🚨 لاہور ہائیکورٹ میں ٹی ایل پی قائدین کی مبینہ جبری گمشدگی کے کیس کی سماعت 17 نومبر کو مقرر 🚨
لاہور ہائیکورٹ میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیر سعد حسین رضوی اور ان کے برادرِ اصغر انس حسین رضوی کی مبینہ جبری گمشدگی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت 17 نومبر کو مقرر کر دی گئی ہے۔ درخواست گزاروں اور پارٹی ذرائع کے مؤقف کے مطابق، سماعت کے روز تک دونوں رہنماؤں کی گمشدگی کو 398 دن مکمل ہو جائیں گے۔
واضح رہے کہ عدالت عالیہ میں اس معاملے پر قانونی کارروائی جاری ہے اور آئندہ سماعت پر متعلقہ اداروں اور حکام کی جانب سے پیش رفت اور رپورٹس جمع کروائے جانے کا امکان ہے۔
اور ڈرو اُس دن سے جب تم سب الله کے پاس لوٹ کر جاؤ گے، پھر ہر ہر شخص کو جو کچھ اُس نے کمایا ہے پورا پورا دیا جائے گا، اور اُن پر کوئی ظلم نہیں ہوگا.
(سورۃ البقرۃ، 2:281)