اللہ الحق ہے ✌️
پاکستانی عوام نے شر فساد کو مسترد کر دیا
نا اہل عمران نیازی کے لئے خیبر سے کراچی اور لاہور سے سے چترال تک کوئی بھی نہیں نکلا
جبکہ عوام نے مٹھائیاں بانٹنا شروع دیا ہے
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
ٹریفک حادثات میں اللہ نے ان دونوں مہذب سیاسی رہنماوں کو نوجوان صاحبزادوں کی وفات کےالمناک صدمے کی آزمائش میں ڈالا۔ اللہ دونوں کو صبر جمیل عطا کرے اور مزید آزمائشوں سے محفوظ رکھے ۔ آمین
تحریک انصاف کے سپورٹر گالیاں کیوں دیتے ہیں؟
آج کل سوشل میڈیا پر یہی سوال پوچھا جاتا ہے کہ تحریک انصاف حمایتی ہر عقل والی بات کے نیچے گالیاں لکھتے ہیں، اسکی وجہ کیا ہے؟
میں آپ کو اسکی حقیقی وجہ بتاتا ہوں۔
تحریک انصاف نے الیکشن ان وعدوں پر لڑا!
1۔ ہم آئی ایم ایف ��ہیں جائینگے
2۔ ہم ملک کے قرضے اتاریں گے
3۔ ملک میں پولیس ریفارمز آئیں گی
4۔ ملک میں عدلیہ تبدیل ہوگی
5۔ بیوروکریسی نظام تبدیل ہوگا
6۔ 50 لاکھ گھر بنائیں گے
7۔ ایک کروڑ نوکریاں
8۔ کرپشن کا خاتمہ ہوگا
9۔ میرٹ کا نظام ہوگا
لیکن جب کارکردگی کی بات آئی تو اپنے ہر وعدے کو توڑ کر پھینک دیا۔
پولیس، عدلیہ اور بیوروکریسی ریفارمز پر کوئی کام نا ہوا۔
ملک پر تاریخ کے مکمل قرضے کا 76 فیصد قرضہ چڑھا اور آئی ایم ایف جانا پڑا۔
50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکری والا مذاق بنا جبکہ کرپشن پر پاکستان 118 سے 140 نمبر پر چلا گیا۔
میرٹ کی دھجیاں عثمان بزدار جیسے نااہل لوگ لگا کر اڑائی گئیں۔
اب یہ سارے تحریک انصاف کے حمایتی دل سے جانتے تھے کہ انکے ساتھ دھوکہ ہوچکا ہے اور عمران خان نے صرف باتیں کیں لیکن کام اور ڈیلیوری میں وہ صفر ہیں۔
لیکن ایک مسلہ یہ بھی تھا کہ یہ سب تحریک انصاف کے سپورٹر اپنی زندگی کے دس سے 15 سال اس جماعت اور عمران خان کے دعووں کے پیچھے ضائع کرچکے تھے۔ اس عرصہ کے دوران ان لوگوں نے اپنے گھر والوں، رشتہ داروں، دوستوں سب سے عمران خان کے پیچھے لڑائیاں لڑی تھیں۔
اب یہ حقیقت تسلیم کرنا کہ تحریک انصاف حکومت کرنے میں نااہل ہے، دراصل یہ بات تسلیم کرنا یے کہ ہم نے اپنی زندگی کے دس سے پندرہ سال ایک جھوٹ کے پیچھے گزار دئے۔ ساتھ ہی اپنے دوستوں، رشتہ داروں اور گھر والوں کے سامنے بھی تسلیم کرنا ہے کہ ہم غلط تھے اور آپ صحیح۔
بعض لوگوں کی انا اس وجہ سے انکے آگے آ جاتی ہے۔ انکو اصلی غصہ اپنی جماعت کے جعلی اور جھوٹے وعدوں پر ہوتا ہے لیکن وہ پھر اپنی تکلیف کم کرنے کے لئے اپنے سیاسی مخالفین کو گندی گالیاں نکالنا شروع دیتے ہیں۔ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ ایسا کرنے سے انکے اندر کا درد کم ہوگا اور پھر انتہا پسند بن جاتے ہیں۔
میرے لئے بھی تسلیم کرنا مشکل تھا لیکن جب میں نے تسلیم کیا کہ مجھ سے غلطی ہوئی تب مجھے بے حد سکون محسوس ہوا اور میری ان ت��ام گالیاں دینے والوں سے بھی گزارش ہے کہ ہم جانتے ہیں آپ سے دھوکہ ہوا ہے لیکن اپنے غصہ کو غلط جگہ نا اتاریں۔ اپنی غلطی تسلیم کریں اور صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہنا سیکھیں۔
گالیاں دینے سے بہتر یے کہ آپ اپنی جماعت سے جھوٹے وعدوں کا حساب مانگیں۔ غلطیاں مان لینا ہی بڑا کام ہوتا ہے۔ جب ہم شخصیت پرستی سے باہر نکلیں گے صرف تب ہی ہمارا ملک ترقی کرے گا۔
شکریہ
کل آرمی چیف نے ایک بڑی تقریب سے خطاب کیا،
جسے آرمی چیف کا پہلا عام عوام سے خطاب بھی کہیں تو بےجا نا ہوگا۔
آرمی چیف نے پاکستانیوں کو امید اور حوصلے کا بہت اہم پیغام دیا،
آرمی چیف نے عوام کو وہی کہا جو اللّٰه رب العزت نے قر��ن کریم میں فرمایا ہے، کہ کبھی میرے رحمت سے مایوس نہ ہونا،
سید عاصم منیر پاکستان کے پہلے آرمی چیف ہیں،
جہنوں نے عوام کو موٹیویشن دیتے ہوئے قرآن و احادیث کے حوالے دیئے،
کہ جب صحابہ کرام مایوس ہوئے
تو رسول ﷺ پر قرآن پاک کی آیات نازل ہوئیں اور اس کے بعد فتح نصیب ہوئی۔
آرمی چیف نے پاکستانی عوام کو بتایا کہ پاکستان ایک سرسبز اور معدنیات سے مالا مال ملک ہے
سونے کے ذخائر سے لے کر چاندی، تانبہ، کوئلہ، پٹرول گیس کے علاؤہ بھی بہت کچھ ہمارے ملک میں پایا جاتا ہے۔
اس لئے مایوسی گناہ ہے،
مایوس نہ ہوں۔
آرمی چیف عوام سے ایسے مخاطب ہوئے،
جیسے ایک استاد اپنے شاگردوں کو تبلیغ یا درس دے رہا ہو،
کل آرمی چیف نے پاکستان کے ہر شخص کو پیغام دیا ہے،
جو بلکل واضح ہے،
کہ مایوسی چھوڑیں اور کامیابی کا سوچیں !!
