@syasitweets I like the idea of having a single channel, it can be TV or Youtube based where different journalists or youtuber can come on one platform for a single cause.
But i am not sure such things is feasible, because everyone wants money in the end. They dont care about cause.
تحریک انصاف ضروری اعلان‼⚠️
"میرا اکاؤنٹ دڑا دڑ رپورٹ ہو رہا ہے تمام ٹویٹ سے لائکس اڑ رہے ہیں"
"پتہ نہیں میں نے کس بے غیرت کا کیا بگاڑا ہے بس صرف عمران خان کی نظریے کی حفاظت میں ہی لگا ہوں"
عوام نے مینڈیٹ عمران خان کو باہر نکالنے کا دیا ہے۔
مینڈیٹ چوری ہوا ہے اس پر جدوجہد کرنے کا دیا ہے۔
کسی اور سے بات کرنے کا مینڈیٹ عوام نے نا دیا ہے اور نا ہی خان صاحب نے۔
پہلے عمران خان کو باہر نکلواؤ باقی باتیں بعد میں۔
غزوہ اُحد مسلمانوں کی جیتی ہوئ جنگ تھی۔ لیکن باوجود اس کے کہ آنحضرت (ص) کی واضح تاکید تھی کہ نظر اپنی منزل پر رکھنی ہے، مسلمانوں کی توجہ مالِ غنیمت پر مبذول ہونے نے انہیں شکست کی دہلیز پر پہنچا دیا تھا۔ پیغمبرِ خدا میدان جنگ میں تھا، اللہ کی قدرت میں تھا کہ اُس کی فوج کہ جو صحابہ (رض) پر مشتمل تھی اُن کی غ��لت کو نظرانداز کردیتا لیکن اللہ نے اُن کی زندگیوں کو رہتی دنیا کے لیے مثال بنانا تھا اور سو انہیں اپنی اس غفلت کا نقصان بھی اٹھانا پڑا، ہم کیا نعوذباللہ اُن سے معتبر ہیں جو ہماری غفلتیں بنا خمیازے کے درگزر ہونگی؟
سالوں پہلے جب ہم سے کافی عمر اور تجربے والے اونچے قد کھاٹ کے لوگ فیصلہ سازی کی محفلوں میں بیٹھے ہوتے تو عمران خان ہماری حوصلہ افزائی کرتے کہ ہم اپنا مؤقف بیان کریں اور ہمیں موقع دیتے کہ ہم ایک دوسرے کو قائل کریں۔ پارٹی میٹنگز میں گرما گرم بحثیں ہوتیں، مونہوں سے جھاگ نکلنے لگتی، آنکھیں ابل پڑتیں، یوں لگتا تھا سامنے والا ابھی دوسرے پر جھپٹ پڑے گا۔ خدا گواہ ہے کہ یہ نوبت کئی کئی بار آئی۔ اور یہی جمہوریت ہے۔ یہ تحریکِ انصاف کا ہی خاصا رہا ہے کہ ہر شخص اپنا مؤقف کھ�� کر بیان کرتا ہے، جوش سے بیان کرتا ہے اُس پر ڈٹا رہتا ہے، اُس کے لیے لڑتا ہے۔ مگر ہمیشہ اُس مرحلے سے گزرنے کے بعد ایک بار جب فیصلہ ہوجاتا تو اُس پر ایک ٹیم کیطرح عملدرآمد ہوتا۔ کئی بار درونِ خانہ ہم جن فیصلوں سے اختلاف رکھتے تھے باہر آکر اُن کا دفاع کیا کیونکہ وہ تمام تر بحث مباحثے کے بعد سب کا مؤقف سننے کے بعد اکثریت کا اور مشاورت سے منظور کیا فیصلہ ہوتا تھا۔ ڈسپلن اسی کو کہتے ہیں۔
اندر خانے ہونے والا بحث مباحثہ، اختلاف شازو نادر ہی آپ کو “میرے ذاتی رائے کے مطابق” کے لبادے میں میڈیا پر سننے کو ملتا۔ اور جو اشخاص “میری ذاتی رائے” کے خبط میں مبتلا دکھتیں ان کے بارے میں خان صاحب کی رائے بھی بہت واضح تھی۔ ان کا ہمیشہ سے ہی موقف ہے کہ میں بڑے پلئیر پر ٹیم پلئیر کو ترجیح دونگا۔ کرکٹ کے زمانے سے وہ اِس بات کے قائل تھے کہ بہت بڑے قابل کھلاڑی بھی اپنی ٹیم کے لیے ضائع ہوتے ہیں کہ جب وہ ذات کے لیے کھیلتے ہیں، جن کی پرواز اپنے آپ تک محدود ہوجاتی ہے۔ جب آپ کے سامنے مقصد بڑا ہوتا ہے تو آپ “میں” کو تیاگ دیتے ہیں، ٹیم بن کر کھیلتے ہیں۔
آپ کی خصوصیات، ایک کا اچھا بولنا، دوسرے کی معاملہ فہمی، تیسرے کا کراؤڈ پُلر ہونا آپ کے مقصد کے لیے تب ہی فائدہ مند ہے اگر آپ مل کر کھیلیں۔ ایک دوسرے کی خامیوں اور کمیوں کو نہیں ایک دوسرے کی strengths کو اجاگر کریں۔ ہمیں بحیثیت کارکن یہ سمجھنے کے ضرورت ہے کہ ہم اِس وقت افراد نہیں اس قوم کی امید ہیں۔ ہم جیتے ہوئے معرکوں میں مالِ غنیمت کی تقسیم پر دست و گریباں ہوکر اُس جنگ کو ہارنے کا سبب نہیں بن سکتے جس جنگ میں ارشد شریف اور ��لِ شاہ جیسے لوگ اپنی جانوں سے گئے۔ جس جنگ میں عمران خان اپنا سب کچھ داؤ پر لگا کر اترا ہے۔ جو جنگ پاکستان کی بقا کی جنگ ہے۔ اُس کی آزادی اور حمیت کی جنگ ہے۔
