وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اسلام آباد میں مائیگرنٹ ریسورس سینٹرز (مہاجرین رہنمائی مراکز) کی 10ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ عشائیے میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان محفوظ، منظم، شفاف اور باقاعدہ مائیگریشن کے فروغ کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ مائیگرنٹ ریسورس سینٹرز اور بڈاپسٹ پراسیس اسی مشترکہ مقصد کی جانب اہم اقدامات ہیں، جہاں شراکت داری، مکالمے اور تعاون کے ذریعے لوگوں کے لیے باوقار مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے ICMPD، یورپی یونین، شراکت دار حکومتوں، وفاقی و صوبائی اداروں، نجی شعبے اور گزشتہ 10 برسوں میں مائیگرنٹ ریسورس سینٹرز کے لیے خدمات انجام دینے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خصوصاً مائیگرنٹ ریسورس سینٹرز ٹیموں اور کونسلرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی روزمرہ کاوشیں پالیسی کو عام شہریوں کے لیے عملی سہولت میں تبدیل کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ تقریب محفوظ مائیگریشن، مضبوط شراکت داری، بہتر مواقع اور ایک پُرامن و باہمی تعاون پر مبنی دنیا کے مشترکہ عزم کی تجدید کا موقع ہے۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے پاکستان مسلم لیگ اسلام آباد ہاؤس میں یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر منعقدہ پرچم کشائی کی پروقار تقریب میں شرکت کی۔
تقریب میں پاکستان کا قومی پرچم لہرایا گیا اور ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر شرکاء نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ اور تحریکِ آزادی کے شہداء و رہنماؤں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
تقریب میں پاکستان مسلم لیگ کے رہنماؤں، کارکنان اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے یومِ آزادی کے موقع پر ملک کی ترقی، استحکام اور خودمختاری کے لیے متحد ہو کر کردار ادا کرنے کے عزم کا ا��ہار کیا۔
وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی، چوہدری سالک حسین اور چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (NIRC)، جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے کمیشن کے معزز ممبران محمد زبیر خان (پشاور بنچ) اور عبدالقیوم خان (لاہور بنچ) کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک باوقار تقریب اور عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے اپنے خطاب میں ریٹائرڈ ممبران کی دیانت، قانون پسندی اور ادارے سے وابستگی کو سراہتے ہوئے انہیں قومی خدمت کا بہترین نمونہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی گراں قدر خدمات کمیشن کے لیے ایک مثال اور آنے والے افسران کے لیے مشعل راہ ہیں۔
تقریب میں NIRC کے افسران، قانونی ماہرین اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے دونوں ریٹائرڈ ممبران کو نیک تمناؤں اور عزت و احترام کے ساتھ رخصت کیا۔
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 148ویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح ایک عظیم رہنما تھے جنہوں نے اتحاد، یقین محکم اور تنظیم کے اصولوں پر عمل کرکے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد وطن کا خواب حقیقت میں بدلا۔ ان کی زندگی اور تعلیمات نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہیں، اور پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں انہی اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔ چوہدری سالک حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں قائداعظم کے خوابوں کے مطابق پاکستان کو ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی یافتہ ریاست بنانے کی توفیق عطا فرمائے اور ہم سب اس دن کو ان کے افکار پر عمل کرنے کے عزم کے ساتھ منائیں۔
اپنی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ اور اس استحصال کا خاتمہ کرنے کیلئے سب سیاسی جماعتوں کو ملک و قوم کے روشن مستقبل کیلئے متحد ہو کر آواز بلند کرنا ہو گا ۔ بلال محمدزئی
نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریوں کا خواب دکھا کر معاشی قتل عام کرنے والی حکومت نے نہ صرف صوبے کی ترقی برباد کی بلکہ انقلاب کے نام پر نوجوانوں کو ریاست مخالف سرگرمیوں میں جھونک دیا۔
محمد بلال محمدزئی
ایڈیشنل جنرل سیکرٹری، پاک��تان مسلم لیگ خیبر پختونخوا
موجودہ سیاسی و معاشی حالات میں ساری سیاسی جماعتوں کو عوامی و ملکی مفاد کیلئے مذاکرات کا راستہ اپنانا ہو گا ۔ سیاسی مذاکرات، مصالحت، اور سنجیدہ سیاسی رویے کو اپنانا موجودہ مسائل سے نکلنے کا واحد راستہ ہے۔ انتخاب خان چمکنی
#PML#PMLQ#KP#Pakistan#intikhabkhanchamkani
پاکستان مسلم لیگ خیبر پختونخوا کے صدر انتخاب خان چمکنی اور لائئر ونگ کے صوبائی صدر کاشف ترکئی کی ملاقات کے دوران ایک اہم پیش رفت سامنے آئی، جہاں خالد تنویر روھیلہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان
