*مظفرگڑھ، پولیس کا ہر جوان موسم کی شدت کے باوجود فرنٹ لائن پر ہو گا، علما و مشائخ کا کردار بہت اہم، بین المسالک ہم آہنگی کا عملی نمونہ پیش کیا جائیگا، ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کی ضلعی امن کمیٹی، لائسنس داران، منتظمین جلوس و مجالس کے ساتھ ضلع کونسل ہال میں میٹنگ میں گفتگو*
لاہور ایک خوبصورت اور تاریخی شہر ہے، جس کی خوبصورتی اور شہری سہولیات میں مزید بہتری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
بھاٹی چوک منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک کا بہاؤ مزید بہتر اور سفر زیادہ سہل ہوگا۔
#lahoretrafficpolice#lahore#PunjabPolice#IGPunjab
ہربنس پورہ میں فائرنگ کا واقعہ، خاتون سمیت 3 افراد زخمی، دولہا سمیت 5 ملزمان گرفتار،
ہربنس پورہ میں شادی ہال کے باہر فائرنگ کے واقعے میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔
#Digoperations#LahorePolice#PunjabPolice#لاہورپولیس
1/2
ستو کتلہ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار،
ستو کتلہ پولیس نے دوران پٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے 1 کلو 340 گرام سے زائد چرس برآمد کر لی گئی۔ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
#Digoperations#LahorePolice#PunjabPolice
پولیس اہلکار اور شہداء کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کا مشن، آئی جی پنجاب عبدالکریم روزانہ کی بنیاد پر حاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس ملازمین شہداء پولیس کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کر رہے ہیں۔ پولیس ملازمین اور شہداء پولیس کے اہل خانہ روزانہ صبح 08 بجے ماسوائے سرکاری تعطیلات کے پی ایس او برائے آئی جی پنجاب کے ذریعے سنٹرل پولیس آفس تشریف لا کر آئی جی پنجاب سے ملاقات کر سکتے ہیں۔
#PunjabPolice #IGPunjab #Policewelfare #Opencourt
پتنگ بازی اور دھاتی ڈور کے خلاف پنجاب پولیس صوبہ بھر میں متحرک
آئی جی پنجاب عبدالکریم کی ہدایات پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔
صوبہ بھر میں کسی بھی مقام پر پتنگ بازی ہرگز قابل برداشت نہیں، رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 9565 ملزمان گرفتار، 9219 مقدمات درج کیے گئے، 4 لاکھ 66 ہزار 986 پتنگیں، 14 ہزار 574 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔ آئی جی پنجاب نے دھاتی ڈور اور پتنگوں کے آن لائن کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بھی سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں، جبکہ شہری کسی بھی مقام پر پتنگ بازی کی اطلاع فوری طور پر 15 پر دے کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
#PunjabPolice #AntiKiteFlying #PublicSafety #ZeroTolerance #StopKiteFlying #ProtectChildren #Punjab #Lahore #ResponsibleCitizens #ReportTo15 #SafePunjab #KiteControl
السلام علیکم! صبح بخیر
موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال صرف قانون کی پابندی نہیں بلکہ آپ کی زندگی اور حفاظت کی ضمانت ہے۔ ایک معیاری ہیلمٹ حادثات کی صورت میں سر کو شدید چوٹ سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کے لیے ہمیشہ ہیلمٹ پہنیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
ہیلمٹ پہنیں، زندگی بچائیں۔
#PunjabPolice #HelmetSavesLives #RoadSafety #TrafficRules #SafeDriving #MotorcycleSafety #PublicSafety #PunjabPolicePakistan #زندگی_بچاؤ #ہیلمٹ_پہنیں #روڈ_سیفٹی
ملک و قوم کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے دھرتی کے عظیم سپوتوں کو آئی جی پنجاب عبدالکریم کے احکامات کی روشنی میں خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری۔ ضلع لاہور پولیس کی آج کے دن شہادت پانے والے عظیم شہداء کی قبور پر سلامی اور بلندئ درجات کیلئے دعا۔
شہدا پولیس ہمارا فخر ہیں
شہداء پولیس کی لازوال قربانی تاریخ کے صفحات میں ہمیشہ امر رہے گی۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم
#PunjabPolice #OurMartyrs #Lahore
پولیس اور میڈیا کے درمیان مؤثر روابط؛ صحافیوں کے وفد کی ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے ملاقات
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی اعتماد کے استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد کو کھلی کچہری،...
1/3
#digoperations#lahore#police#لاہور#پولیس#media
تھانہ صدر واہ پولیس کی کارروائی، 5 رکنی بین الصوبائی کار لفٹر گینگ گرفتار، 45 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 3 مسروقہ کاریں برآمد، ملزمان قبل ازیں جڑواں شہروں سمیت کے پی کے میں ڈکیتی،وہیکلز چوری،اقدام قتل،منشیات اور اسلحہ ناجائز کے مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ ہیں،
لاہور سمیت صوبہ بھر کے گرجا گھروں میں مسیحی عباداتی دعائیہ پروگرام، پنجاب پولیس ہائی الرٹ،
آئی جی پنجاب عبدالکریم کا آر پی اوز، ڈی پی اوز، سینئر پولیس افسران کو گرجا گھروں اور حساس مقامات کی سکیورٹی بڑھانے سکیورٹی انتظامات خود چیک کرنے کی ہدایت۔
گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اورحساس مقامات کے گرد سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری رکھے جائیں، علما کرام، مسیحی کمیونٹی، امن کمیٹیوں کے ارکان بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دیں، آئی جی پنجاب عبدالکریم
#PunjabPolice #Punjab #Police #Security #Churches
ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو نے مرکزی امام بارگاہ قصرِ بتول ساہیوال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے محرم الحرام کے سلسلے میں جلوس و مجالس کے روٹس اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
السلام علیکم! صبح بخیر
بچوں کو محنت مزدوری نہیں بلکہ تعلیم کا حق دیں—چائلڈ لیبر ایک سنگین جرم اور استحصال ہے جو بچوں کے روشن مستقبل کو چھین لیتا ہے۔ آئیے مل کر اس ناسور کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں اور ایسے عناصر کی نشاندہی کریں۔ اگر کہیں بچوں سے مشقت لی جا رہی ہو تو فوری طور پر 15 یا 1121 پر اطلاع دیں۔
#StopChildLabour #PunjabPolice #EducationForAll #ProtectChildren