پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے آپ کا ساتھ ضروری ہے۔ استحکامِ پاک��تان پارٹی کا حصہ بنیں اور پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے سفر میں اپنا کردار ادا کریں۔
ابھی کیو آر کوڈ سکین کریں اور استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ اپنی ممبرشپ رجسٹر کروائیں۔
#MembershipDriveIPP #JoinIPP
پاک فوج پاکستان کی سلامتی، استحکام اور دفاع کی علامت ہے۔ جن جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اس وطن کا دفاع کیا، پوری قوم ان کی قربان��وں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔قومی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات اور ایسا طرزِ عمل جو دشمن کے پروپیگنڈے کو تقویت دے، قابلِ مذمت ہے۔ سیاست اپنی جگہ، مگر ملک و قوم کے محافظ اداروں کا احترام سب پر لازم ہے۔افواجِ پاکستان ہمارے وطن کی حفاظت کے لیے دن رات سرحدوں پر موجود ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو یا قدرتی آفات، پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں نے ہمیشہ قوم کا ساتھ دیا اور بے شمار قربانیاں پیش کیں۔پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ ہے اور اس کے خلاف ہر قسم کے پروپیگنڈا کی بھرپور مذمت کرتی ہے
افواجِ پاکستان کو قوم کا سلام، شہداء کو خراجِ عقیدت
دیرینہ ساتھی اور استحکام پاکستان پارٹی کےسینئر رکن اور سابق ایم پی اے سردار نیاز خان گشکوری کی وفات پر گہرادکھ اور افسوس ہوا۔پنجاب کی سیاست میں سردار نیاز خان گشکوری بلند قامت شخصیت تھے۔ اُن کی سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائےگا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ اور غمزدہ خاندان کو صبرجمیل دے۔آمین
یومِ شہدائے کشمیر پر 1931ء کے شہدا کو خراجِ عقیدت اور سلام۔ ان کی لازوال قربانیاں تحریکِ آزادی کی اہم کڑیاں ہیں۔ پاکستان کشمیری عوام کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ بھارت ریاستی جبر اور آبادیاتی تبدیلی سے کشمیری عوام کی جدو جہدِ آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا۔ کشمیر اور پاکستان کا رشتہ لازوال ہے۔ عالمی برادری کشمیری عوام کے بنیادی حقوق اور حقِ خودا��ادیت کے تحفظ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔ شہدائے کشمیر کی قربانیاں ہمیشہ آزادی، استقامت اور انصاف کی جدوجہد کو نئی طاقت دیتی رہیں گی۔
ماشکیل، بلوچستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 معصوم اور نہتے مزدوروں پر فتنہ الہندستان کے دہشتگردوں کا بزدلانہ حملہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
نہتے مزدوروں کا بہیمانہ قتل صرف چند افراد پر نہیں بلکہ پاکستان کے امن، اتحاد اور استحکام پر حملہ ہے۔ اس اندوہناک سانحے پر شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
دہشتگردی کے خلاف پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ان فتنہ پرور عناصر اور ان کے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ ہی پائیدار امن کی ضمانت ہے۔ ان شاء اللہ پاکستان دہشتگردی کے ناسور کو شکست دے کر رہے گا
Deeply saddened by the passing of His Highness Sheikh Hamad bin Khalifa Al Thani, a great friend of Pakistan and a visionary leader whose wisdom and dedication transformed Qatar and left an enduring legacy of peace and prosperity.
I extend my heartfelt condolences to His Highness Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani, the Royal Family, and the brotherly people of Qatar. Pakistan stands in solidarity with Qatar in this hour of grief.
May Allah Almighty grant the departed soul the highest place in Jannat-ul-Firdaus and give the family strength to bear this irreparable loss. Ameen.
صوبائی جنرل سیکرٹری استحکام پاکستان پارٹی و ایم پی اے محمد شعیب صدیقی سے پی پی 133 سے آئی پی پی کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری نوشیر مان کی ملاقات، انکے ہمراہ سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی واربرٹن شیخ جمیل احمد بھی موجود تھے۔ ملاقات میں آزاد کشمیر الیکشن کمپین کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال
ایم پی اے و جنرل سیکرٹری آئی پی پی پنجاب محمد شعیب صدیقی سے صدر آئی پی پی مینارٹی ونگ ہارون گل و جنرل سیکرٹری شہباز مغل کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال اور آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے گفتگو۔
#abdulaleemkhan#ipp#shoaibsiddiqui#pp149lahore#ajkelection
بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر دل رنجیدہ ہے۔ وطن کے دفاع اور شہریوں کے تحفظ کے لیے جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس اور پاک فوج کے بہادر جوانوں کو پوری قوم کا سلام۔ بھارت کے سرپرست دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کار اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک جاری رہے گی اور پاکستان کا امن ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔پوری قوم اپنے محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند اور زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین۔
صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کا وژن پاکستان بالخصوص گلگت کی تعمیرِ نو کی حقیقی بنیاد ہے۔ ہم نے نہ صرف فرسودہ نظام کو بدلنے کا عہد کیا ہے، بلکہ اپنی عملی جدوجہد سے اسے ��ابت بھی کر رہے ہیں۔ عوام کا یہ جوش و خروش اس بات کا ثبوت ہے کہ ایک خوشحال اور مستحکم گلگت بلتستان کا سفر شروع ہو چکا ہے۔