بدر کے میدان میں کفار کے مدمقابل ۳۱۳ کا لشکر نہیں تھا، ان کا ایمان تھا۔ موسی ک�� عصاء نے نہیں ان کے ایمان نے پانی میں رستہ بنایا تھا۔ ابراہیم جب آگ میں کودے تو انہیں نہیں پتا تھا اس نے گلزار بننا ہے۔ بس یہ ایمان تھا کہ خدائے لم یزل نے انہیں تنہا نہیں چھوڑنا۔
جب ۷۲ لوگ کربلا میں یزیدکے ظلم کے خلاف ڈٹ گئے تھے تو زمینی حقائق میں فتح تو درکنار اپنی معصوم اولادوں کی زندگیوں کی کوئ گارنٹی نہیں تھی، لیکن ایمان تھا کہ حق ہی قائم رہے گا۔ حق ہی قائم رہا۔
تجزیے، تبصرے، کیلکولیشنز، سازشیں، جوڑ توڑ جو مرضی کرلو عمران خان کی زندگی کا رستہ “لا الہ الا للہ” ہے۔ اس کا مقصد رسولِ پاک کی سنت پر چلتے ہوئے ایک منصفانہ معاشرے کا قیام ہے۔ اب اس راستے پہ چلتے ہوئے اس مقصد کی تکمیل اللہ نے پانی میں رستے بنا کرلکھی ہو یا فرات کنارے ہمیں بھوک، پیاس اور جبر سے آزما کر۔ فیصلہ صدیوں پہلے ہوچکا ہے۔ حق نے قائم رہنا ہے۔ تم اسے ختم نہیں کرسکتے۔
تحریک انصاف کے کارکنان اور حمایتیوں کیطرح وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو بھی ضمانت ملنے کے باوجود پھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
اب ہم پوری طرح جنگل کے قانون کی زد میں ہیں جہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا اصول ہی اصل دستور ہے جبکہ اس (لاقانونیت) کی راہ میں واحد رکاوٹ ہماری عدلیہ ہے۔
عدالتِ عظمیٰ کے احکامات کے ساتھ آئین کو بھی نہایت بےرحمی اور ڈھٹائی سے روندا ج��رہا ہے۔ پولیس کے ذریعے تحریک انصاف کو کچلنے کا سلسلہ جاری ہے اور ہمارے قائدین کو تحریک چھوڑنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔
انسانی حقوق کا خون سرِعام کیا جارہا ہے، میڈیا کو گلا ��ھونٹا جاچکا ہے جبکہ سوشل میڈیا کارکنان (ایکٹیویسٹس) کو ڈرانے دھمکانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ عدالتی احکامات کے باوجود عمران ریاض کو عدالت میں پیش نہیں کیا جارہا۔ اس کے ساتھ شدید گرم موسم میں ہمارے گرفتار کارکن تنگ و تاریک کوٹھریوں میں ٹھونس دیے گئے ہیں جبکہ کئی ایک کو دورانِ حراست بدترین تشدد کا سامنا ہے۔
اس یزیدیت کے سامنے سَرنِگوں ہونے کا مطلب بحثیت قوم ہماری موت ہے چنانچہ میں اپنے آخری دَم تک (اس یزیدیت کیخلاف) مزاحمت کروں گا۔
تمہارا یہ عہدِ وفا تمہارے کپتان کی اصل طاقت ہے۔
کیونکہ تم پاکستان ہو!
تم اس کی بقا کے ضامن ہو!
تم کروگے اس کے فیصلے!
جب تک تم اپنے اس عہد کا پاس رکھوگے جیت اس کی ہوگی!
جب تک تم اپنے اس عہد پر قائم رہوگے فتح پاکستان کی ہوگی!
