں گی ۔
(میری تحریر پر تاجر حضرات ناراض نا ہوں.. سب لوگ دھوکا دہی نہیں کرتے مگر ایک مچھلی سارے جل کو گندا کر دیتی ہے اسی طرح چند دکانداروں نے ساری مارکیٹ کا نام خراب کیا ہوا ہے)
📱 *بچوں کے موبائل کی نگرانی کیجیے* 👀
*موبائل فون کے غلط استعمال سے اپنے بچوں کو بچائیں---*
▪️ *پلےاسٹور سے Google Family Link for parents نامی اپپ کو ڈاؤنلوڈ کریں۔ من و عن ایپ اپنے بچے کے ��وبائل میں بھی ڈاؤنلوڈ کریں۔ دونوں ایپ کو ایک ساتھ اوپن کریں۔ اپنے موبائل کو نگران (سپروائزر) قرار دیں۔ پھر جو ہدایات ملیں ان کو مرحلہ وار فالو کریں۔ اس ایپ کا فائدہ یہ ہے کہ آپ اپنے بچے کی موبائل سرگرمیوں سے متعلق حسب ذیل باتوں سے کسی بھی وقت آگاہ ہو سکتے ہیں:*
1۔ اس نے کس ویب سائٹ کو اوپن کیا۔
2۔ کس ویڈیو کو دیکھا۔
3- دن بھر کتنی دیر وہ موبائل کے ساتھ چمٹا رہا۔
*نیز ایک اور فائدہ اس ایپ کا یہ ہے کہ جب کبھی آپکا بیٹا کوئی گیم / ایپ ڈاؤنلوڈ کرنے لگے گا یا کسی بھی ویب سائٹ کو دیکھنے (access) کرنے کی کوشش کرے گا تو براؤزر پہلے آپ سے اجازت مانگے گا۔ غرض آپ جن ویڈیوز اور گیمز کی اجازت دیں گے آپ کا بچہ وہی ویڈیو یا گیم یا ویب سائٹ access کر سکتا ہے.*
*نیز آپ جب چاہے،کسی گیم یا ایپ کو جو آپ کے بچے کے موبائل میں ہے، بلاک کر سکتے ہیں۔ جو آپکے بچے کے موبائل سے غائب ہو جائے گا۔ جب تک آپ کی اجازت نہیں ہو گی وہ نہیں کھول سکے گا۔*
▪️ *اسی طرح اپنے کروم براؤزر میں جاکر setting میں جائیں اور safe search filter میں جائیں اور Filter exlicit results کو select کریں۔ اسی طرح ویڈیو میں Do not Autoplay کو select کریں۔*
▪️ *اسی طرح پلے اسٹور میں جائیں، setting میں جائیں اور parental controls کو آن کریں۔*
امید ہے اتنا کرنے سے آپ اور آپ کے بچے کا موبائل نامناسب مواد سے پاک ہو جائے گا ان شاء اللہ۔“
بغیر بیٹری کے سولر پلیٹس سے لوڈ چلانے کی کیلکولیشن :-
عموماً یہ حساب کرنا مشکل ہوتا ہے کہ AC کے لیے بغیر بیٹری کے کتنی پلیٹیں درکار ہوں گی. چلیں آج اس مسئلے کو ھل کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ مگر یاد رہے
سولر پلیٹیں صرف اس وقت اپنے اوپر لکھے ہوئے واٹ پیدا کرتی ہیں جب
1) ان پر شعائیں بالکل عمودی پڑیں ۔۔ جو صرف د��پہر کے وقت ہوتا ہے کچھ دیر کے لیے
کسی خاص وقت معلوم کرنا ہو کہ پینل کتنے واٹ پیدا کرے گا تو اس کے لیے درج ذیل فارمولا ہو گا
P = W x Sinθ
جب کہ P پاور ہے جو پینل پیدا کرے گا
اور W وہ پاور ہے جو پینل پر لکھی ہے
اور θ وہ زاویہ ہیے جس پر سورج کی شعاعیں اس وقت پینل پر پڑ رہی ہیں
2) فضائ آلودگی ، بہت ہلکے سے بادلوں کا ہونا بھی بجلی کی پروڈکشن کو کم کر دیتا ہے
3) تیسری چیز سولر پینل کا سورج کی شعاعوں سے گرم ہو کر پروڈکشن کم کرنا ہے ۔۔50 ڈگری C سے اوپر جا کر پروڈکشن کم ہو جاتی ہے
4) چوتھی وجہ پینل کا ہر وقت صاف رکھنا ناممکن ہوتا ہے جو پروڈکشن کم کرنے کا باعث ہوتا ہے
5) پانچویں وجہ یہ ہیے کہ سولر پینل جوں جوں پرانا ہوتا جاتا اپنی پروڈکشن کم کرتا جاتا ہے ایوریج پروڈکشن 1٪ کم ہوتی ہے ہر سال
ان وجوہات کی بنا پر سولر پینل گرمیوں میں بھی اپنے اوپر لکھی پاور کا ٪80 ہی پیدا کر پاتے ہیں۔یاد رہے کہ اگر بادل زیادہ ہیں تو پھر پاور کی پروڈکشن ٪80 سے بھی کم ہو گی ۔اس لیے جو کیلکولیشن دی ہے وہ صرف بہت معمولی سے بادلوں کے ساتھ ہے جس میں سورج نظر آتا رہتا ہے.
