پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترک دفاع کا معاہدہ مدت کے بعد ایک خوشی کی خبر ہے جسکا گرم جوش خیر مقدم کرنا چاھئے اللہ تعالیٰ دونوں ملکوں کی حفاظت فرمائیں اور انہیں پوری امت کے لئے بہترین مثال بننے کی توفیق بخشیں آمین
ناموسِ صحابہ کی لکیر کو پار کرنے والے ہر شقی انسان کے لئے ذلت اس پار منتظر ہوتی ہے۔ روافض نے ادبی لٹریچر میں جس طرح کام کیا اس کی وجہ سے ادب اور شاعری سے شغف رکھنے والے اکثر و بیشتر افراد روافض کے پروپیگنڈے اور جھوٹی تاریخ کا شکار ہوئے ہیں، الا ماشاءاللہ کسی پر اللہ کا خاص فضل ہوا ہو تو اس نے اپنی اس خدا داد صلاحیت کو عظمت اہل بیت عظام سمیت عظمت صحابہ پر صرف کی ہے ورنہ عمومی طور پر یہی دیکھنے کو ملا ہے کہ نام نہاد مؤدب و مفکر روافض کے لٹریچر کا شکار ہوئے ہیں اور بنوامیہ سے بغض کے نام پر صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین کی تقدیس پر ڈھکے چھپے الفاظ میں حملہ آور ہوتے رہے ہیں۔
جامعۃ الرشید میرا مادر علمی ہے، جامعۃ الرشید مدارس کی تجدید کیلئے ایک نمونہ ہے، ہمیں جامعہ کے نظام تعلیم اور افراد سازی پر فخر ہے۔ لیکن جامعہ کی ہی چھتری تلے کچھ ایسے نمونے نمایاں ہونے لگے ہیں جو مذکورہ بالا پروپیگنڈے کا شکار ہیں۔
جامعہ کو چاہئیے کہ ایسے افراد کی بروقت ا��لاح کی جائے ، تاکہ ایک اور مفتی فضل ہمدرد وہاں سے نہ پیدا ہو جہاں سے ہم امید بھی نہیں رکھتے ، اہل بیت عظام پوری امت کے سروں کے تاج ہیں وہیں پر سیدنا معاویہ بن ابی سفیان سے لیکر سیدنا عثمان غنی رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین تک تمام اموی صحابہ بھی ہمارے رہبر و رہنما ہیں، جتنی عزیز ہمیں اہلبیت عظام کی ناموس ہے اتنی ہی عزیز ہر صحابی رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ناموس عزیز ہے۔
رب العالمین نے اپنی لاریب کتاب میں بیسیوں بار اس مقدس جماعت کو کامیاب قرار دیا تو کس کمی و کمین کی جرات کے وہ صحابہ کرام پر اعتراضات اٹھائے، چاہے وہ عصر حاضر کا کوئی انتہاء کا ادیب و دانشور کیوں نہ ہو ، اس کا تعلق چاہے عالم اسلام کے کسی بھی عظیم ادارے یا جماعت سے ہو ہم ایسے فکری یتیموں کو ان کے ادب سمیت پاؤں کی نوک پر رکھتے ہیں۔
ذیل قرآن مجید کی ان چیدہ چیدہ آیات کریمہ آپ کے سامنے رکھتا ہوں جہاں صدیق اکبر سے لیکر سیدنا معاویہ تک ہر صحابی کو اللہ تعالیٰ نے کامیاب قرار دیا ہے
1️⃣ سورۃ التوبہ (آیت 100):
﴿وَالسَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنْصَارِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُم بِإِحْسَانٍ رَّضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ...﴾
ترجمہ: اور سب سے پہلے ایمان لانے والے مہاجرین و انصار، اور وہ لوگ جو نیکی کے ساتھ ان کی پیروی کرتے ہیں، اللہ ان سے راضی ہوا اور وہ اللہ سے راضی ہو گئے۔
2️⃣ سورۃ الفتح (آیت 18):
﴿لَقَدْ رَضِيَ اللَّهُ عَنِ الْمُؤْمِنِينَ إِذْ يُبَايِعُونَكَ تَحْتَ الشَّجَرَةِ...﴾
ترجمہ: یقیناً اللہ مومنوں سے راضی ہو گیا جب وہ درخت کے نیچے آپ سے بیعت کر رہے تھے۔
3️⃣ سورۃ الفتح (آیت 29):
﴿مُّحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ ۚ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ...﴾
ترجمہ: محمد اللہ کے رسول ہیں، اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کفار پر سخت اور آپس میں رحم دل ہیں...
