ماں محبت کی پہلی درسگاہ ہے اور باپ حوصلے کردار اور کامیابی کا پہلا استاد جنہیں یہ دونوں نمتیں نصیب ہوں وہ واقعی دنیا کہ خوش نصیب لوگوں میں شامل ہیں ۔! #ٹیم_العلی
پتا ہے اُم الیقین کیا ہے
جب دماغ کی رگیں سو طرح کی الجھنوں میں ہوں اور اسباب کی جگہ سوالیہ نشان نظر آئیں اس وقت اس بات پر یقین کرنا کہ اگر اللہ تعالیٰ چاہیں تو آگ جلا نہیں سکتی سمندر ڈبو نہیں سکتامچھلی نگلنے کے باوجود ہضم نہیں کر سکتی یہاں تک کہ سمندر بھی دو حصوں میں آپکو رستہ دے
شرع بر خیزد ز اعماقِ حیات
روشن از نورش ظلامِ کائنات
علامہ محمد اقبال رحمہ اللہ
ترجمہ : شرع تو زندگی کی گہرائیوں سے پھوٹتی ہے، اس کے نور سے دنیا کی تاریکیاں دور ہو جاتی ہیں۔
#قومی_زبان
خود سے روٹھوں تو کئی روز نہ خود سے بولوں
پھر کسی درد کی دیوار سے لگ کر رو لوں
تو سمندر ہے تو پھر اپنی سخاوت بھی دکھا
کیا ضروری ہے کہ میں پیاس کا دامن کھولوں
میں کہ اک صبر کا صحرا نظر آتا ہوں تجھے
تو جو چاہے تو تیرے واسطے دریا رو لوں
احمد فراز
#اردو_زبان
دنیا کی چمک دمک کے پیچھے بھاگنے سے بہتر ہے کہ ہم اپنے دین اور آخرت پر توجہ دیں، کیونکہ دنیا فانی ہے اور ہمیں کبھی بھی مکمل طور پر حاصل نہیں ہو سکتی.
#قومی_زبان