آج جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے،ہم کسی صورت ایسے غیر آئینی اقدامات کو ایک لمحہ کے لئے بھی ماننے کو تیار نہیں ہیں،وفاقی حکومت نے جمہوریت اور عوام کے حق پر شبِ خون مارا ہے،صوبہ خیبرپختونخواہ میں گورنر راج اور بعض علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے اعلان کو حرف بہ حرف پورے فیصلہ کو مسترد کرتے ہیں۔
جمعیۃ علماء اسلام اس غیر آئینی اور جبری فیصلے کے خلاف عدالت میں جائے گی،پارلیمنٹ کے اندر اس حوالے سے کردار ادا کرے گی اور پارلیمنٹ کے باہر بھی ہم عوام میں جائیں گے،جتنے بھی آئینی اور جمہوری پلیٹ فارمز ہیں ہم وہاں پر آئین،انسانی حقوق اور جمہوری حقوق کا دفاع کریں گے۔
ہماری زندگی بھر کی طویل جدوجہد جس مقصد کے لئے ہے اس حوالے سے ہم اپنی تحریک اور جدوجہد کو مزید آگے بڑھائیں گے۔انشاءاللہ
سیاسی اختلاف کو دشمنی اور صوبے و وفاق کے تعلقات کو تصادم کی نظر نہ کیا جائے؛ مسائل کا حل محاذ آرائی نہیں، بامقصد مذاکرات ہیں۔
مولانا فضل الرحمٰن کی اہم گفتگو
گورنر راج کی سیاست کہاں جا کر رکے گی؟
قائد سندھ مولانا راشد سومرو کا اہم بیان
خیبر پختونخوا کے فیصلے نے سوال اٹھا دیے
کیا سندھ میں بھی کوئی نیا موڑ آئے گا؟