29 نومبر | فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا عالمی دن۔
فلسطینی عوام اپنے حقِ خودارادیت، آزادی اور اپنی سرزمین پر باعزت زندگی گزارنے کا حق رکھتے ہیں۔ ان کی جدوجہد کو فراموش نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی ان کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ قابلِ قبول ہے۔
ہم فلســطـین کے ساتھ کھڑے ہیں 🇵🇸
السلام علیکم!
الحمدللہ، آپ کے عطیات غزہ میں مستحق خاندانوں تک پہنچا دیے گئے ہیں۔ آپ کے عطیات کی وصولی اور تقسیم کی تصدیق کے لیے یہ ثبوت آپ کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ کی نیکی قبول فرمائے، آپ کو بہترین اجر عطا فرمائے اور آپ کی کوششوں میں برکت ڈالے۔ آمین!
ٹرمپ پیس بورڈ کے وجود پر اور پاکستانی حکومت کی اس میں شراکت پر بہت بڑا سوالیہ نشان!
حقیقتاً جب یہ بورڈ بنایا گیا اس کا مقصد محض اسرائیلی نسل کشی کی سہولت کاری اور دنیا کو فلسطین اور غزہ جینواسائیڈ کے حوالے سے نورملائز کرنا تھا اور ہے!
پاکستان فوراً اس پیس بورڈ سے دستبردار ہو!!!!
🚨 بریکنگ | غزہ پیس بورڈ کے ممبران کیلئے لمحہ فکریہ
اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر کا اشتعال انگیز بیان، کہا: ’’فلسطین نام کی کوئی ریاست نہیں، فلسطین ختم ہو ��کا ہے، اب کوئی فلسطین نہیں ہے۔‘‘
کل 29 نومبر فلسطین سے اظہاریکجہتی کا اقوام متحدہ کاعالمی دن ۔۔۔۔
اے دنیا کے منصفو، سلامتی کے ضامنو،
فلسطین کے جلتی دھرتی پربہتے ہوئے خون کا شور سنو۔۔۔
@Pak_PalForum@HamidMirPAK@gbsumudflotilla
جنگ بندی کے اعلان کے باوجود فلســطـینیوں کا قتلِ عام جاری ہے۔
فلســطـینی امن کے محض کھوکھلے وعدوں کے نہیں، بلکہ تحفظ، انصاف، آزادی اور باعزت زندگی گزارنے کے حق دار ہیں۔
جو جنگ بندی معصوم جانوں کا تحفظ یقینی نہ بنا سکے، وہ حقیقی امن نہیں ہو سکتی۔
Shameful. GOP needs to seek an explanation & recall him from this position. Now he is posting pictures with Muslim envoys but this shocking action by him cannot be covered up. Nor was it an accidental mtg - it would have been pre arranged. @ForeignOfficePk u owe the people an explanation & action.
پاک فلســطـین فورم کے Orphan Sponsorship Programme کے ذریعے ہم غزہ کے یتیم بچوں کو تعلیم، دیکھ بھال اور بہتر زندگی کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان کے مستقبل کا سہارا بنیں۔ آج ہی کسی یتیم بچے کی کفالت کریں۔ 🤍🇵🇸
مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں:
+92 334 8850777
اس کے بعد OIC اور تمام مسلم ریاستوں کو بھی احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے جنہوں نے ہر بار مسلم نسل کشی پر خاموشی سادھ لی اور ظالموں کی صف میں کھڑے رہنے کو محفوظ جانا۔
روہنگیا جینوسائیڈ ہو یا غزہ جینوسائیڈ، میانمار اور اسرائیل کے بعد بڑے ظالموں میں خموش مسلم قیادت بھی شامل رہی ہے
ICJ کی طرف سے میانمار کو نسل کشی کا مرتکب قرار دینے کے بعد میانمار قیادت کو بھی احتسابی شکنجے میں کیا جائے!
اس کے بعد تین سال سے غزہ میں جاری نسل کشی کے لیے اسرائیل کو بھی اعلانیہ طور پر نسل کشی کا مرتکب قرار دینا بھی لازم یے۔
BREAKING: The International Court of Justice has found Myanmar responsible for genocide against the #Rohingya.
