صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے پیر کو غزہ کے مختلف علاقوں پر حملہ اور گولہ باری جاری رکھتے ہوئے دسیوں فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔
#PakistanCooperativeOrganization
پاکستان میں نئی حکومت کے پہلے ہی مہینے میں ہندوستان سے سالانہ بنیاد پر درآمدات میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک سال میں تیسری بار ہندوستان سے درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
#PakistanCooperativeOrganization
ایک امریکی فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی اڈوں پر ایران کے متعدد میزائل لگے ہیں جن سے اسرائیلی فوجی تنصیبات کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔
#PakistanCooperativeOrganization
دہلی کے وزیر اعلیٰ نے جیل سے عوام کے لئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرا نام اروند کیجریوال ہے اور میں دہشت گرد نہیں ہوں۔
#PakistanCooperativeOrganization
جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن محافظ فوج کے کمانڈر نے لبنان و اسرائیل کے درمیان سمندری سرحد پر صورت حال کو انتہائی کشیدہ اور تشویشناک قرار دیا ہے۔
#PakistanCooperativeOrganization
فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت نے تمام بین الاقوامی اصولوں اور قوانین کو پامال کردیا ہے.
#PakistanCooperativeOrganization
غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ بہت سے شہدا�� کی لاشیں اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر بکھری پڑی ہیں اورغاصب فوجی ان لاشوں کو اٹھانے سے روک رہے ہیں۔
#PakistanCooperativeOrganization
اسپین کے وزیراعظم نے خبردار کیا ہےکہ غزہ جنگ کے خلاف صیہونی حکومت کا غیر مناسب ردعمل، مغربی ایشیا اور دنیا کے لئے خطرہ اور عدم استحکام کا باعث بنا ہے، جبکہ روس نے غزہ میں جنگ بندی سے متعلق سلامتی کونسل کی قرار داد پر فوری عمل درآمد پر زور دیا ہے۔
#PakistanCooperativeOrganization