The Nation’s Shield 🇵🇰 | Defending Pakistan with pride, strength & unity. Inspiring support for our defenders government initiatives for peace & progress.
پاکستان رینجرز سندھ کی ناظم آباد اور گلبہار میں بھتہ خوروں کے خلاف کامیاب کارروائی۔ جرائم اور بھتہ خوری میں ملوث 3 خطرناک ملزمان گرفتار، اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور کراچی کے امن کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔
#PakistanRangersSindh
پاکستان رینجرز (سندھ) کا پی آئی بی کالونی میں آپریشن، بھتہ خوری میں ملوث 5 ملزمان گرفتار۔
فائرنگ کے تبادلے میں 2 انتہائی مطلوب ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ برآمد۔
مزید گرفتاریوں کیلئے چھاپے جاری۔
#PakistanRangersSindh#Karachi
Pakistan Rangers Sindh took swift action on extortion complaints, arresting a highly wanted suspect after an encounter in New Karachi. The gang used a burqa-clad woman to deliver extortion slips and targeted multiple businesses across Karachi. Further raids underway. 🇵🇰
#Pakistan
*بارشوں کے دوران سندھ رینجرز الرٹ*
ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات سندھ رینجرز نے مکمل کئے
نشیبی علاقوں میں نگرانی اور سندھ رینجرز کی رسپانس ٹیمیں تعینات
اربن فلڈنگ کے خدشے پر ریسکیو اقدامات سندھ رینجرز مدد کے لئے گراؤنڈ پر موجود
یہ وہ فورس ہے جو خطرات کے سائے میں بھی ثابت قدم رہتی ہے، اور ہر کڑے امتحان میں عوام کی ڈھال بن کر سامنے آتی ہے۔۔
گمراہ کن خبروں اور منفی پروپیگنڈے سے باخبر رہیں۔ سچ کو پہچانیں اور اپنے محافظوں پر بھروسا قائم رکھیں۔
پاکستان رینجرز سندھ آپ کے اعتماد، سکون اور سلامتی کی علامت۔
کراچی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پاکستان رینجرز کی ٹیمیں تعینات
اہم مقامات، حساس تنصیبات اور مرکزی شاہراہوں پر رینجرز کا مسلسل گشت شروع
کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ
امن و امان خراب کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا اعلان
#Karachi #Pakistan
پاکستانی پائیلٹ کے افغانستان میں گرفتاری کی جعلی خبر کی گتھی سلجھ گئ
پاکستانی پائلٹ ہونے کے شبہہ میں گرفتار کیا جانے والا شخص نذیر انجینئر افغانستان کے شہر جلال آباد کے میاں اسلم پلازہ میں کمپیوٹر مکینک نکلا
نذیر انجینئر نے کچھ عرصہ قبل موٹر سائیکل سے جہاز بنانے کی بھی کوشش کی تھی
آج صبح نذیر انجینئر پیراشوٹ کیساتھ ونڈ کاپٹر کی مشق اور شوقیہ مظاہرہ کر رہا تھا جب افغان سپاہیوں کے ہتھے چڑھ گیا
افغان سپاہیوں نے سفید شلوار قمیض میں ملبوث نذیر انجینئر کو پاکستانی ایئرفورس پائلٹ سمجھ کر گرفتار کر لیا
ہندوستانی و افغانی میڈیا نے پاکستانی پائلٹ کی گرفتاری اور جنگی ہوائ جہاز گرانے کی جھوٹی خبر نشر کی
پیارے یوتھیو! اگر تم عرب ریاستوں میں ہو اور ایران امریکہ جنگ میں تم نے وہاں کی ریاستی پالیسی پر سوفیصد عمل کی بجائے یوتھیاپا دکھانے کی کوشش کی تو تمہیں پہلے جیل بھیجا جائے گااور پھر پاکستان۔ جو زبان تُم پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیراعظم کے لئے استعمال کرتے ہو اس زبان کو وہاں کی حکومتوں کے لئے ہارپک سے و��ش کر کے تالا لگا لو۔ سخت مشکل تو ہو گا مگر جھوٹ، الزامات، گالی گلوچ اور افواہوں سے بھی مکمل پرہیز کرو ورنہ ۔۔۔
بائی دا وے، مجھے تُم سے ہمدردی نہیں مگر ہم پاکستان میں مزید گند کے متحمل نہیں ہو سکتے لہذا درخواست ہے کہ اپنی اپنی ریاست کی پالیسی کی پابندی کریں۔ سوشل میڈیا پر محتاط یا لاتعلق رہو کیونکہ خلیجی ممالک پاکستان کی طرح خالہ جی کا ویہڑہ فراہم نہیں کرتے کہ تم جیسے چاہو اچھلو کودو۔
یوتھیوں سے درخواست اس لئے بھی ہے کہ وہ اس سے پہلے عام پاکستانیوں کے لئے ویزوں کی مشکلات پیدا کر چکے ہیں کیونکہ انہیں اپنے لیڈر کی طرح کام کرنے کی بجائے مانگ کے زندگی گزارنے کی عادت ہے۔ اس وجہ سے اور ان کی وجہ سے ان ریاستوں سے ڈی پورٹ ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہوتی ہے۔
ان کے لئے ایک پاکستانی ایمبیسی کی طرف سے نمونے کی ایک ہدایت اٹیچ کر رہا ہوں تاکہ وہ اس پوسٹ کو مذاق نہ سمجھیں۔ شکریہ
نجم ولی خان
پاکستان رینجرز سندھ نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کراچی کے مختلف علاقوں میں 232 اسنیپ چیکس اور 14 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBOs) انجام دیے گئے تاکہ امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے اور کسی بھی ممکنہ خطرے کا بروقت سدباب کیا جا سکے
امن کی ضمانت پاکستان رینجرز سندھ
@Ali_MuhammadPTI Absolutely Pakistan stands strong with unity, faith, and resilience. 🇵🇰
With determination and sacrifice, our nation will always rise above every challenge.
