Imran Khan's sons say they are willing to risk being arrested to go to Pakistan to try and free their father.
Watch the full interview 👇
📺 https://t.co/sHrvslux3G
@piersmorgan | @Kasim_Khan_1999 | @ImranKhanPTI
پاکستان جیت بھی جائے گا تو کیا ہوگا ملک کا نام روشن کرنا ہے تو عمران خان کو رہا کرو ان شااللہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام ہوگا کرکٹ کیا چیز ہے
انڈیا سے میچ جیت کر ملک کا نام روشن ہونے کی بات پر سنیے ایک بچے کا جواب
#PakVsInd
By embracing the golden principles of Unity, Faith, and Discipline, we can shape the Pakistan that Quaid-e-Azam envisioned. Let’s honor his legacy with this as the ultimate birthday gift to our founder. 🇵🇰 #JinnahDay
جواب دو #گولی_کیوں_چلائی
ان چالیس سوالوں کا جواب دو۔۔۔۔
1- گولی کیوں چلائی؟
2- اسلام آباد میں قتل عام کیوں کیا؟
3- نوجوانوں کو اغوا کیوں کیا؟
4- صحافیوں کو جبری گمشدہ کیوں کیا؟
5- عمران خان کے گریبان پر ہاتھ کیوں ڈالا؟
6- اسلام آباد ہائیکورٹ سے فوٹیج کیوں چرائی؟
7- ججز کے بیڈرومز میں کیمرے کیوں لگائے؟
8- عدت جیسے گھٹیا کیس کیوں بنائے؟
9- جعلی مقدمات میں سزائیں کیوں دلوائیں؟
10- لوگوں کی ماوں بہنوں کے کپڑے کیوں پھاڑے؟
11- گھروں کی دیواریں کیوں پھلانگیں؟
12- ارشد شریف کو بے دردی سے قتل کیوں کیا؟
13- آئین کے تحت پنجاب، کے پی کے میں نوے روز میں الیکشن کیوں نہیں کروائے؟
14- بلے کا نشان کیوں چھینا؟
15- آٹھ فروری کو عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ کیوں ڈالا؟
16- عمران خان کو قید تنہائی میں کیوں رکھا؟
17- چھبیسویں ترمیم کے لئے ایم این ایز کو اغوا کیوں کیا؟
18- ریزروڈ سیٹیں کیوں چھینیں؟
19- سپریم کورٹ کے احکامات کو ردی کی ٹوکری میں کیوں ڈالا؟
20- اعلی عدلیہ کو بے توقیر، بے اثر اور مفلوج کیوں کیا؟
21- سمندر پار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیوں کئے؟
22- شہریوں کو جھوٹے کیسز میں قید کیوں کیا؟
23- ایکس کو بلاک کیوں کیا؟
24- پالتو صحافیوں سے دھمکیاں کیوں دلوائیں؟
25- میڈیا پر سنسر شپ کے پہرے کیوں بٹھائے؟
26- عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیوں کروایا؟
27- پولیس و ضلعی انتظامیہ کو عوام سے کیوں لڑوایا؟
28- مولویوں سے جھوٹے فتوے کیوں دلوائے؟
29- ملٹری حراست میں کارکنوں پر تشدد کیوں کیا؟
30- پی ٹی آئی لیڈروں کے گھر، دکانیں کیوں گرائیں؟
31- اعظم سواتی کی شرمناک ویڈیو کیوں بنائی؟
32- نا اہل رشتہ داروں میں عہدے کیوں بانٹے؟
33- ریاست اور عوام کے اعتماد کے رشتے کو کیوں توڑا؟
34- عدم اعتماد کے وقت سندھ ہاوس میں منڈی کیوں لگوائی؟
35- الیکشن ٹربیونلز کیوں تبدیل کروائے؟
36- پی ٹی آئی لیڈروں کے جبری انٹرویو کیوں کروائے؟
37- پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم کیوں کروائے؟
38- پی ٹی آئی مرکزی دفتر کو تالے کیوں لگوائے؟
39- کے پی کے ہاوس پر یلغار کیوں کی؟
40- چوروں اور ڈاکوؤں کو اقتدار پر کیوں بٹھایا؟
جب اپنا کام چھوڑ کر سیاست کرو گے تو سوال تو اٹھیں گے!
