سرِعام پھانسی دینی ہے تو پہلے اِس نظام کو دیجئے جہاں تھانے اور عدالت میں زیادتی کا شکار حوا کی بیٹی کے کپڑے گندے سوالوں اور غلیظ نگاہوں سے بار بار اُتارے جاتے ہیں۔ میں تو سی سی پی او کو ہٹانے کا مطالبہ بھی نہیں کر رہا۔ اس سے کیا ہو گا؟ یہ نہ سہی ان جیسا کوئی اور سہی۔ نظام بدلئے
میں بتاتا ہوں ہر صاحبِ عقل مجرموں کی بجائے سی سی پی او لاہور پر ٹوئیٹس کیوں کر رہا ہے۔۔۔ اس لئے کہ جس نے مجرموں کو پکڑنا اور سزا دلوانی ہے وہ تو مجرموں کو مجرم سمجھ ہی نہیں رہے، اُن کے نزدیک تو خاتون خود مجرم ہے۔ سو پہلے انہیں اور اُن کےباس کو یہ احساس دلانا پڑ رہا ہے مجرم کون ہے