۹ نومبر 2023 کو تربت سے لاپتہ نوجوان جمیل محمدجان 3 مہینہ گمشدگی کے بعد سی ٹی ڈی کے حوالے۔
جمیل محمدجان الندور بلیدہ ڈسٹرکٹ کیچ کے رہائشی ہیں۔
یہ بات ریکارڈ پر رکھا جانا چاہیے تاکہ انہیں بھی CTD والے بالاچ مولا بخش کی طرح کسی جعلی مقابلے میں نقصان نہ پہنچائیں۔
جبری گمشدگی کے شکار افراد سالوں سے انسانیت سوز ازیتیں سہہ کر زیرِزمین چھ فٹ کے کمرے میں رکھ کر جہاں نہ انہیں ہوا اور نہ سورج کی روشنی میسر ہوتی ہے
مختلف اقسام کے زہنی و جسمانی تشدد سے گزارا جاتا ہے بازیابی کے بعد نیم زندہ انسان بن کر زہنی طور پر مفلوج ہوکرپوری زندگی کیلئے Traumatised ہوتے ہیں لیکن انسانی حقوق کے ادارے جو دن رات انسانی حقوق کے تحفظ کے گن گاتے رہتے ہیں لیکن کبھی ان متاثر افراد سے ا��ٹرویو اور ان پر ہونے والے غیر قانونی گرفتاریوں کے کیسز کو رپورٹ کرنے کو کبھی ترجیح نہیں دیا جاتا ہے۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: منافق کی تین علامتیں ہیں جب بات کرے تو جھوٹ بولے، جب وعدہ کرے تو خلاف ورزی کرے اور جب اس کے پاس امانت رکھوائی جائے تو اس میں خیانت کرے۔
صحيح مسلم، 1، رقم الحديث: 210
Aslam , Hammal and Bahadur chakar are Baloch students, who have been abducted from hoshap and Tajaban, their family members have blocked the CPEC route.
On the one hand, the people of Balochistan are protesting against the Baloch genocide and human rights violations, while the state has ruthlessly continued its inhumane policy of Baloch genocide.
Human rights organizations should play a significant role in advocating for the recovery of the baloch youth .
کوئٹہ : جس طرح ریاستی مشینری کا استعمال کرکے ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کیا جارہاہے اس سے آدھی سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جاتا تو آج جبری گمشدگیوں ریاستی تشدد اور بلوچ نسل کشی کا چیپڑ ہمیشہ کے لیے بند ہوجاتا ! مگر تمام توانائی و وسائل ہمیں بیرونی ایجنٹ ثابت کرنے کے لیے ضرف کیے جارہے ہیں
ہمارے خلاف ریاست کے سارے ستون اکھٹے ہوچکے ہیں ہم خوفزدہ اس لیے نہیں ہیں کیونکہ ہمارے ساتھ ہماری قوم اور دیگر مظلوم اقوام کھڑے ہیں دنیا بھر میں ہمیں مورل سپورٹ اور پیغامات مل ��ہے ہیں
جس طرح اسلام آباد میں ہم پر تشدد ہوا تو یوریی یونین نے آپکو طاقت کا استعمال کرنے سے گریز کرنے کو کہا اور ساری دنیا میں آپکی ہی جگ ہنسائی ہوئی ۔
آپ ہمارے خلاف ہتھکنڈوں پر اتر آئیں گے ہمارے لیے دنیا بھر کے دروازے کھل جائیں گے وہ آپ پر ہے کہ آپ ہمارے مطالبات مان کر ہمارے ساتھ انسانوں جیسا برتاو کروں گے یا ہمیں کیڑے مکوڑے سمجھ کر ہماری نسل کشی جاری رکھو گے
#MarchAgainstBalochGenocide
دیگر علاقوں کی عورتیں اپنے مردوں سے ابھی تک اپنے حقوق کی جنگ لڑرہی ہیں اور بلوچ عورتیں اپنے مردوں کو لیڈ کررہی ہیں.اس وقت دنیا کی واحد مدرشاہی سماج بلوچستان ہے.ہمیں اس پر فخر ہے.