4️⃣ سورۃ الحشر (آیات 8–10) سے انتخاب:
﴿لِلْفُقَرَاءِ الْمُهَاجِرِينَ...﴾
﴿وَالَّذِينَ تَبَوَّءُوا الدَّارَ وَالْإِيمَانَ...﴾
﴿وَالَّذِينَ جَاءُوا مِن بَعْدِهِمْ يَقُولُونَ رَبَّنَا اغْفِرْ لَنَا...﴾
ترجمہ:
(1) وہ مہاجرین جو اللہ کی رضا کے لیے سب کچھ چھوڑ گئے...
(2) وہ انصار جنہوں نے مہاجرین کو جگہ دی اور ان سے محبت کی...
(3) اور وہ جو بعد میں آئے، دعا کرتے ہیں: "اے ہمارے رب! ہمیں اور ہمارے ان بھائیوں کو بخش دے..."
5️⃣ سورۃ الأنفال (آیت 74):
﴿وَالَّذِينَ آمَنُوا وَهَاجَرُوا وَجَاهَدُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ... أُو۟لَـٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡمُؤۡمِنُونَ حَقًّا﴾
ترجمہ: جو لوگ ایمان لائے، ہجرت کی، اور اللہ کی راہ میں جہاد کیا... یہی لوگ سچے ایمان والے ہیں۔
اتنی آیات کے باوجود کوئی بدبخت کیسے جرات کر لیتا ہے یہ سمجھ سے بالاتر بات ہے، سوائے بدبختی کے اور کچھ نہیں ہو سکتا ، خیر امید ہے جامعہ کے احباب پانی سر سے گزرنے سے قبل اصلاح فرمائیں گے اور انتشار سے سب کو بچائیں گے۔
کمیل احمد معاویہ
امریکہ کا ایران پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہونے کے علاوہ انکے پچھلے وعدوں کی صریح خلاف ورزی ہے دوسرے ملکوں کو جھنم بنانے کی دھمکیاں دینے والا شخص کیا امن کا انعام حاصل کرنے کا مستحق ہوسکتاہے؟
بھارت نے اس دفعہ براہ راست مساجد مدارس اور قرآن کریم کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے جو اسکی اسلام دشمنی کا کھلا مظاہرہ ہے مساجد کے ائمہ اور خطباء سے گذارش ہے کہ وہ جمعہ کے خطبوں میں بھارت کی شرانگیزی کے خلاف پوری قوم کو متحد کرکے ان میں جذبہ جہاد کو فروغ دیں اور باھمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ھونے کی اپیل کریں اور فتح ونصرت کی دعائیں کریں آیت کریمہ اذالقیتم فئة فاثبتوا واذكرواالله كثيرا اور ولا تنازعوا فتفشلوا كو خطبات كا موضوع بنائیں
جمعیۃ علماء اسلام نے املاک ایکٹ کو مکمل طور غیر ش��عی قرار دیا، یہ صرف جمعیۃ کا موقف نہیں بلکہ اس پر امت کا اجتماعی موقف یے،اسلامی نظریاتی کونسل بھی اس ایکٹ کو مسترد کرچکی ہے،آج اسی ایکٹ کے مماثل ایک قانون ہندوستان میں بھی پاس کیا جا رہا ہے، جس سے اندازہ لگائیں کہ وہاں کی حکومت کس طرح مسلمانوں کی جائیدادوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، بالکل اسی طرح پاکستان میں بھی مسلمانوں کے اوقاف کو ہڑپ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کیا ہم پاکستان میں اسلامی احکامات کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں؟ سپریم کورٹ کے بعض فیصلے اور حکومتی قوانین قرآن و سنت کے خلاف ہیں،ہم عائلی زندگی میں سپریم کورٹ کے نہیں بلکہ اللہ تعالٰی کے احکامات کے پابند ہیں اور اعلان کرتا ہوں کہ میں کسی غیر شرعی فیصلے کا پابند نہیں ہوں، آئین کہتا ہے کہ ہر قانون قرآن و سنت کے مطابق ہوگا، اور ہم ان قوانین کو تسلیم نہیں کریں گے۔ ہم آئینی و قانونی دائرے میں رہ کر اسلامی اقدار کا تحفظ کریں گے اور عو��م میں شعور بیدار کریں گے تاکہ دین کے ساتھ کوئی کھلواڑ نہ کرسکے۔
اے عرش معلی کے مالک...!! اے حکمت والے...!!
ہمارے دلوں کو گمراہ ہونے سے بچا، نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرما، ہم سب کے ایمان کو بہت ��ضبوطی عطا فرما، آج کے اس دن کو ہمارے لئے باعث رحمت بنا دے، رزق وسیع عطا کر دے اور زندگی کے تمام امتحانوں میں کامیابی عطا فرما دے...
آمین ثم آمین...