بچوں کو تعلیم سے جوڑنا، خوراک اور پانی کا ذمہ دارانہ استعمال اور نوجوانوں کو منشیات سے محفوظ رکھنا مشترکہ کوششوں کا تقاضا کرتا ہے۔ وسائل اور تکنیکی اقدامات کے ساتھ عوامی آگاہی اور ذمہ دارانہ طرزِعمل بھی ان مسائل کے حل میں اہم کردار رکھتے ہیں۔
کالجوں اور جامعات کے نوجوان اپنے علم اور صلاحیتوں سے اپنے محلوں اور برادریوں میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔ تعلیم کی اہمیت اجاگر کیجیے، پانی اور خوراک کا ضیاع روکیے اور اپنے اردگرد لوگوں میں شعور پیدا کیجیے۔
نوجوانوں کو قومی تعمیر میں بامعنی شرکت کے مواقع دینا، پاکستان کے بہتر مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔
نیشنل یوتھ سلوشن سپرنٹ 2026 کے راؤنڈ ٹو میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کے خطاب سے ماخوذ عوامی آگاہی پیغام۔
اپنے حق کے ساتھ دوسروں کے حق کا بھی خیال رکھیے۔
دفاتر، بسوں، ہوائی اڈوں اور دیگر مشترکہ بند مقامات پر سگریٹ نوشی سے گریز کیجیے۔ آپ کے اردگرد موجود لوگوں میں بچے، بزرگ اور ایسے افراد بھی ہو سکتے ہیں جن کے لیے دھواں تکلیف کا باعث بنتا ہے۔
جہاں سگریٹ نوشی ممنوع ہو، وہاں پابندی کا احترام کیجیے اور صرف مختص جگہ استعمال کیجیے۔ قانون کی پاسداری اور دوسروں کا خیال رکھنے کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔ عوامی نمائندوں اور سرکاری عہدے داروں کو اپنے عمل سے مثال قائم کرنا ہوگی۔
ایک ذمہ دار معاشرے کی تعمیر ہمارے روزمرہ رویوں سے ہوتی ہے۔
نیشنل یوتھ سلوشن سپرنٹ 2026 کے راؤنڈ ٹو میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کے خطاب سے ماخوذ عوامی آگاہی پیغام۔
Planning Minister Prof. Ahsan Iqbal emphasises that the challenge lies in applying what we know through effective implementation. Understanding our development problems must lead to sustained action that improves people’s lives.
Speaking at the launch of the National Anaemia Reduction Plan for Adolescent Girls and Women in Pakistan 2025–2030, he called for translating knowledge into practical progress, underscoring that this will shape the country’s future.
#UraanPakistan #HumanDevelopment #Anaemia #Nutrition #PolicyImplementation
The Construction of Panjgur Dam, District Panjgur (Revised), with a total project cost of Rs 22.3 Billion, represents an important investment in water-storage infrastructure for one of Pakistan’s water-stressed regions.
By storing water for future use, the project can help strengthen Panjgur’s resilience during dry periods and support more dependable conditions for communities and local livelihoods.
Aligned with the Environment; Water & Food Security pillar of URAAN Pakistan, the project reflects the government’s priority of building climate-resilient infrastructure and directing development towards regions where water scarcity shapes everyday life.
#PSDP2026_27 #UraanPakistan #PanjgurDam #Balochistan #WaterSecurity
ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کے لیے معاشرتی رویوں کی اصلاح ناگزیر ہے۔ قطار کی پابندی اور اپنی باری کا انتظار محض نظم و ضبط نہیں، دوسروں کے حقوق تسلیم کرنے کا عملی اظہار ہیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے نوجوانوں سے گفتگو میں ائیر پورٹ پر قطار توڑ کر آگے نکلنے کے رجحان پر کہا کہ بیرونِ ملک قواعد و ضوابط کی پابندی کرنے والے افراد کو اپنے وطن میں بھی اسی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی بطور وزیر قطار میں کھڑے ہونے کی کوشش کرتے ہیں، اس لیے کسی سرکاری عہدے کو دوسروں کی باری نظرانداز کرنے کا جواز نہیں بنایا جا سکتا۔
نیشنل یوتھ سلوشن سپرنٹ 2026 کے راؤنڈ ٹو کی تقریب سے خطاب کا اقتباس۔
On United Nations Day, Planning Minister Prof Ahsan Iqbal reaffirms Pakistan’s commitment to the UN Charter and to cooperation that improves people’s lives.
The Government values the United Nations as a partner in addressing humanitarian needs and advancing health, education and sustainable development.
The measure of that partnership is the opportunity it creates for families and communities, especially those too often left behind.
Together with UN partners, Pakistan is working to strengthen resilience, widen opportunity and ensure progress reaches those most at risk of being left behind.
