قابض اسرائیل کے مختلف شہروں بالخصوص تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں ہفتے کی شب ہزاروں صہیونی مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔ عبرانی اخبار "ہارٹز” کے مطابق ان مظاہروں میں بڑے پیمانے پر شرکت دیکھی گئی۔
https://t.co/UTTEteAeSk
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عزت الرشق نے واضح الفاظ میں “سکائی نیوز عربیہ” کی اس خبر کی تردید کی جو ایک گمنام فلسطینی ذریعے کے حوالے سے شائع کی کہ حماس نے غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے مخصوص شرائط پیش کی ہیں۔
https://t.co/Qa2Y5tzSUU
اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ان جری شہداء کی عظیم الشان عوامی جنازہ تقریب میں شرکت کی، جنہیں قابض اسرائیل نے شہید کر دیا۔ حماس نے ایران کی قیادت، عوام اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور پُرخلوص ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
https://t.co/rt21nW0rmS
غزہ کے مظلوم شہری آج نسل کشی کے اس المناک سفر کے 632 ویں دن میں داخل ہو چکے ہیں۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق، آج اتوار کی صبح سے قابض اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر کئی درجن فضائی حملے کیے، جن میں متعدد نہتے فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔
فلسطینی قیدیوں کے دفاع کے لیے سرگرم مرکز نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی ریاست نے شمالی فلسطین کے علاقے میں واقع مجد جیل میں زخمی ہونے وا��ے متعدد فلسطینی قیدیوں کو ہسپتال منتقل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
https://t.co/5SkJuaPf3d
اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امور کے سربراہ برائے فلسطین جوناتھن ویٹال نے خبردار کیا کہ غزہ کا محصور اور زخمی علاقہ اب "سست روی سے ہونے والے قتلِ عام” کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جہاں فلسطینی صرف کھانے کی تلاش میں روز مارے لوگ اپنی جانیں دےرہے ہیں
https://t.co/RU7Yx8idI6
قابض اسرائیل کی عدالت نے ایک اور مظلوم فلسطینی الرجبی خاندان کو ان کے اپنے گھر سے نکالنے کا ظالمانہ فیصلہ سنا دیا ہے۔ یہ فیصلہ مقبوضہ بیت المقدس کے جنوب میں واقع سلوان کے علاقے بطن الہوا میں ان کا گھر چھین کر یہودی آبادکاروں کے حوالے کرنے کے لیے سنایا گیا
https://t.co/8jTeXx18jd
قابض اسرائیل کی غاصب فوج نے مسجد اقصیٰ پر قبضے کے خطرناک منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے دسویں روز بھی مسجد کو مکمل طور پر بند کر رکھا ہے اور نمازیوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد ہے۔
https://t.co/eUDCAnbCMQ
قابض اسرائیل کی جانب سے جاری درندگی کے جواب میں ایران نے پیر کے روز صہیونی ریاست پر بھرپور میزائل حملہ کیا، جس میں ایک اہم بجلی کی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔ ایران نے چار میزائل حملے کیے گئے، جو مقبوضہ فلسطین کے شمال سے جنوب تک پورے علاقے میں پھیل گئے۔
https://t.co/UDhK7Ch3VE
غزہ میں نسل کشی کا 626واں دن، فضائی حملے، توپوں کی گھن گرج، ��یمہ نشینوں پر بمباری اور بھوک سے نڈھال عوام پر گولیاں، یہ سب کچھ امریکہ کی سیاسی و عسکری پشت پناہی، عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی اور بےحسی کے سائے میں ہو رہا ہے۔
https://t.co/k9Ou2OinLR
جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں فلسطینی ہلال احمر اور بین الاقوامی ریڈ کراس کی طبی ٹیموں نے ہفتے کی شام ایک ایسے فلسطینی خاندان کو بحفاظت نکالنے میں کامیابی حاصل کی، جو قابض اسرائیلی فوج کی گولیوں، گولہ باری اور محاصرے میں پورے 37 دن تک محصور رہا۔
https://t.co/7G1BhWcSVd
قابض اسرائیلی انتظامیہ نے اتوار کی صبح ایک بار پھر مسجد اقصیٰ کو بند کر دیا ہے۔ معلومات کے مطابق قابض فوج نے گزشتہ شب مسجد اقصیٰ کے قدیم مصلیٰ میں گھس کر وحشیانہ تلاشی لی، سامان کو تہس نہس کیا اور اسی دوران مسجد کے چار محافظین کو گرفتار کر لیا گیا۔
https://t.co/AXyzj5vDO0
ایران نے اتوار کی صبح قابض اسرائیل کے اندر واقع دس اہم عسکری اور سکیورٹی اہداف پر زوردار میزائل حملہ کیا۔ یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب چند ہی گھنٹے قبل امریکہ نے ایران کی تین مرکزی جوہری تنصیبات پر وحشیانہ بمباری کی تھی۔
https://t.co/3XKckG4oH5
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ایران کی سرزمین پر امریکہ کی تازہ ترین فضائی بمباری کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری پر کھلا حملہ قرار دیا ہے۔
https://t.co/sAj8RpeAmT
قابض اسرائیل کی جانب سے سنہ2023ء کے 7 اکتوبر سے غزہ پر مسلط کی گئی ہمہ گیر جنگ نے اس نہتے علاقے کو مکمل تباہی کی جانب دھکیل دیا ہے۔ اس نسل کشی پر مبنی حملے میں ہسپتالوں اور سکولوں جیسے انسانی بقا کے بنیادی ادارے بھی بدترین نشانے پر ہیں۔
https://t.co/sBG0jHf7Ms
وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے دنیا بھر کی یہودی برادری سے پُرسوز اپیل کی ہے کہ وہ قابض اسرائیل کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو لگام دیں، جو عالمی عدالت انصاف کو مطلوب ہے اور ایران کے خلاف گذشتہ جمعے سے ایک وسیع جارحیت کا آغاز کر چکا ہے۔
https://t.co/sWtJyNLaAx
لبنانی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت اسلامی جمہوریہ ایران کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور امریکہ و قابض اسرائیل کی مشترکہ جارحیت کے خلاف ہر محا�� پر اس کا ساتھ دے گی۔
https://t.co/kwN6PntqTh
یمن کی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے قائد عبدالملک الحوثی کا کہنا تھا کہ غزہ سے ایران تک کا معرکہ ایک ہی ہے، دشمن ایک ہے اور امت بھی ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف ہونے والا ظلم کسی ایک خطے کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری امت اسلامیہ کی اجتماعی آزمائش ہے۔
https://t.co/Efdk8UJqlD
الخلیل کے علاقے صورِیف میں جمعرات کی شام قابض اسرائیلی آبادکاروں نے ایک بار پھر وحشیانہ درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور کئی دیگر زخمی ہو گئے
https://t.co/7J9IWsYD5D
قابض اسرائیل کی خیمہ بستیوں پر وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں اب تک شہداء کی تعداد 55 سے تجاوز کر چکی ہے، جب کہ 180 سے زائد افراد زخمی ہیں، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے:غزہ شہری دفاع
https://t.co/LQXLphgn64