عمران خان پرکرپشن کی الزامات لگانے والوں سن لو
عمران خان کے کہنے پر کچھ گھنٹوں میں دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں نے 14 کروڑ روپے دئے
#ImranKhanForPakistan
اس مضمون میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میں نے جنرل عاصم کو بطور ڈی جی آئی ایس آئی استعفیٰ پر مجبور کیا کیونکہ انہوں نے مجھے میری اہلیہ بشریٰ بیگم کی کرپشن کے شواہد (کیسز) دکھائے۔
یہ دعویٰ بالکل غلط ہے۔ جنرل عاصم نے مجھے میری اہلیہ کی کرپشن کے کوئی شواہد دکھائے نہ ہی میں نے انہیں اس بنیاد پر مستعفیٰ ہونے پر مجبور ک��ا۔
https://t.co/iD0zJLrd1F
" آپ سب ٹکٹ ہولڈرز کو بھی لے جائیں گے تو ہم نئے لوگ کھڑے کرینگے اور وہ بھی جیت جائیں گے ان شاءاللہ " عمران خان
#imranKhanPTI
Link : https://t.co/NQopjfsshg
چنانچہ اب لندن پلان تو کھل کر سامنے آچکا ہے۔ میں قید میں تھا تو تشدد کی آڑ میں یہ خود ہی جج، جیوری اور جلاد بن بیٹھے ہیں! منصوبہ اب یہ ہے کہ بشریٰ بیگم کو زندان میں ڈال کر مجھے اذیّت پہنچائیں اور بغاوت کے کسی قانون کی آڑ لیکر مجھےآئندہ دس برس کیلئےقیدکر دیں۔ اس کے بعد تحریک انصاف کی بچی کھُچی قیادت اور کارکنان کو بھی پوری طرح جکڑ لیں گے۔ اور آخر میں پاکستان کی سب سے بڑی اور وفاقی جماعت پر پابندی لگا دیں گے۔(جیسے انہوں نے مشرقی پاکستان میں عوامی لیگ پر لگائی)-
یہ یقینی بنانے کیلئے کہ عوام کی جانب سے کوئی ردّعمل نہ آئے، انہوں نے دو کام کئے ہیں؛
اوّل: محض تحریک انصاف کے کارکنان ہی کو خوفزدہ نہیں کیا جارہا بلکہ عام شہریوں کے دلوں میں بھی خوف بٹھایا جارہا ہے۔
دوم: میڈیا پر پوری طرح قابو پایا جا چکا ہے اور بزورِ جبر اس کی آواز دبائی جاچکی ہے۔
کل پھر یہ انٹرنیٹ سروسز معطل کردیں گے اور سوشل میڈیا، جو پہلے ہی جزوی طور پر چل رہا ہے, کو پوری طرح بند کردیں گے۔
اس د��ران،جبکہ میں آپ سے مخاطب ہوں،گھروں کی حرمت پامال کی جارہی ہے اور پولیس نہایت بے شرمی سے گھر کی چار دیواری میں موجود خواتین سے بدتمیزی وبدسلوکی میں مصروف ہے۔ آج سے پہلے اس ملک میں چادر و چاردیواری کا تقدس کبھی یوں پامال نہ ہوا جیسا کہ یہ مجرم کر رہے ہیں۔ یہ لوگوں کے دلوں میں اتنا خوف بٹھانا چاہتے ہیں کہ جب یہ مجھے گرفتار کرنے آئیں تو لوگ باہر نہ نکلیں۔
سپریم کورٹ کے باہر فضل الرحمٰن والے تماشے کا واحد مقصد بھی چیف جسٹس آف پاکستان کو مرعوب کرنا ہے تاکہ وہ آئینِ پاکستان کےمطابق کوئی فیصلہ صادر کرنے سے باز رہیں۔
پاکستان پہلے ہی 1997 میں نون لیگی غنڈوں کو نہایت ڈھٹائی سے سپریم کورٹ پر عملاً حملہ آور ہوتے دیکھ چکا ہے جس کے نتیجے میں ایک نہایت محترم چیف جسٹس سجاد علی شاہ کو ہٹایا گیا۔
عوامِ پاکست��ن کو میرا پیغام ہے کہ؛
میں اپنے خون کے آخری قطرے تک حقیقی آزادی کیلئے لڑوں گا کیونکہ مجرموں کے اس گروہ کی غلامی سے موت میرے لئے مقدّم ہے۔ میں اپنے لوگوں کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ ہم نے کلمہ لَاِ اِلٰہَ اِلَّا اللہُ کی صورت میں یہ عہد باندھ رکھا ہے کہ ہم ربّ ذوالجلال کے علاوہ ہرگز کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے۔
اگر آج ہم خوف کے بت کے آگے سجدہ ریز ہوگئے تو ذلت اور شکست و ریخت ہماری آئندہ نسلوں کا مقدّر ٹھہرے گی۔
وہ ملک جہاں ناانصافی اور جنگل کے قانون کا دَور دَورہ ہو وہ زیادہ دیر تک صفحۂ ہستی پر اپنا وجود برقرار نہیں رکھ پاتے!