#UnitedNationsDay #SDGs #LeaveNoOneBehind
موڑ پر غلط جگہ کھڑی گاڑی دوسرے کے لیے آنے والی ٹریفک کو دیکھنا مشکل بنا دیتی ہے۔
ایک لمحے کی بے احتیاطی کسی خاندان کو جانی نقصان، بھاری اخراجات میں مبتلا کر سکتی ہے۔ ایسے حادثات ٹریفک کی روانی، سامان کی ترسیل اور کاروباری سرگرمیوں کو بھی متاثر کرتے ہیں، جس کا نقصان ملکی معیشت کو پہنچتا ہے۔
ذمہ دار شہری ہونے کا تقاضا ہے کہ اپنی سہولت کے ساتھ دوسروں کی سلامتی کا بھی خیال رکھا جائے۔
گاڑی مناسب جگہ کھڑی کیجیے۔ آپ کی احتیاط، کسی کی زندگی بچا سکتی ہے۔
#ZimadarShehri #ParkResponsibly #RoadSafety #CivicResponsibility
ہمیں نوجوانوں کو مسائل کی نشاندہی تک محدود نہیں رکھنا، ان کا حل پیش کرنے کے قابل بنانا ہے۔
نوجوانوں سے خطاب میں وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسائل پر شکایت اور تنقید کرنا آسان ہے، اصل ضرورت ان کے حل کے لیے عملی کردار ادا کرنے کی ہے۔ پاکستان ہمارا اپنا ملک ہے اور اس کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمیں اپنی توانائیاں اور وسائل بروئے کار لانا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ’’بنو شاہین‘‘ پروگرام کا بنیادی مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پاکستان کی تعمیر و ترقی سے جوڑنا ہے، تاکہ وہ قومی مسائل کے حل میں تعمیری کردار ادا کر سکیں۔
وفاقی وزیر نے نوجوانوں کے پیش کردہ مسائل کے حل کو سراہتے ہوئے تمام گروپس کو مبارک باد بھی دی۔
نیشنل یوتھ سلوشن سپرنٹ 2026 کے راؤنڈ ٹو کی تقریب سے خطاب کا اقتباس۔
On World Polio Day, Federal Minister Prof. Ahsan Iqbal reaffirms the government’s commitment, under Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif’s leadership, to protecting every child from polio.
For a child affected by paralysis, the consequences can last a lifetime.
Parents can help prevent that suffering: ensure every child under five receives two polio drops in every campaign and completes routine immunisation.
We honour the frontline workers who reach families, answer concerns and help protect children across Pakistan.
#WorldPolioDay #EndPolio #EveryChildEveryTime
Planning Minister Prof Ahsan Iqbal reaffirms the Ministry’s commitment to connecting people with Pakistan’s development priorities, opportunities and progress.
Through its publications and public outreach, the Ministry is making development information accessible and strengthening public understanding of government initiatives.
Effective communication also means listening to communities, explaining how policies affect everyday lives and enabling citizens to contribute their knowledge and ideas. This exchange builds trust and supports development that responds to people’s needs.
Informed citizens are essential partners in national progress.
#WorldDevelopmentInformationDay
قومی مسائل کے عملی حل، قانون کے احترام اور معاشرتی رویوں میں مثبت تبدیلی کے لیے نوجوانوں کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔
نیشنل یوتھ سلوشن سپرنٹ 2026 کے راؤنڈ ٹو میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کا مکمل خطاب دیکھیے۔
#YouthEmpowerment#YouthSolutionSprint2026 #YouthIdeationLab @betterpakistan
نوجوانوں کی بامعنی شمولیت قومی مسائل کے پائیدار حل اور لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے ضروری ہے۔
نیشنل یوتھ سلوشن سپرنٹ 2026 کے راؤنڈ ٹو سے وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال کا خطاب
وفاقی وزیر نے کہا کہ مؤثر حل کی بنیاد مسئلے کی بنیادی وجوہات کو سمجھنے میں ہے۔ نوجوان ایسی تجاویز تیار کریں جو مقامی ضروریات، زمینی حقائق اور دستیاب وسائل سے ہم آہنگ ہوں، اور جن کے عملی نفاذ سے لوگوں کی زندگیوں میں واضح بہتری آ سکے۔
تھر کے مقامی وسائل کو ریل کے ذریعے توانائی اور صنعت کی ضروریات سے جوڑنے کی جانب اہم قدم۔
تھر کول ریل کنیکٹیویٹی پروجیکٹ کے تحت نئی ریلوے لائن تعمیر کی جا رہی ہے، جو تھر کے کوئلے کے ذخائر کو موجودہ ریلوے نیٹ ورک کے ذریعے پورٹ قاسم سے منسلک کرے گی۔ اس رابطے سے کوئلے کی نقل و حمل کے لیے ایک مربوط اور مؤثر نظام میسر آئے گا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی توجہ کے تحت، وزارتِ ریلوے کی نگرانی میں پاکستان ریلوے منصوبے پر عمل درآمد کر رہا ہے۔ منصوبے کی لاگت وفاقی حکومت کے پی ایس ڈی پی اور حکومتِ سندھ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام سے 50، 50 فیصد کی بنیاد پر مشترکہ طور پر پوری کی جا رہی ہے۔
وفاق اور سندھ کا یہ مشترکہ ترقیاتی منصوبہ مقامی وسائل کے استعمال، توانائی کی فراہمی اور صنعتی و معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
#TharCoal #RailConnectivity #PSDP #PakistanRailways #Infrastructure
برآمدی کامیابی کے لیے پیداواری صلاحیت، معیار اور جدت ناگزیر ہیں، کاروباری ادارے تحقیق کے لیے جامعات سے اشتراک بڑھائیں
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ ہر سی ای او کی ذمہ داری ہے کہ اپنے ادارے کی پیداواری صلاحیت، مصنوعات کے معیار اور جدت کا مسلسل جائزہ لے۔ یہی تین بنیادیں کاروباری مسابقت اور عالمی منڈیوں میں کامیابی کا راستہ بناتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنے تحقیقی وسائل نہ رکھنے والی کمپنیاں جامعات کی لیبارٹریوں اور ماہر افرادی قوت کے ساتھ مل کر صنعتی مسائل کے حل تلاش کریں۔ امریکا اور چین سمیت کامیاب ممالک کی ترقی میں صنعت اور جامعات کے اشتراک نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔
سی ای او سمٹ 2026، اسلام آباد سے خطاب
#URAANPakistan #PQI #CEOSummit2026
Stronger exports are central to Pakistan’s path towards lasting growth and economic self-reliance.