#intikhabkhanchamkani#bilalmuhammadzai#ChSalikHussain
وزارت مذہبی امور کی جانب سے ملکی امن و سلامتی میں بین المذاہب ہم آہنگی کا کردار کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد گیا، وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کانفرنس میں شرکت کی, وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین کا بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اج ہمارے معاشرے کو جو مسائل درپیش ہیں ان کا حل بین المذاہب ہم اہنگی سے ہی ممکن ہے، موجودہ حکومت نے ملک کے اندرونی اور بیرونی حالات کے پیش نظر مفاہمتی عمل شروع کیا ہے، تشدد اور عدم برداشت کو کسی مذہب، شہریت، تہذیب یا کسی لسانی گروہ سے نہیں جوڑا جا سکتا، پاکستانی پرچم میں سفید رنگ اقلیتوں کی ترجمانی کرتا ہے، اسلام میں اقلیتوں کے حقوق واضح طور پر بیان کیے گئے ہیں۔ وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے مزید کہا کہ وزارت مذہبی امور نے قومی بی�� المذاہب ہم اہنگی کا ڈرافٹ تیار کیا ہے جسے وفاقی کابینہ سے منظور کرایا جائے گا، صوبوں کی مشاورت سے مذہبی رواداری اور برداشت کی پالیسی بنائی گئی ہے جو وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد نافذ العمل ہوگی، پاکستان میں وزیر اعظم اور صدر مملکت کی سربراہی میں اقلیتوں کے مذہبی تہوار منائے جاتے ہیں، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ہر سال بین المذاہب ہم اہنگی کانفرنسز کا انعقاد کیا جاتا ہے، پاکستان میں موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں اور ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
صوبائی صدر، انتخاب خان چمکنی سے سماجی و سیاسی کارکن سابقہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری (سابقہ فاٹا ) محمد عمر چمکنی آف ضلع کرم کی ان کے آفس میں ملاقات۔ ملاقات میں جنوبی اضلاع میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور سیاسی و تنظیمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ۔
#PML#PMLQ#KP
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سمیت دیگر وزراء نے شرکت کی۔ اجلاس میں شام کی صورتحال اور پاکستانیوں کے انخلاء پر بریفنگ دی گئی، بتایا گیا کہ شام میں موجود 250 زائرین میں سے 79 اور 20 اساتذہ و ط��باء میں سے 7 اساتذہ بیروت پہنچ چکے ہیں، جن کی باحفاظت واپسی کے لیے پاکستانی سفارت خانے اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے بجلی کی قیمتوں میں کمی اور نجی شعبے کے فروغ کو حکومتی ترجیح قرار دیا۔ اجلاس میں ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کے بورڈ میں عاصم بشیر وڑائچ کی بطور ممبر پروڈکشن کنٹرول تعیناتی اور نیشنل کمیشن برائے اسٹیٹس آف ویمن فنڈ کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت گورنر ہاؤس میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد۔ کانفرنس میں خیبرپختونخوا کے امن اور قدرتی وسائل ��ے متعلق موجودہ چیلنجز اور مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال ۔
صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی نے پارٹی کی نمائندگی کی ۔
#PML #PMLQ @chamkani01
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین اور وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ اور احسن اقبال نے شرکت کی۔ اجلاس میں قومی کمیشن برائے اقلیت بل 2024 کا جائزہ لیا گیا، جسے مالی اور انتظامی خودمختاری دینے پر زور دیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ کمیشن 13 ارکان پر مشتمل ہوگا، جن میں 9 اقلیتوں سے ہوں گے۔ وزارت قانون کو تین دن کے اندر بل کو حتمی شکل دینے کی ہدایت دی گئی۔ اجلاس میں بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی برداشت کے فروغ کی پالیسیوں پر بھی غور کیا گیا، جن میں مساجد کو کمیونٹی سینٹرز کے طور پر فعال کرنے کی تجویز شامل کی گئی۔ کمیٹی نے ترامیم کی منظوری دیتے ہوئے پالیسیوں کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت ک��۔
یہ وقت ذاتی سیاست سے بالاتر ہوکر قومی مفاد کے لیے کام کرنے کا ہے۔ ایک مضبوط پاکستان ہی آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت دے سکتا ہے۔ انتخاب خان چمکنی
6/6
#PML#KP#Pakistan@chamkani01@geonews_urdu
تمام ریاستی ادارے، سیاسی جماعتیں اور عوامی نمائندے ایک پیج پر آئیں تاکہ دہشت گردی اور عدم استحکام کا خاتمہ ہو۔صوبائی صدر انتخاب خان چمکنی
1/6
#PML#KP#Pakistan@chamkani01@geonews_urdu
پاکستان مسلم لیگ ہمیشہ عوام کے حقوق کے تحفظ اور امن و ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا رہی ہے۔
"ہم تمام قوتوں کے ساتھ کھڑے ہونے کے لیے تیار ہیں۔ انتخاب خان چمکنی
5/6
#PML#KP#Pakistan@chamkani01@geonews_urdu