Pakistan Hamesha Zindabad!
Pakistan Rangers Sindh responded swiftly to a factory fire at the Landhi Export Processing Zone, securing the area and fully supporting Rescue 1122 in emergency operations.
#ProtectorsOfSindh#sindhrangers
آل تاجران سندھ اتحاد کے چیئرمین محمد کاشف صابرانی نے ��ل پلازہ آتشزدگی پر افسوس کا اظہار کیا اور بروقت امدادی کارروائی پر سندھ رینجرز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا۔
Pakistan Rangers (Sindh) Outstanding Contribution to Law & Order in 2025
As in previous years Pakistan Rangers (Sindh) demonstrated exceptional performance in maintaining peace and security throughout 2025
During the year Pakistan Rangers (Sindh) conducted a total of 4,389 operations resulting in the arrest of 2,778 suspects who were handed over to the relevant authorities
These operations targeted terrorism katcha area bandits street crime drug trafficking, water theft illegal encroachments, and smuggling
Operational breakdown
672 operations against terrorism target killing, kidnapping for ransom, and extortion
3,413 operations against robbery drug trafficking and street crime
58 joint operations against katcha area bandits
212 operations against water theft
34 operations against illegal encroachments
These decisive actions are a clear reflection of the restoration and maintenance of law and order in Sindh
Pakistan Rangers (Sindh) remain fully committed to ensuring the safety and protection of the public
#SindhRangers
پاکستان رینجرز (سندھ) ٹریننگ سنٹر اینڈ اسکول میں بیسک ریکروٹ ٹریننگ کو��س نمبر 33 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ک��ا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تھے، جنہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس سے خطاب کیا۔
وفاقی وزیر داخلہ نے اپنے خطاب میں کیڈٹس کی محنت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان رینجرز (سندھ) صوبے میں امن و امان کے قیام، دہشت گردی کے خاتمے اور جرائم کے خلاف مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے سندھ رینجرز کی صوبے بھر میں جاری سیکیورٹی، امن و استحکام اور عوامی تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔.
قائدِ اعظم محمد علی جناح کے سنہری اصول ایمان، اتحاد اور نظم و ضبط ،
آج بھی پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی بنیاد ہیں۔بانہی اصولوں کی روشنی میں پاکستان رینجرز (سندھ) پوری پیشہ ورانہ صلاحیت، فولادی نظم و ضبط اور غیر متزلزل ایمان کے ساتھ ملک میں امن و امان کے قیام، ریاستی رٹ کے تحفظ اور عوام کے جان و مال کی حفاظت کے فرائض انجام دے رہی ہے۔
پاکستان رینجرز سندھ صرف ایک فورس نہیں بلکہ قائدِ اعظم ک�� نظریے کی زندہ اور عملی تصویر ہے۔
ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ)
مورخہ 22 دسمبر 2025
پریس ریلیز
پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کا اندرونِ سندھ ضلع گھوٹکی کے علاقے کراس بند خان گڑھ چوک میں اندھڑ، لاٹھانی، بکھرانی، شیخانی اور مزاری جرائم پیشہ گینگز کے خلاف مشترکہ آپریشن۔ آپریشن کے دوران بدنام زمانہ ڈاکو عبداللہ دشتی، ہزارا عرف لالا شیخانی، آذان عرف چھلو سمیت 9 ڈاکو ہلاک جبکہ 27 ڈاکو زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 15 دسمبر 2025 کی رات صادق آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس صدا بہار سے ضلع گھوٹکی اوباڑو کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے 18مسافروں کو بس سے اتار کر اغوا کر لیاتھا۔ پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی جانب سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مغویوں کو بازیاب کروا لیا گیا تھا۔ بعد ازاں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری رکھا گیا۔