میرا اپنے پارٹی لیڈران کو بھی برادرانہ مشورہ ہے کہ گذشتہ دو ��ال کے حالات اور واقعات سے سبق حاصل کریں۔ بہت بڑے بڑے نام تھے کسی نے عمران خان کی حکومت بنائی تھی۔ کسی نے چلائی تھی۔ کوئی خود کو اُس کا سیاسی گرو سمجھتا تھا، تو کوئی اُس کی کامیابی کا ضامن تھا۔ آج کہاں ہیں وہ؟ آپ اپنے تئیں بہت بھی بڑے لیڈر ہوں، مجھ سمیت ہر شخص یہاں relevant تب تک ہے جب تک وہ عمران خان کے نظریے پر کاربند ہے۔ ہمارا مقصد عمران خان، بشری بی بی اور اپنے کارکنان کی رہائی اور اپنے مینڈیٹ کی واپسی ہے۔ ہمارے لیے ہر وہ آواز معتبر ہے جو ہمارے مقصد سے مطابقت رکھتی ہے۔
ہر جنگ میں مالِ غنیمت کی نوعیت مختلف ہوتی ہے۔ ہماری جنگ میں اس وقت مال غنیمت کے طور پر عزت، شہرت اور عہدے پھیلے پڑے ہیں۔ فیصلہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم نے وقتی فائدے سمیٹنے ہیں یا بروقت سبق حاصل کرکے اپنی جنگ انجام کو پہنچانی ہے
Many of Pakistan’s key partners and donors-China, Saudi Arabia, the UK, the U.S.-have congratulated new PM Shahbaz Sharif as he assumes office. Not for the first time, Pakistan’s government is poised to earn more legitimacy from foreign capitals than from its own populace.
جیل میں بیٹھا عمران خان اپنی ترجیحات واضح کرچکا !!!
عمران خان نے جیل سے ایاز امیر کو پیغام بھجوایا کہ آپ چکوال سے تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑیں۔ ایاز امیر نے عمران خان کو بارہا تنقید کا نشانہ بنایا۔ لیکن عمران خان کو نظریاتی مخالف کی شخصیت کا پورا پورا علم تھا کہ یہ شخص محب وطن ہے۔
عمران خان پر دباو ڈالا گیا کہ پیپلزپارٹی سے کسی طرح کے مذاکرات کرے یا ان سے اتحاد کی راہ نکالے۔ عمران خان نے اس کا جواب اچکزئی کی حمایت کرکے دیا ہے۔ بتایا ہے کہ نظریاتی مخالفین سے تو بات چیت ہوسکتی ہے۔ انکے ساتھ اتحاد بھی ہوسکتا ہے۔ لیکن چوروں اور ڈاکووں سے نہ اتحاد ہوسکتا ہے نہ مذاکرات۔
عمران خان پر دباو تھا کہ علی امین گنڈا پور کی نامزدگی واپس لے۔ عمران خان نے اس کا جواب میاں اسلم اقبال ، سالار کاکڑ اور عمر ایوب کو نامزد کرکے دیا۔ کہ اب کسی کمزوری کی گنجائش ہی نہیں بچی۔
کمپنی کسی صورت احتجاج نہیں چاہتی۔ کمپنی اسی کٹھ پتلی نظام کو استحکام دینا چاہتی ہے۔ کمپنی نہیں چاہتی تھی کہ عمران خان آئی ایم ایف کو خط لکھے لیکن عمران خان ایک بھی بات نہیں مان رہا۔ عمران خان اپنی ترجیحات واضح کرچکا ہے!
My account has been reported as spam and for platform manipulation @X . I’m constantly battling harassment and here My account is being labelled ? Seriously ?
10 days after the elections, organized and systematic rigging continues to persist. Here is a video of Journalists exposing that the printing press at Lahore, owned by PMLN leader Ehsaan, is still printing fake ballot papers for the constituencies lost by Nawaz Sharif & family to tamper the records.
We reiterate that results of elections be released immediately according to Form 45.