اب یہ ہم پر ہے کہ ہم پاکستان کو آگے لے کر چلتے ہیں یا پیچھے لے جانے کی کوشش کرتے ہیں،
یہ فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے۔
شرپسندوں کا دست و بازو بننا ہے
یا امن کیلئے اپنے اداروں کیساتھ کھڑے ہونا ہے؟
کامیابی کا راستہ اپنانا ہے
یا ناکامی��ں کو گلے لگانا ہے
اب یہ ہمارا فیصلہ ہونا چاہیے۔
کہ ہم آگے آئیں اور اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
اس وقت بہترین سوچ اور کردار کی ضرورت ہے،
اب ہم سب کو آگے آنا ہوگا،
ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
ہمارے لئے اب کوئی مسیحا نہیں آئیگا، اور نہ ہی من و سلوی ن��زل ہوگا۔
ہم نے ہی ایک دوسرے کی مدد اور حمایت سے اس ملک کو اس دلدل سے نکالنا ہے۔
اگر ہم سب نے تھوڑی تھوڑی کوشش کی تو،
ان شاءالله یہ ملک سونا پیدا کرنے لگے گا۔
ہمارا مقصد پاکستان کی کامیابی ہے،
اور اس عظیم مملکت کو کامیاب بنائیں گے۔
پاکستان زندہ باد 🇵🇰
کیا اوورسیز پاکستانی تحریک انصاف کی وجہ سے پاکستان پیسے بھیجتے ہیں؟
پاکستان میں اکثر یہ جھوٹ دہرایا جاتا ہے کہ اوورسیز پاکستانی صرف عمران خان کی وجہ سے پیسے بھیجتے ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان کی تاریخ میں اوورسیز سے سب سے زیادہ پیسہ تب آیا جب عمران حکومت گئی؟
جی ہاں، اپریل 2022 کو پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ 3.12 ارب ڈالر اوورسیز پاکستانیوں نے پاکستان بھیجے۔
ثبوت ساتھ جوڑ رہا ہوں جیسے ہمیشہ جوڑتا ہوں، صبر
https://t.co/WpnVZECKjq
گزشتہ سال اپریل میں جب تحریک انصاف کی حکومت گئی اور سوشل میڈیا پر بدترین جعلی پراپیگینڈا کیا گیا پھر بھی اوورسیز پاکستانیوں نے سب سے زیادہ پیسہ بھیجا اور حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا۔
لیکن پھر پیسے اب کیوں کم آ رہے ہیں؟
گزشتہ ڈیڑھ سال سے تحریک انصاف نے یہ کارنامے کئے،
آئی ایم ایف ڈیل خراب کیں،
جھوٹا بیانیہ بنایا کہ ملک ڈیفالٹ ہوگا،
جھوٹ پھیلایا کہ پاکستان سری لنکا بنے گا،
بار بار معیشت کے متعلق منفی خبریں پھ��لائیں،
ملک کو بار بار بند کیا،
بدترین انتشار والی سیاست کی،
لوگوں کو فوج سے لڑایا،
اب مجھے بتائیں کہ کوئی اوورسیز ان حالات میں کیسے پاکستان میں پیسے انویسٹ کرے گا؟ وہ اپنے گھر والوں کو پیسے تو بھیج دے گا لیکن جب اسکو پتہ لگے گا کہ یہ ملک بار بار بند ہوجاتا ہے اور خانہ جنگی کی کوشش ہوچکی ہے تو وہ کبھی مزید پیسے نہیں بھیجے۔
اوورسیز انویسٹمنٹ کا سیاست کی بجائے تحریک انصاف کی بدترین انتشار پسندی سے تعلق ہے، نہیں تو اپریل 2022 میں پاکستان میں تاریخ کی سب سے زیادہ ترسیلات زر نا ہوتیں۔
منصور علی خان کے ساتھ آپ کے بھائی کا پاڈکاسٹ لائیو ہوچکا ہے، جس میں ہم نے کافی سارے مزید سچ بول دئے ہیں۔
یہ انٹرویو آپ اس لنک پر دیکھ سکتے ہیں۔
https://t.co/Cn3Yi8srsj