جاری آپریشن میں ہلاک ڈکیت فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی بروقت کارروائی میں ڈاکوؤں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 9 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ڈاکو ہزارہ عرف لالا شیخانی اور آذان عرف چھلو پر پنجاب پولیس کی جانب سے انعامی رقم 50، 50 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔ اس کے علاوہ 8 مغوی جو پہلے سے ڈاکوؤں کی حراست میں تھے جن کو بازیاب کرا لیا گیا۔
دوران آپریشن تنویر اندھڑ، چھلو بکھرانی اور قابل شیخانی کے ٹھکانوں سے مختلف قسم کا اسلحہ اور ایمونیشن بھی قبضے میں لیا گیا۔ جن میں 12.7 گن، ایل ایم جی، آر آر 75, 2عدد آر پی جی 7, 4عدد جی تھری ، 4عدد ایس ایم جی، 3عدد 12 بور، رپیٹر، 9 ��یم ایم پسٹل اور مختلف اقسام کا ایمیونشن شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 9 عدد موبائل فون اور ایک کرولا گاڑی بھی برآمد کر لی گئی۔
تمام برآمد شدہ اسلحہ و ایمونیشن، مغوی افراد اور دیگر سامان پولیس تھانہ سومیانی، تحصیل روجھان کے حوالے کر دیے گئے۔
عوام ڈاکوؤں کو پناہ دینے والے عناصر اور دیگر بااثر افراد کی نشاندہی کریں اور سندھ کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنے میں سندھ رینجرز کی مدد کے لیے رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے فوری اطلاع دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
ترجمان سندھ رینجرز
پاکستان رینجرز سندھ
سندھ کی سلامتی اور امن کی مضبوط ڈھال ہیں۔ یہ بہادر فورس پیشہ ورانہ مہارت، فولادی نظم و ضبط اور اعلیٰ تربیت کے ساتھ ہر لمحہ عوام کے تحفظ کے لیے تیار رہتی ہے۔ دہشت گردی، جرائم اور بدامنی کے خلاف ان کی بروقت اور مؤثر کارروائیاں سندھ بالخصوص کراچی میں امن کے قیام کی روشن مثال ہیں۔
سندھ رینجرز نہ صرف قانون نافذ کرنے میں پیش پیش ہیں بلکہ عوام کے ساتھ قریبی رابطہ، خدمتِ خلق اور قربانی کے جذبے سے دلوں میں اعتماد بھی پیدا کرتے ہیں۔ ایمان، عزم اور وطن سے وفاداری ان کا طرۂ امتیاز ہے
واقعی سندھ رینجرز امن کے محافظ اور عوام کے سچے نگہبان ہیں۔
قائدِاعظم رینجرز پبلک اسکول کے بچوں نے شہداء ��ے پی ایس پشاور کو سلامِ عقیدت پیش کیا۔
بچوں نے کہا کہ معصوم کلیوں کا لہو کبھی رائیگاں نہیں جاتا۔
بچوں کے مطابق ظلم کے خلاف ان کا عزم مضبوط اور غیر متزلزل ہے۔
بچوں نے اس عہد کا اعادہ کیا کہ وہ ہر حال میں تعلیم کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور علم کے چراغ روشن رکھیں گے۔
بچوں کا کہنا تھا کہ وہ قلم کی طاقت سے نفرت، تشدد اور جہالت کو شکست دیں گے۔
بچوں کے مطابق شہداء کی عظیم قربانی انہیں امن، امید اور روشن مستقبل کی راہ دکھاتی ہے
ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ)
مورخہ 14 دسمبر 2025
پریس ریلیز
پاکستان رینجرز ( سندھ) نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے لکی چڑھائی نزد جامعہ فاروقیہ حب ��یور روڈ رئیس گوٹھ سے نان کسٹم پیڈ موبائل فونز کی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان ذاکر خان ولد عبدالرزاق اور محمد سلیم ولد جناس خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ 750 عدد مختلف اقسام کے اسمارٹ فونز اور 61 عدد سامسنگ ٹیبلٹ برآمد کر لیے گئے ۔ برآمد شدہ موبائل فونز مزدا ٹرک کے اندر بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے تھے جو کہ بلوچستان سے کراچی سمگل کیے جا رہے تھے جن کی مالیت کروڑوں روپے ہے ۔ پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
گرفتار ملزمان کو بمعہ برآمد شدہ نان کسٹم پیڈ موبائل فونز اور مزدا ٹرک مزید قانونی کاروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ جرائم اور اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
ترجمان سندھ رینجرز