تمام عالم اسلام کو عید الاضحی مبارک ہو۔
قربانی کریں اور اپنے نبی حضرت ابراہیم علیہ السلام اور آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے پر گامزن رہیں۔
#EidAlAdhaMubarak
#طاقت
جب طاقت کا نشہ چڑھتا ہے تو وہ کمزوروں کو کچلنے لگتا ہے اور خدائی کا دعویٰ کرنے سے بھی باز نہیں رہتا لیکن جب اس پر رب کی گرفت مضبوط ہوتی ہے تو سارا نشہ ہرن ہو ج��تا ہے اور اس کی لاش نمونۂ عبرت بن جاتی ہے۔
جب تاریکیاں پر پھیلاتی ہیں اور مہیب سناٹا سب کچھ اپنی لپیٹ میں لےلیتا ہےتو محسوس ہوتا ہےکہ اب اجالا ہوگا ہی نہیں لیکن صبح کی بس ایک ہی کرن اس سیاہی کو مٹانےکےلیےکافی ہوتی ہے۔
لہذا باطل کی بڑھتی ہوئی ستمگری سےہرگز نہ گھبرائیں جب حق کا اجالا ظاہر ہوگا تو یہ سب دبک کر بیٹھ جائیں گے۔
آج ٹویٹر کھولا ��و دیکھا کہ میرا آخری ٹویٹ نومبر میں ہوا ہے۔
مصروفیت کے باعث اب ٹویٹر پر حاضری کم ہی ہو پاتی ہے اور ادھر کافی دنوں سے تو نہ کے برابر حاضری ہو رہی ہے۔
لیکن مجھے امید ہے کہ میرے احباب کا جلوہ اب بھی برقرار ہوگا۔
...٥/٥ انھیں حضرات کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ اسلام اپنی کمال تابانی سے تمام عالم کو منور کر رہا ہے۔(بہار شریعت)
اور ایک ہم ہیں کہ ہمیں سنچا سنچایا اسلام مل گیا لیکن اس کی پاسداری اور حفاظت نہیں کر پا رہے ہیں۔
کاش!ہمارے اندر بھی ایسا جذبہ ہوتا۔
اسلام میں ایک جنگ جیش الخبط کے نام سے لڑی گئی اس میں صحابۂ کرام کی بے سر و سامانی کا حال یہ تھا کہ اس لشکر میں جب توشہ کی کمی ہوئی تو سب کے پاس جو کچھ تھا اکٹھا کر لیا گیا روزانہ فی کس ایک مٹھی کھجور ملتی جب اور کمی ہوئی تو روزانہ ایک کھجور ملتی...١/٥
...٤/٥اس کو پندرہ دن تک یا ایک ماہ تک ان حضرات نے کھایا۔ اس واقعہ کو مختصر طور پر بیان کرنے کا یہ مقصد ہے کہ مسلمان دیکھیں اور غور کریں کہ حضرات صحابۂ کرام رضی اللہ تعالٰی عنہم نے اسلام کی تبلیغ و اشاعت میں کیسی کیسی تکالیف برداشت کیں