اس کا مطلب یہ ہوا کہ اگر ہم گرمیوں میں دن کے مختلف حصوں میں معلوم کرنا چاہیں کہ سولر پینل کتنی پاور دے گا تو اوپر دئیے گئیے فارمولے کا 80 فیصد پاور دے گا۔۔یعنی فارمولہ درج ذیل ہو جائے گا
P = W x Sinθ x 80/100 watts
اس فارمولے کو استعمال
کرتے ہوئے دیکھتے ہیں کہ صبح بجے سے شام 8 بجے تک کتنی پاور پیدا کرے گی ایک 550 واٹ کی پلیٹ
صبح 8 بجے بہت معمولی
صبح 8:30 بجے زاویہ 9 درجے اس لیے
P = 550 x Sin 9 x 80/100
=69 watt
صبح 9 بجے ۔۔زاویہ 18 درجے اور پاور
P=550 x Sin18 x80/100
=136 watt
اسی طریقے سے
ساڑھے 9بجے 200
دس بجے یہ 259 واٹ
ساڑھے دس بجے 312 واٹ
گیارہ بجے 356 واٹ
ساڑھے گیارہ بجے 392 واٹ
بارہ بجے 418 واٹ
ساڑھے بارہ بجے 435 واٹ
ایک بجے دوپہر 440 واٹ
ڈیڑھ بجے۔ 435 واٹ
دو بجے۔ 418 واٹ
ڈھائ بجے 392 واٹ
تین بجے 356 واٹ
ساڑھے تین بجے311 واٹ
چار بجے 259 واٹ
ساڑھے چار بجے 200 واٹ
پانچ بجے 136 واٹ
ساڑھے 5 بجے شام 69
چھ بجے شام نہ ہونے کے برابر
اب ہم یہ سمجھتے ہیں کہ جو AC چلانا ہے
1) وہ ہمیں کس وقت سے کس وقت تک چلانا ہے
2) جو AC ہمیں چلانا ہے وہ کتنے واٹ فی گھنٹہ خرچ کرے گا۔۔۔
فرض کریں کہ ہمیں ایک انورٹر والا ڈیڑھ ٹن کا AC چلانا ہے ۔۔ اور صبح دس بجے سے شام 4 بجے تک چلانا ہے تو مندرجہ بالا کیلکولیشن کے مطابق ایک 550 واٹ کی پلیٹ صبح دس بجے صرف 259 واٹ بنا رہی ہو گی ۔اور شام 4 بجے بھی صرف 259 واٹ ہی بنا رہی ہو گی ۔ اور صبح دس سے 4 بجے شام تک اس سے زیادہ پاور بنے گی۔۔
ظاہر سے بات ہے کہ جب ہم AC شروع میں چلائیں گے تو AC اپنا maximum لوڈ ہی لے گا ۔ جو ڈیڑھ ٹن کے اے سی کے کیس میں 1750 واٹ بنتا ہے ۔یاد رہے جب آپ انورٹر AC کا کرنٹ clamp on میٹر سے چیک کرتے ہیں تو وہ 3 سے 4 ایمپیر بتاتا ہے ۔لیکن یہ ریڈنگ غلط ہوتی ہے کیونکہ Clamp on میٹر 50 Hz کی pure Sinusoidal wave کے لیے ڈیزائنڈ ہوتا ہے جب کہ انورٹر اے سی کی آوٹ پٹ modulated wave ہوتی ہے جس سے اس کی fundamental ہمیں Sin wave کی شکل میں نظر آتی ہے ۔ جب کہ یہ fundamental بہت ��ائی فریکونسی کی waves کا مجموعہ ہوتی ہے اور اس ہائی فریکونسی پر clamp on میٹر کے cores ایک طرح سے saturated ہو جاتے ہیں اور ریڈنگ بہت کم نظر آتی ہے ۔۔۔ اس لیے یاد رہے کہ اے سی کے شروع کا لوڈ 1750 واٹ ہی ہے یعنی وہ تقریباً 8 ایمپیر کرنٹ لے رہا ہوتا ہے ۔۔۔
چلیں اب یہ طے ہو گیا کہ ہمارا لوڈ 1750 واٹ ہے ۔۔ جب کہ ہمیں فی پلیٹ 259 واٹ ملے گا ۔۔۔ اس لیے کل پلیٹیں جو لگانی ہیں
No of plates = 1750/259
= 6.75 plates
یعنی 7 پلیٹیں
اگر یہ ہی AC گیارہ بجے سے تین بجے تک چلانا ہے تو گیارہ بجے اور تین بجے ہمیں 356 واٹ فی پلیٹ ملے گی۔۔اس طرح
No. of plates = 1750 /356
= 4.9 plates
یعنی پانچ پلیٹیں چاہیں ہوں گی ۔۔۔ اسی طرح آپ اپنی requirement کے مطابق پلیٹوں کی تعداد معلوم کر سکتے ہیں ۔۔۔
اور اسی کیلکولیشن کو استعمال کرتے ہوئے آپ دوسرے لوڈ مثلآ پنکھے وغیرہ کے لیے بھی سولر پلیٹوں کی تعداد معلوم کر سکتے ہیں.