〰〰🍃 *مختصر مگر جامع* 🍃〰〰
اَللّٰهُمَّ اخْتِمْ لَنَا بِالْحُسْنَ��، وَتَوَفَّنَا وَأَنْتَ رَاضٍ عَنَّا.
اے اللہ! ہمارا خاتمہ ایمان اور بھلائی پر فرما، اور ہمیں اس حال میں وفات دے کہ تو ہم سے راضی ہو۔ آمین۔ 🤲
〰〰🍃 *مختصر مگر جامع* 🍃〰〰
کیا دنیا کے کسی معاملے میں تم سے کچھ رہ گیا؟
تو کہو: سُبْحَانَ اللہ
وَالْحَمْدُ لِلَّهِ
لَا إِلٰہَ إِلَّا اللہ
وَاللہُ أَکْبَر
یہ اس سب سے بہتر ہے جس پر سورج طلوع ہوتا ہے
〰〰🍃 *مختصر مگر جامع* 🍃〰〰
کسی کی عزت اچھالنے سے پہلے یاد رکھو، اللہ سب دیکھتا ہے۔ کسی کی بیٹی پر الزام یا تہمت نہ لگاؤ وقت ایک جیسا نہیں رہتا۔ آج جو کرو گے، کل وہی تمہارے سامنے آئے گا۔ پردہ پوشی کرو، رسوائی نہیں
〰〰🍃 *مختصر مگر جامع* 🍃〰〰
امام ابن قيم رحمه الله فرماتے ہیں:
”دل کے مردہ ہونے کی علامت یہ ہے کہ
گناہوں کے زخم اسے تکلیف نہیں دیتے۔“
[ إغاثة اللهفان : ١١٣/١ ]
*خوبصـورتـــــــ عبادتــــــــ*
عبادتوں میں سب سے خوبصورت عبادت ہے , دوسروں کا درد محسوس کرنا، اُنہیں بانٹ لینا اور کِسی کے چہرے پر مسکراہٹ لے کر آنا...!!
🌸🌺🤍
〰〰🍃 *مختصر مگر جامع* 🍃〰〰
*دنیا تین دنوں کا نام ہے .... جو کل گزر گیا .... وہ واپس نہیں آئے گا .... جو آنے والا کل ہے .... ممکن ہے .... آپ اسے پاہی نہ سکیں..... اور جو آج ہے .... بس یہی آپ کا ہے .... اسے غنیمت جانیں .... اور نیکی میں گزاریں .........*
*انصاف کا دوہرا معیار*
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"تم سے پہلے لوگ اس لیے ہلاک ہوئے کہ جب ان میں کوئی معزز شخص چوری کرتا تو اسے چھوڑ دیتے، اور جب کوئی کمزور شخص چوری کرتا تو اس پر حد قائم کرتے۔ اللہ کی قسم! اگر محمد کی بیٹی فاطمہ بھی چوری کرتی تو میں اس کا بھی ہاتھ کاٹ دیتا۔"
صحیح
*اے اللہ!*
جو لوگ غم زدہ ہیں، پریشان ہیں، بیمار ہیں یا کسی مشکل میں ہیں، ان کے لیے آسانیاں پیدا فرما، ان کے دکھوں کو دور فرما، اور انہیں اپنی خاص رحمتوں سے نوازا دے۔
*آمیــــــــــــن، یا ربّ العالمین!* 🤲 ❤️