@BrigAshfaqHasan ہم نے توسناتھا کہ ہمارے استادِمحترم کرنل (ر) ایڈووکیٹ انعام رحیم خواجہ صاحب کے لیپ ٹاپ سےبھی ایسا ہی مواد نکلنے کے دعوے کیےگئے تھے، مگر قانون اور حقائق نے ثابت کیا کہ الزام اور ثبوت میں زمین آسمان کا فرق ہوتا ہے۔ الزام لگانا آسان، بے گناہی ثابت کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔
@Masoodch06 چوہدری صاحب! مسئلہ صرف چہروں کانہیں، نظامِ حکمرانی پرعوام کےاعتماد کاہے۔جب فیصلےعوامی خواہشات کےبجائے مجبوریوں کےتابع ہوں توبےچینی بڑھتی ہے۔اسی لیے ہر طرف ایک ہی صدا سنائی دیتی ہے کچھ تو بدلے، تاکہ امید باقی رہے۔جو جیک میں ہیں ان جو تخت اور تختے والوں کو جیل میں ہی بھیج دیا جائے
@RaziTahirPak بینک اکاؤنٹ بند ہوناہمیشہ جرم کی علامت نہیں ہوتا۔ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ کسی نے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی ہو، کسی مظلوم کا ساتھ دیا ہو یا طاقتور حلقوں کو ناگوار گزرنے والی بات کہہ دی ہو۔ اصل انصاف الزام نہیں، ثبوت سے ہوتا ہے۔
@BrigAshfaqHasan پنجابی کہاوت ہے: “کتی چوراں نال مل گئی اے” منظر کچھ ایسا ہی بنتا جا رہا ہے کہ فیصلے الگ نہیں رہتے، مشاورت پہلے اور عمل بعد میں ظاہر ہوتا ہے۔
دیکھتے ہیں آگے چل کر کون کس کی “اطلاع” کو “اعتماد” کا نام دیتا ہے اور کون بعد میں ٹویٹ میں وضاحتیں دیتا ہے۔
@Markhor3133 اسی لیے مودبانہ گزارش ہے کہ بزرگوں کی بیٹھک میں مسئلہ حل ہونے دیاجائے، بندوق کی نوک پر نہیں۔دشمن بھی یہی چاہتا ہے کہ ہم آپس میں لڑیں اور کمزور ہوں،پھر ہم خود ہی اس راستے پر کیوں چلیں؟ گھر میں جھگڑا بھی ہوتا ہے تو ہر بار پولیس نہیں بلائی جاتی، گھر کا سربراہ آخر کس دن کام آئے گا؟
@Markhor3133 کبھی فرست ملے یہ تقریر بھی سن لیجئے لنڈن میں کی گئی تھی چودہ طبق روشن ہو جائیں گے بڑی مفید معلومات ہے میں تو بابار سنتا رہتا ہوں اور سوچتا ہوں کہ اگر یہی باتیں کوئی عام پاکستانی یا بلوچستان ، خیبرپختونخوا ،سندھ ، کشمیر یا گلگت بلتستان کا کوئی رہنے والا کرتا تو ؟؟؟
@HamidMirPAK کشمیر کو کشمیر رہنے دیں ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا یا سندھ نہ بنائیں ؟ اگر بنانا ہی ہے تو پنجاب بنادیں جہاں ہر رہنے والا محب وطن ہے ، صادق اور امین ہے ریاست کا خیرخواہ ہے ، ملک دشمنوں سے ان کا کوئی دور دور تک تعلق بھی نہیں ہیں پانچ وقت کی نماز اور وہ بھی تحجد کے ساتھ پڑہتے ہیں
@SjPTI@Shahzad08026522@UmarCheema1 موجودہ صورتحال کے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جنگ لڑنے والوں پر منفی اثرات پڑیں گے ، اور یہ صورتحال جس نے بھی کی ہے یقینن وہ انڈیا ، اسرائیل اور امریکہ کے لیے کام کر رہے ہیں ، کشمیر ، بلوچستان ، خیبرپختونخوا اور سندھ سے مختلف ہے ہر قدم سوچ کر اٹھایا جائے
@MohsinHijazee جب اختلافِ رائے کو ملک دشمنی اور سوال اٹھانے کو غداری سمجھ لیا جائے تو سب سے بڑا نقصان عام شہری کو ہوتا ہے۔ بااثر لوگ تو عدالتوں اور وکلاء تک پہنچ جاتے ہیں، مگر ایک عام پاکستانی اپنے اوپر لگے الزامِ وفاداری یا غداری کا بوجھ کیسے اتارے؟
@AdvSahibaRana ایک شخص بیٹے کی سنت کروانے نائی کے پاس گیا۔ نائی نے پوچھا: "ڈیزائن کون سا رکھوں؟" باپ بولا: "میرا والا ہی رکھ دو!" ہماری سیاسی جماعتوں کا حال بھی کچھ ایسا ہی ہے، ہر نئی نسل پرانا ڈیزائن ہی دہرا رہی ہے۔ البتہ گلگت بلتستان کا ماڈل ان سب سے کچھ مختلف اور بہتر دکھائی دیتا ہے۔
@NidaAhm16105291 اگر صرف روزگار کی خاطر مظلوم کو ظالم اور ظالم کو مظلوم ثابت کرنا جائز ہے، تو پھر تاریخ میں یزید و فرعون کے درباروں کے ملازم بھی یہی جواز پیش کرتے تھے۔ رزق سب کھاتے ہیں، مگر ضمیر ہر کسی کے پاس نہیں ہوتا۔
@QaisarJaved_@AbsarAlamHaider کشمیر صرف جذبات سے نہیں، ریاستی حکمتِ عملی، سفارت کاری، قومی طاقت اور درست فیصلوں سے آزاد ہوتے ہیں۔ اگر ایٹمی طاقت، بہادر فوج اور قربانیاں ہی کافی ہوتیں تو یہ مسئلہ 1947 میں ہی حل ہو چکا ہوتا۔ قوموں کو کمزور دشمن نہیں، اس طرح کے جاہل صحافیوں کے تجزیے کمزور کرتے ہیں
@Shahzad08026522@UmarCheema1 آئین میں استثنیٰ بھی نہیں تھی؟ مل گئی ؟ اٹھارویں ترمیم میں صوبوں کوخودمختاری دی گئی؟مارشلا کو بھی جائز قرار دیا گیا ،عدلیہ کے اختیارات کو کم کیا گیا ؟فوجی حکمرانوں کو ریفرینڈم اور آئین میں ترمیم کا اختیار دیا گیا ؟ لیکن اب کشمیر اور گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانا مشکل ہے ؟