At CEO Summit 2026 in Islamabad, Planning Minister Prof. Ahsan Iqbal outlined a shared national mission: every business, every individual and every district identifying what they can produce or contribute to Pakistan’s exports.
By bringing together the private sector, government and academia, URAAN Pakistan’s export-led agenda aims to expand foreign exchange earnings, sustain growth and reduce recurring dependence on IMF support and debt rollovers.
#URAANPakistan #CEOSummit2026
ہر ضلع کی قابلِ برآمد مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک پہنچانا قومی ترجیح بنانا ہوگا.
اُڑان پاکستان کے تحت 2035 تک 100 ارب ڈالر کی برآمدات کا ہدف حاصل کرنے کے لیے حکومت، نجی شعبے، جامعات اور پوری قوم کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
کاروباری فورمز ہر شہر، گاؤں اور ضلع میں ایسی مصنوعات کی نشاندہی کو اپنا مرکزی ایجنڈا بنائیں جو عالمی منڈیوں میں فروخت ہو کر پاکستان کے لیے زرمبادلہ کما سکیں۔
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال
سی ای او سمٹ 2026، اسلام آباد سے خطاب
#URAANPakistan #CEOSummit2026
We are deeply saddened by the tragic loss of lives and injuries caused by the earthquake in Nagqu, Xizang Autonomous Region of China.
We extend our heartfelt condolences to the bereaved families and the Government and people of China, and pray for the swift recovery of the injured.
We stand in solidarity with our Chinese brothers and sisters in this hour of grief. 🇵🇰🇨🇳
عالمی سطح پر پاکستان کے بارے میں مثبت تاثر بڑھ رہا ہے، مگر ہماری داخلی گفتگو میں مسلسل منفی پہلوؤں کو نمایاں کرنے کا رجحان اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کو کمزور کرتا ہے۔
بڑی کامیابی کی بنیاد سوچ اور خوداعتمادی میں پڑتی ہے۔ پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیے منفی طرزِ فکر سے نکل کر اپنی صلاحیتوں اور امکانات پر یقین کرنا ہوگا۔
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال
سی ای او سمٹ 2026، اسلام آباد سے خطاب
#URAANPakistan #CEOSummit2026
National progress begins with confidence in our own capabilities.
Speaking at CEO Summit 2026 in Islamabad, Planning Minister Prof. Ahsan Iqbal emphasised the role of leadership in inspiring confidence and positive action.
Recognising Pakistan’s strengths and replacing habitual negativity with a determination to solve problems, he noted, are essential to advancing the country’s development ambitions.
#URAANPakistan #CEOSummit2026
دفاع میں عزم، سفارت کاری میں امن کا پیغام؛ پاکستان نے عالمی سطح پر اپنا وقار بلند کیا ہے۔
2025 کے معرکۂ حق میں پاکستان نے دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دے کر اپنی دفاعی صلاحیت منوائی۔ پھر امریکا اور ایران کو اسلام آباد میں مذاکرات کی میز پر لا کر ثابت کیا کہ مؤثر سفارت کاری میدانِ جنگ سے امن کی راہ نکال سکتی ہے۔
عالمی رہنماؤں اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی جانب سے اس کردار کی پذیرائی پاکستان پر بڑھتے اعتماد کی عکاس ہے۔ آج دنیا پاکستان کو ایک باصلاحیت، ذمہ دار اور امن کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے والے ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے۔
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال
سی ای او سمٹ 2026، اسلام آباد سے خطاب