سورۃ یوسف پڑھ کر لگتا ہےسَگے حسد کر سکتے ہیں۔
اپنے ہلاکت میں ڈال سکتے ہیں۔غیر نجات دلا سکتے ہیں۔
پارسا پر تُہمت لگائی جا سکتی ہے۔ بِلا جُرم قید ہو سکتی ہے۔ظُلم سہہ کرعظیم منصب مل سکتاہے۔ تقویٰ سے عزت کا حصول ہو سکتا ہے۔عزیز جُدا ہو سکتا ہے۔بچھڑا مل سکتا ہے۔ہر خواب پورا ہو سکتا ہے
شادی کو کامیاب بنانے کے لئیے میاں بیوی کو ہفتے میں دو مرتبہ اچھے سے ریسٹورنٹ میں جانا چاہیے۔ اچھی سی فلم دیکھیں، کھانا کھائیں - لہٰذا بیوی اتوار کو جائے اور میاں بدھ کو ۔
(پبلک سروس میسیج)
پِیرِ کامل ناول میں پڑھا تھا کہ سالار سِکندر کئی دِن کی بے ہوشی کے بعد جب ہوش میں آیا تو اُس نے محسُوس کِیا کہ کِسی کو بھی اُس کی بے ہوشی کا عِلم نہیں ہُوا. کِسی نے اُس کی کمی محسُوس نہیں کی.
تب اُسے احساس ہوتا ہے کہ ہماری ذات سے صِرف ہمیں ہی فَرق پڑتا ہے. اور آج یَکِ بعد دیگرے آپا عائشہ اور حمیرا اصغر کی اموات کا سُن کر سالار سِکندر کا یہی فِقرہ دماغ میں گردِش کرتا ہے.
کہ ہماری ذات سے صِرف ہمیں ہی فَرق پڑتا ہے….!
خوشبو کبھی خود نہیں کہتی کہ وہ مہک رہی ہے
مگر ہرکوئی محسوس کرتا ہے ۔۔۔
ایسے ہی لحاظ اور اخلاق بھی خاموش ہوتے ہیں
لیکن انکی تاثیر ہر دل پر ہوتی ہے ۔۔
بدلحاظی تیز ہو تو رشتوں کو دور کر دیتی ہے
لہٰذا ہمیشہ کوشش کریں کہ آپکی موجودگی بھی خوشبو کی طرح ہو 🌼