مالی مشکلات کا شکار فرحان گھر کا کچھ سامان فروخت کرکے آرہا تھا کہ ڈاکو ٹکر گئے پیسے لے لئیے اور قتل کردیا مقتول کی ایک بیٹی ہے یہ تو غموں سے آزاد ہوگیا مگر گھر والوں کا کیا ؟ رواں برس کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پہ 104 بے گناہ انسان قتل ہوچکے ، بلاول کو فرصت ہو تو پوچھ لیں
بانی چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا اڈیالہ جیل سے اہم پیغام
۲۳ جولائی ۲۰۲۴
۱-
پرسوں میڈیا پر مخصوص ایجنڈے کے تحت بیانیہ بنایا گیا کہ میں نے عوام کو جی ایچ کیو جا کر احتجاج پر اکسایا جبکہ حقیقت یہ ہے کہ تحریک انصاف کی تقریباً ۳ دہائی پر محیط تاریخ میں پرتشدد احتجاج کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ گزشتہ ڈھائی سال کے دوران تحریک انصاف کے خلاف بدترین ہتھکنڈے استعمال کر کے تشدد پر اکسایا گیا۔ نومبر ۲۰۲۲ میں مجھ پر قاتلانہ حملہ ہوا اور میری مرضی کی ایف آئی آر کاٹنے سے بھی انکار کیا گیا۔ اس کے بعد ۲ مرتبہ میری رہائش گاہ پر عسکری ادارے نے حملہ کیا، ایک مرتبہ میری پیشی کے موقع پر مجھے قتل کرنے کا باقاعدہ منصوبہ بنا کر سادہ لباس میں لوگوں کو چھوڑا گیا۔ صرف یہی نہیں ۹ مئی کو عوام کو انتشار دلانے کے لیے ایک سابق وزیر اعظم اور پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول سیاسی جماعت کے سربراہ کو جس ہتک آمیز انداز میں اغواء کیا گیا، وہ بھی کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا تھا لیکن تحریک انصاف کے کارکنان کی سیاسی تربیت میں تشدد کا کوئی عنصر شامل نہیں۔ تحریک انصاف سیاسی، آئینی و قانونی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے۔
۲-
۹ مئی ایک فالس فلیگ آپریشن تھا۔ جس نے ۹ مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی، وہی ۹ مئی کے حقیقی ذمہ داران ہیں۔ ان کی عقل کا یہ عالم ہے کہ یہ ۹ مئی کو امریکہ کے کیپیٹل ہل کے احتجاج سے تشبیہ دیتے ہیں حالانکہ وہاں باقاعدہ شفاف تفتیش اور سی سی ٹی وی کے باریک بینی سے جائزے کے بعد صرف ملوث افراد کو سزا دی گئی، پوری سیاسی پارٹی “ ریپبلکن” کو کچھ نہیں کہا گیا۔ لیکن یہاں نہ صرف ثبوت مٹانے کی غرض سے فوٹیج غائب کر دی گئی بلکہ پورے پاکستان میں ایکشن لیا گیا ہے۔ پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کے مختلف علاقوں کے لوگ جنہوں نے احتجاج میں حصہ نہیں لیا ان کو بھی اُٹھایا گیا، ان کا کیا قصور تھا؟
یہ بات بھی قابل غور ہے کہ امریکہ میں سابق صدر پر قاتلانہ حملہ ہوا تو سیکرٹ سروس کی چئیرپرسن نے ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے استعفی دیا جبکہ پاکستان میں جس سابق وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ ہوا، “سیکرٹ سروس” نے اسی وزیراعظم کو قید کر دیا۔
۳-
پوری پاکستانی قوم کو دہشتگرد کہہ کر قوم کو متنفر کیا جا رہا ہے۔ ۷۰ کی دہائی میں جینے والے چند افراد جو اس امر سے یکسر نابلد ہیں کہ سوشل میڈیا کام کیسے کرتا ہے، وہ ڈیجیٹل دہشتگردی کے لقب بانٹ رہے ہیں۔ پاکستان کی ۹۰ فیصد آبادی تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاکستان کی ۹۰ فیصد عوام نے ۸ فروری کو تحریک انصاف کے حق میں ووٹ دیا تھا، ان سب کو اگر ڈیجیٹل دہشتگرد کہا جائے گا تو فوج اور عوام کے درمیان ایک خلیج پیدا ہوگی۔ اور یہ نفرت پیدا نہیں ہونی چاہیے۔ جو بھی لوگ یہ کررہے ہیں ان کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ ۱۹۷۱ میں بھی یہی کچھ ہوا تھا۔ 25 مارچ 1971 کو جب ڈھاکہ کے اندر یحییٰ خان نے لوگوں کی بڑی تعداد کے خلاف آپریشن کیا تھا تو اس کے نتائج ملک کیلئے اچھے نہیں نکلے۔اب بھی اگر پاکستان کی اکثریت آبادی کو دہشتگرد کہا جائے تو اس کے ملک کیلئے خطرناک نتائج نکلیں گے۔
۴-
ملک، حکومتیں اور معاشرے اخلاقیات کی بنیاد پر بنتے ہیں۔ جس معاشرے میں اخلاقیات ختم ہوجائیں باقی کچھ نہیں رہتا۔ آج لوگ اگر آپ کو بُرا بھلا کہہ رہے ہیں تو وہ صرف آئین کی بالادستی کی بات کررہے ہیں۔ آئین کی بالادستی اور حقیقی آزادی کا مطالبہ کرنا کوئی غداری نہیں ہے۔ یہ جو مضحکہ خیز کیسز بنائے جارہے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمارے لوگ بالکل پر امن طریقے سے کام کررہے تھے اور جب آپ ان کو پر امن طریقے سے کنٹرول نہیں کر سکے تو پھر آپ نے ان کے خلاف فسطائیت کے حربے استعمال کرنا شروع کردیئے۔
۵-
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو ہدایات دی ہیں کہ وہ اسلام آباد میں جلسے کی قیادت کریں۔ پوری قوم حقیقی آزادی کے حصول کے لیے اور ملک میں رائج ظالمانہ اور فسطائی نظام کے خلاف اس جلسے میں بھرپور شرکت کی تیاری کرے۔
🔥 Im participating in the 7th round of @BitgetWallet#Task2Get event!
Complete a few simple @BNBCHAIN Dapp tasks to win $30,000 worth of rewards and stand a chance to receive #airdrops from esteemed #opBNB ecosystem projects
👋 Join now: https://t.co/masPkJODAx