عقیل بھائی ایک ٹریولر ہیں، ��نہوں نے بکر والوں کے ساتھ سفر کر کے ایک منفرد چیلینج بھی پورا کر رکھا ہے۔ ان کا چینل وزٹ کریں تو معلوم ہوتا ہے کہ عقیل پاکستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں کی خوبصورتی دکھا رہے ہیں۔ ایک ویڈیو کے علاوہ ان کے چینل پر کوئی بھی سیاسی نوعیت کا مواد نہیں ہے۔
ایک طرف عقیل کا پاکستان گھومنے والا کانٹینٹ ہے اور دوسری طرف یہ ویڈیو ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ کالعدم قرار دی گئی جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی ’کا دھرنا لائیو دکھانے کی پاداش میں ان کے خاندان کو مبینہ طور پر غائب کیا گیا ہے۔‘