Myanmar should comply with the judgment and end its oppression of the Rohingya. Governments should now press the junta to comply and support justice for these atrocities.
Watch this space. More reactions to come.
اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے عمل کو سفارتی زبان کے پردے میں جائز قرار نہیں دیا جا سکتا، اور نہ ہی فلسطین کے حوالے سے پاکستانی عوام کے مؤقف پر کوئی سمجھوتہ کیا جا سکتا ہے۔
پاکستان کے عوام سفارتی جواز نہیں، بلکہ اپنے سوالات کے جواب چاہتے ہیں۔
غزہ میں کچرا، آلودہ پانی اور تباہ حال نظامِ نکاسیٔ اب بھی زندگی کے لیے مہلک خطرہ بن چکے ہیں۔
ایک ملین سے زائد انسان بنیادی انسانی سہولیات سے محروم، محاصرے کی ہولناک قیمت چکا رہے ہیں۔
یہ محض صفائی کا بحران نہیں، بلکہ ایک انسانی المیہ ہے۔
محاصرہ ختم کرو۔ امداد کی راہیں کھولو۔
او آئی سی @OIC_OCI /مسلم ممالک نے گزشتہ تین سال سے محض بیانات دینے، مذمت کرنے، قراردادیں پاس کرنے اور تشویش کا اظہار کرنے کے علاوہ عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔ درحقیقت، ان کھوکھلے بیانات کی آڑ میں صہیونیت کی جانب سے جاری انسانی تاریخ کی پہلی لائیو اسٹریمنگ، ریکارڈڈ نسل کشی (جینوسائڈ) کو سہولت کاری فراہم کی گئی ہے۔او آئی سی/ مسلم ممالک کے حکمران / جرنیل اس جرم میں برابر کے شریک اور غزہ کی نسل کشی کے سہولت کار ہیں۔ آپ کو شرم آنی چاہیے کہ شرم الشیخ میں خود اپنے ہی کیے گئے معاہدے پر عمل درآمد کروانے کے لیے اب آپ امریکہ اور اسرائیل کی منتیں اور ترلے کر رہے ہیں۔۔۔
غزہ نے منافقین کو بے نقاب کیا ہے۔
35 لاکھ فلسطینی چہرے۔ 1.2 ارب ڈالر کا معاہدہ۔ ایک پوری آبادی کو ٹیکنالوجی کے ذریعے نگرانی اور جبر کے شکنجے میں جکڑنے کا عمل۔
جب ٹیکنالوجی ظلم کی معاون بن جائے تو جدت اپنا اخلاقی جواز کھو دیتی ہے۔ انسانی زندگیاں محض ڈیٹا نہیں اور ظلم میں معاونت کرنے والوں کا احتساب ناگزیر ہے۔
غزہ آپ کی تجربہ گاہ نہیں ہے۔
غزہ فوجی ٹیکنالوجی کے تجربات کی تجربہ گاہ نہیں۔
غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے لیے 1,000 فینٹم MK1 انسان نما روبوٹس کی فراہمی کی اطلاعات، جدید ٹیکنالوجی کے فوجی استعمال پر سنگین سوالات اٹھاتی ہیں۔
جنگ بندی کے معاہدے کے باوجود اس کی 5,474 مرتبہ خلاف ورزی کی گئی۔
محصور آبادی پر 223,000 ٹن بمباری کی گئی، جو ہیروشیما جیسے 16 ایٹمی حملوں کی تباہ کاری کے برابر ہے۔
��گر اس کے باوجود، غزہ سرِ تسلیم خم کرنے سے انکاری ہے۔
غزہ مٹ جانے سے انکاری ہے۔
غزہ فراموش کیے جانے سے انکاری ہے۔
ظلم کے آگے اٹل، ناقابل شکست۔
ڈاکٹر حسام ابو صفیہ ناصر میڈیکل کمپلیکس کے دروازوں پر اسرائیلی ٹینکوں کی یلغار کے باوجود ثابت قدم رہے، ہسپتال کے احا��ے میں اپنے بیٹے کی نمازِ جنازہ کی امامت کی، اور جو 488 دن کی مزاحمت، 685 روز کی اسیری اور 126 روز کی قیدِ تنہائی کے باوجود جھکے نہیں۔