ٹویٹر صرف زاتی تعارف کیلئے نہیی بلکہ فکری تعارف کی جگہ بھی ہے اگر اپ دیکھو میں اپکو فالو کر رہا ہوں تو میں اپ کے افکار کو فالو کر رہا ہوں آپ کے حسن و جمال کو نہیی۔
حقیقت یہ ہے کہ تمہارے لئے رسول اللہ (ﷺ) کی ذات میں ایک بہترین نمونہ ہے، ہر اُس شخص کے لئے جو اللہ سے اور یومِ آخرت سے اُمید رکھتا ہو، اور کثرت سے اللہ کا ذِکر کرتا ہو۔
﴿سورۃ الاحزاب ، ۲۱﴾
جہاں تک یہ جَہاں سَمجھا گیا ھے
وھاں تک رائیگاں سَمجھا گیا ھے
ھمارے مُمتحِن کی مُشکلوں کو
ھمارا اِمتحان سَمجھا گیا ھے
سیّد مُبارک شاہ
#��وام_راج #قومی_زبان
اٹھانوے فیصد عام لوگوں کی پارلیمنٹ میں نمائندگی صفر فیصد ہے۔ جب تک عام لوگوں اور مڈل کلاس کو اقتدار میں برابر کا حصہ نہیں ملے گا تب تک مڈل کلاس کے مسائل حل نہیں ہوں گے اور مڈل کلاس تب ہی آگے آ سکے گی جب ایک ایسی سیاسی جماعت معرض وجود میں آئے گی جو انہی مڈل کلاس والوں کی ملکیت ہو گی۔۔۔ عوام راج تحریک اسی سیاسی جماعت کی تشکیل کی جدوجہد کر رہی ہے
اور ہم نے لقمان کو دانائی عطا کی تھی، (اور اُن سے کہا تھا) کہ اللہ کا شکر کرتے رہو۔ اور جو کوئی اللہ کا شکر اَدا کرتا ہے، وہ خود اپنے فائدے کے لئے شکر کرتا ہے، اور اگر کوئی ناشکری کرے تو اللہ بڑا بے نیاز ہے، بذاتِ خود قابلِ تعریف۔
﴿سورۃ لقمان ، ۱۲﴾
اللہ ہی حق ہے۔ اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور تقویٰ اختیار کرو۔ قیامت آنے والی ہے، اس میں کوئی شک و شبہ نہیں۔ نیکیاں کر کے گناہوں اور برائیوں سے بچتے ہوئے قیامت کے دن کی تیاری کی جائے، خطبہ حج