وہ گردشیں ہیں کہ چھٹ جائیں خود ہی بات سے ہات
یہ زندگی ہو تو کیا ربط جاں کسی سے رہے
کبھی ملا وہ سر رہ گزر تو ملتے ہی
نظر چرانے لگا ہم بھی اجنبی سے رہے
#قومی_زبان
نہ دوستی سے رہے اور نہ دشمنی ��ے رہے
ہمیں تمام گلے اپنی آگہی سے رہے
وہ پاس آئے تو موضوع گفتگو نہ ملے
وہ لوٹ جائے تو ہر گفتگو اسی سے رہے
ہم اپنی راہ چلے لوگ اپنی راہ چلے
یہی سبب ہے کہ ہم سرگراں سبھی سے رہے
#قومی_زبان
کہیں میں دیر سے پہنچوں تو یاد آتا ہے
کہیں میں وقت سے پہلے بھی جایا کرتا تھا
بس اتنا دخل تھا میرا خدا کے کاموں میں
میں مرتے لوگوں کی جانیں بچایا کرتا تھا
#قومی_زبان#p0etrywala
اب اس کا نام بھی کب یاد ہو گا
جسے ہر دَم بُھلایا جا رہا ہے
چراغ اس طرح روشن کر رہا ہوں
کہ جیسے گھر جلایا جا رہا ہے
تو کیا اب نیند بھی آنے لگی ہے
تو بستر کیوں بِچھایا جا رہا ہے
#P0etryWala#قومی_زبان
مری تھکن کو اتارو تمہارے بس میں ہے
کہ یہ فقیر تمہاری ہی دسترس میں ہے
گئے زمانے کہ لاکھوں میں ایک ہوتا تھا
ترا شمار اب آخر کے آٹھ دس میں ہے
#قومی_زبان#P0etryWala
چلو ہم چھوڑ دیتے ہیں زمانہ بھی بہانہ بھی
مگر تم سے نہ چھوٹے گا ستانا بھی رلانا بھی
نئی اپنی کہانی کیسے ہم ترتیب دے ڈالیں
بھلائیں کیسے وہ قصہ پرانا بھی فسانہ بھی
تمہارے عشق کی باتیں تمہارا دیکھنا ہم کو
ہمیں شاداب رکھتا ہے ہنسانا بھی ستانا بھی
#قومی_زبان#P0etryWala
وقت خوش خوش کاٹنے کا مشورہ دیتے ہوئے
رو پڑا وہ آپ مجھ کو حوصلہ دیتے ہوئے
��واب بے تعبیر سی سوچیں مرے کس کام کی
سوچتا اتنا تو وہ دست عطا دیتے ہوئے
وہ ہمیں جب تک نظر آتا رہا تکتے رہے
گیلی آنکھوں اکھڑے لفظوں سے دعا دیتے ہوئے
#قومی_زبان #P0etryWala
تمہارے ہاتھ سے پتھر لگا ہے
چلو جیسے تمہیں بہتر لگا ہے
نشانہ ہی غلط باندھا گیا تھا
ہدف پر بھی خطا ہو کر لگا ہے
تمہیں کیسے خوشی ہو جیتنے کی
تمہارا کونسا لشکر لگا ہے
اسے دنیا سے دلچسپی ہوئی ہے
مجھے اس خادثے سے ڈر لگا ہے
#قومی_زبان #poetrywala
مرا نہیں تو وہ اپنا ہی کچھ خیال کرے
اسے کہو کہ تعلق کو پھر بحال کرے
نگاہ یار نہ ہو تو نکھر نہیں پاتا
کوئی جمال کی جتنی بھی دیکھ بھال کرے
#قومی_زبان#P0etryWala
آپ سے کب جدا رہا ہوں میں
زندگی سے خفا رہا ہوں میں
خط کو خط ہی نہیں سمجھ لینا
آپ کے ھاتھ آ رھا ہوں میں
آج کل میں بھی ہوں سُنا جاتا
آج کل تم کو گا رہا ہوں میں
جب تجھے دیکھنے کی فُرصت تھی
راستے ��یں پڑا رھا ہوں میں
#قومی_زبان #P0etryWala
کبوتروں کو اڑاتا ھوں ، اور دیکھتا ھوں
فضا کا حسن بڑھاتا ھوں ، اور دیکھتا ھوں
.
یہ آنکھ مفت میں کچھ بھی نہیں دکھاتی مجھے
میں اس کو خواب دکھاتا ھوں ، اور دیکھتا ھوں
#قومی_زبان#P0etryWala