#MarchAgainstBalochGenocide
Quetta: I am wholeheartedly thankful to my people for their enormous love and support, coming in such large numbers. Your unconditional love and support motivate us to continue our struggle against oppression. #Balochistan
Thank you 🙏
#MarchAgainstBalochGeocide
اسلام آباد : اگر وفاق میں تھوڑا ظرف تھوڑی انسانیت ہوتی تو ہم ان کاغذ کی تصویروں کے بجائے اپنے پیاروں کے ساتھ واپس جارہے ہوتے یا پھر اپنے ہی بنائے ہوئے آئین پر عمل کرتے یا اپنی ہی عدالتوں میں ہماری داد رسی ہوتی
ہمارے خلاف ریاست کے سارے ستون اکھٹے ہوکر زہر اگلتے رہے۔
ہم وفاقی اداروں کی نظر میں شرپسند تھے تخریب کار تھے ہم نے تو ایک گملہ ایک پھول تک نہیں تھوڑا مگر ہمارے ساتھیوں کے سروں کو پھوڑا گیا تشدد کیا گیا۔
اپنے باباسمیت ان تمام گمشدہ افراد جن کے لواحقین اس تحریک کاحصہ تھے انکو بس اتنا کہناچاہتی ہوں کہ ہم ڈٹے رہے نہتے تھے پر لڑتے رہے ہم نے تمام تر ریاستی پروپیگنڈوں کو عوامی عدالت میں بے نقاب کیا ہم مزید لڑیں گے عوامی طاقت کو ساتھ لے کر ۔۔۔۔۔۔۔!
#MarchAgainstBalochGenocid
کوئٹہ : جن کو لگتا تھا اسلام آباد دھرنے سے واپس بلوچستان جانا ہماری شکست ہے وہ اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں ہماری ��کست :
ہم نے یہ کمایا ہے عوامی طاقت ہی ہماری فتح ہے عوامی طاقت سے ہی ریاستی تشدد بلوچ کش پالیسیوں کا مقابلہ کریں گے عوامی طاقت سے ہی اپنے پیاروں کو بازیاب کروائیں گے عوامی طاقت سے ہی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کو روکیں گے
ہم خالی ہاتھ بلوچستان لوٹ کر نہیں ائے ہیں آپکی بربریت اپنے ساتھ کی جانے والی سلوک کی داستانیں لے کر ائے ہیں یہ عوامی اجتماعی ہمارے استقبال کے لیے نہیں بلکہ تمہاری دہشت اور وحشت کے خلاف تمہاری بے جا طاقت کے استعمال کرنے کے خلاف عوامی عدالت میں عوام کا فیصلہ ہے
جہاں مدعی عوام منصف بھی عوام ہی ہیں
ہماری جدوجہد اسلام آباد میں ختم نہیں ہوئی ہے بلکہ یہ جدوجہد نئی شکل نئی رنگ میں شروع ہوئی ہے
#MarchAgainstBalochGenocide
اسلام آباد : سازشوں کے اس شہر اقتدار میں ہماری آخری رات :
جبر کی ایسی کئی راتیں ہم نے حوصلوں سے مات دی ہیں سرد راتوں کو کانپتی مائیں سینے سے لگائے اپنے بچوں کی تصویریں کھلا آسمان چاروں اطراف بندوق بردار اور ہم نہتے لوگ ۔۔۔!
بڑی بڑی عمارتوں سبز اور سرخ بتی والی گاڑیوں میں بیٹھے اقتدار کے پوچاریوں کی نگاہوں میں ہم چھوٹے ضرور نظر اتے ہیں
مگر ہمارے حوصلے بولان کی سنگلاخ پہاڑوں کی طرح بلند ہیں
ہم نے ظالم کی طرف انگلی اٹھا کر اسکے منہ پر اسے ظالم اور جابر کہا اسکی بربریت کی کہانی انکوں بتاتے ہوئے ہچکچائے نہیں ان قلم پروش ضمیر پروشوں کی طرح ڈرے نہیں ظالم کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتے رہے :
ہم نے ایسی سیاہ تاریک راتیں پہلے بھی دیکھی ہیں مگر اس سحر کی امید ہماری جیت کی چاہ ہمارے حوصلوں کو پست نہیں ہونے دیتی ہیں ۔
ہم اس وقت تک لڑیں گے جبتک لڑنے کی ضرورت باقی ہے
یہ لڑائی صرف بلوچوں کی نہیں پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والی زیر دست اقوام کی لڑائی ہے جس کو منزل تک پہنچائیں گے
رات باقی ہے سفر اور سفر اور سفر
#MarchAgainstBalochGenocide