جنابِ علی اکبر (ع) جب زین سے زمین پر آئے، امام حسین (ع) نے چند ارشادات فرمائے، جس میں سب سے زیادہ مغموم جملہ ملتا ہے:
عَلَى الدُّنْيَا بَعْدَكَ الْعَفَاءُ، يَا بُنَيَّ أَمِثْلُكَ يُنْحَرُ؟ تمہارے بعد دنیا پر خاک پڑے، اے میرے بیٹے! کیا تم جیسی ہستی بھی نحر کرنے جیسے ہے؟"
#محسنیات
عزت اور توجہ انسان کے باطن کی وہ کنجیاں ہیں، جس سے ہر شخص کھل کر سامنے آ جاتا ہے، صاحبِ ظرف انہیں کئی گنا بڑھا کر لوٹاتے ہیں، جبکہ کم ظرف اپنی حقیقت خود آشکار کر دیتے ہیں۔ اس میں آپکا نقصان فقط وقت کا ہوتا ہے مگر لوگوں کی پہچان آسان ہوجاتی ہے۔
#محسنیات
انسان اپنے کام میں مجبور نہیں ہوتا اور ساتھ ہی ساتھ بالکل آزاد بھی نہیں ہے، دوسرے الفاظ میں نہ جبر ہے اور نہ تفویض (کھلی ڈھیل)، بلکہ دونوں کے درمیان ایک امر ہے؛ یعنی انسان کو اختیار تو حاصل ہے، مگر وہ اختیار بھی اللہ تعالیٰ کی عط��، قدرت اور مشیت کے دائرے میں ہے۔
#محسنیات
مَا نَنْسَخْ مِنْ اٰيَةٍ اَوْ نُـنْسِهَا نَاْتِ بِخَيْـرٍ مِّنْهَآ اَوْ مِثْلِهَا ۗ
“اللہ اپنی آیت منسوخ نہیں کرتا مگر اس سے بہتر آیت لے آتا ہے۔” (البقرہ)
لبیک یا آیت اللہ، لبیک یا مجتبیٰ خامنہ ای 🤍🕊️
مرگ برگ امریکہ، مرگ برگ اسرائیل،
مرگ برگ ہندوستان، مرگ برگ منافق✌🏻
#محسنیات
Using AI tools is not a big deal in itself; the real achievement is to develop our own technologies and build our own systems. Like; current resistant movements are doing extraordinarily. Islam encourages its followers not only to seek knowledge but to lead in it.
#Muhsiniat
Hence, it is clear that;
“Education is the true power to challenge those who call themselves “superpowers.” History shows that nations investing in knowledge, research, and innovation lead the world, while those neglecting education remain dependent.
#Muhsiniat
زندگی یعنی مقصد، مقصد یعنی جہت، جہت یعنی مصائب، مصائب یعنی توکل، توکل یعنی تسلیم، تسلیم یعنی تفویض، تفویض یعنی رضا، رضا یعنی یقین، یقین یعنی اطیمنان، اطمینان یعنی عشق، عشق یعنی شہادت، شہادت یعنی بندگی، بندگی یعنی خدا اور خدا یعنی اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ!
#محسنیات
“ان لوگوں کی مثال جنہوں نے اللہ کے سوا حمایتی بنا رکھے ہیں مکڑی کی سی مثال ہے، جس نے گھر بنایا، اور بے شک سب گھروں سے کمزور گھر مکڑی کا ہے، کاش وہ جانتے۔”
سورۃ العنکبوت:۴۱
آج جب کراچی کاؤنسلیٹ کے باہر شیلنگ ہوئی اور سانس چند لمحوں کیلئے ساکت ہوگیا، اور دل سے آواز آئی؛
محسن! کیا اپنے عظیم رہبر کیلئے اتنی سی قربانی؟ارے کم از کم امریکی گولیوں سے چھلنی ہوجاتا یہ بدن!
يا نَفْسُ من بعدِ الحسينِ هُون�� وبعدَهُ لاَ كُنْتِ أنْ تَكوني💔😭
جب کوئی شخص موجود محافل سے کنارہ کش ہو کر کتاب، قرطاس و قلم کو اپنا ہم نوا بنا لے، تو یہ تنہائی نہیں بلکہ اس بات کا اقرار ہوتا ہے کہ وہ اپنے عہد میں فکری ہم آہنگی نہ پا سکا۔ تب وہ زمانۂ حال کی گفتگو سے نکل کر قدیم زمانے کے ہم آہنگ اذہان کی خاموش مجلس میں پناہ لیتا ہے۔
#محسنیات
حسّاس لوگوں کیلئے یہ دنیا کبھی بھی قابلِ اعتماد نہیں ہوتی، اس لئے اُن کے نجّی الغرض ہر طرح کے راز فقط اُن کے اپنے دل پر ہی کھلتے ہیں، اور وہیں پر ہی مدفون ہوتے ہیں ہاں مگر وسیع القلب یا پھر ذہین و فتین وجود پر!
#محسنيات2025
اس دنیا میں بے حساب لوگ ہیں جو بولتے رہتے ہیں اور آپ کو ان لوگوں کو بس سنتے رہنا ہوتا ہے، اور اسی دنیا میں کوئی ایک واحد فرد ایسا بھی ہوتا جو بس آپ کو سنتا ہے، بہت دیر تک اور بہت دل سے۔ اگر کوئ ایسا شخص آپکی زندگی میں ہے تو اسکی قدر کریں۔
#محسنیات
“وقت پر سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔”
کچھ بھی ٹھیک نہیں ہوتا جناب، ہم بس اُن حالات کے عادی ہوجاتے ہیں، یا پھر اُس درد کیساتھ جینا سیکھ لیتے ہیں، جیسے طویل تنہائی کے بعد تنہائی ہمیں تنہائی محسوس نہیں ہوتی۔
#محسنیات
دنیا بظاہر بہت وسیع ہے مگر ہم کب اتنے محدود ہوچکے، کب خواب سمٹ گئے، باتیں کم ہو گئیں اور خواہشیں دفن ہو گئیں؟ یہ معلوم ہی نہ ہوا۔جب تک یہ سب محسوس کیا، اندر کی حساسیت مفلوج ہو چکی تھی۔ انسان کو ختم کرنے کا کام صرف Slow Poison نہیں کرتا، وقت ب��ی خاموشی سے یہ کر دیتا ہے۔
#محسنیات
ہر وقت انسان کے دوست ایک جیسے نہیں رہتے، کچھ پیچھے رہ جاتے ہیں تو کچھ آگے نکل جاتے ہیں۔ دوست وہی ہوتا ہے جو ہمارے مؤجودہ حالات کو سمجھتا ہو یعنی جس سے بیٹھ کر ہم آج کے دن کی بات کرسکیں۔
#محسنیات