وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی لاہور میں سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کے فائنل میچ میں شرکت اور قومی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی۔ وزیراعلیٰ نے فاتح پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو ونر ٹرافی پیش کی اور قومی ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی بھی ��وجود تھے۔
بلوچستان میں سرکاری بھرتیوں کے نظام کو شفاف، غیر جانبدار اور میرٹ پر مبنی بنانے کے لیے AI Testing Service System متعارف، گریڈ 5 سے 15 تک بھرتیو�� میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے اہل امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کی جانب اہم پیش رفت۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا عزم: نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں سفارش نہیں، قابلیت اور میرٹ کی بنیاد پر ملیں گی۔
#CMOBalochistan #AIRecruitment #Merit #Transparency #DigitalBalochistan
کوئٹہ: وائرل ویڈیو پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر پولیس کا فوری ایکشن، اسلحہ کی نمائش اور دھمکی آمیز پیغام نشر کرنے والا نوجوان گرفتار، اسلحہ اور خنجر برآمد۔
ڈی آئی جی، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس پی سٹی ڈویژن کے نوٹس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ واقعے کی مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ والدین اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں غیر قانونی سرگرمیوں سے دور رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
صحت دہلیز — معیاری طبی مشاورت اب ہر شہری کی دہلیز پر!
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت صحت دہلیز ٹیلی ہیلتھ ایپ کے ذریعے شہریوں کو گھر بیٹھے مفت طبی مشاورت کی سہولت فراہم کی جا ��ہی ہے۔ شہریوں کے تاثرات اس عوامی اقدام کی اہمیت اور صحت کی سہولیات تک آسان رسائی کے حوالے سے اس کی افادیت کو اجاگر کرتے ہیں۔
#صحت_دہلیز #عوام_کی_آواز #HealthAtYourDoorstep #SarfrazBugtiHealthVision
بلوچستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور معاشی ترقی کی جانب اہم پیش رفت!
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ (BBoIT) کے زیرِ اہتمام لاہور میں پہلی بار بلوچستان اکنامک اینڈ انویسٹمنٹ فورم 2026 کا انعقاد کیا گیا، جس میں 200 سے زائد کاروباری رہنماؤں اور کمپنیوں کی شرکت صوبے میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات پر اعتماد کا مظہر ہے۔
فورم کا مقصد نجی شعبے کی شمولیت کو فروغ دینا، سرمایہ کاری کے نئے مواقع اجاگر کرنا اور بلوچستان میں پائیدار معاشی ترقی کی راہیں ہموار کرنا ہے۔
#InvestmentForum2026 #BalochistanInvestmentForum2026 #BalochistanInvestmentPotential #SarfrazBugtiEconomicVision
کوئٹہ کی ترقی کا نیا وژن، جدید شہری ترقی کی جانب اہم پیش رفت!
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت گرین بس سروس سے جناح پیپلز میٹرو ٹرین تک، زرغون روڈ سے ایئرپورٹ روڈ تک، کوئٹہ میں جدید شہری انفراسٹرکچر اور سفری سہولیات کی بہتری کے لیے ترقی کا ایک نیا تصور حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔
کوئٹہ کی تبدیلی کا سفر شروع ہو چکا ہے، اور یہ تو محض آغاز ہے۔ شہر کی ترقی اور جدید شہری ��ہولیات کے حوالے سے ایک اور اہم پیش رفت جلد سامنے آئے گی۔
#Quetta #Balochistan #SarfrazBugti #NewVisionNewBalochistan
ضلع بارکھان سے ڈنمارک کی معروف جامعہ تک، اکبر جان کا تعلیمی سفر بلوچستان کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی عکاسی کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی معاونت سے آج وہ یونیورسٹی آف کوپن ہیگن، ڈنمارک میں فوڈ مائیکرو بائیولوجی کے شعبے میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔
بلوچستان کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا اور ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے معاونت فراہم کرنا صوبائی حکومت کی تعلیم�� ترجیحات کا حصہ ہے۔
#Balochistan
نواں کلی طیارہ حادثہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی نوجوان حکمت اللہ سے ملاقات
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے کے دوران پائلٹ کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے نوجوان حکمت اللہ کی بہادری اور جذبۂ انسانیت کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اپنی سیکیورٹی فورسز سے محبت کرتے ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
#Balochistan #SarfrazBugti #PakistanArmy #Quetta
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت کیچ، گوادر، پنجگور اور خاران کے TEVT گریجویٹس میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب۔
نوجوانوں کی فنی و پیشہ ورانہ تربیت کے تحت 123 طالبات تربیت مکمل کر چکی ہیں، جبکہ 491 نوجوان اس وقت تربیتی پروگرام کا حصہ ہیں۔ آج 65 طالبات کو تکمیلِ تربیت کے سرٹیفکیٹس دیے گئے۔
پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 57,000 نوجوان مستفید ہوں گے، جبکہ 180 چھوٹے و درمیانے کاروباری منصوبوں کو روزگار اور ذریعۂ معاش کے لیے گرانٹس فراہم کی جائیں گی۔
#CMBalochistan #MirSarfrazBugti #TEVT #SkillDevelopment #YouthEmpowerment #BalochistanYouth
بلوچستان کی بیٹیاں قابل ہیں، اللہ نے آپ کو بے شمار صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ بلوچستان میں خواتین آگے بڑھیں گی تو بلوچستان آگے بڑھے گا۔
بلوچستان کی بیٹیوں کو اسکلز اور ہنر فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنے لیے اور اپنے صوبے کے لیے ایک بہتر مستقبل تشکیل دے سکیں۔
یہ ہمارے لیے باعثِ فخر ہے کہ بلوچستان کے صحت کے شعبے میں ہونے والی اصلاحات اور منصوبوں کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔ ہمارے وزیرِ صحت خود سری لنکا گئے اور وہاں دنیا کے سامنے بلوچستان کے صحت کے شعبے میں آنے والی مثبت تبدیلیوں اور اصلاحات کو پیش کیا۔
آپ کا مستقبل زمباد نہیں، بلکہ باعزت روزگار ہے۔
اسی لیے بارڈر ڈسٹرکٹ کے نوجوانوں کو اسکلز اور ہنر فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں اور باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔
ہمیشہ بارڈر سے متعلق تنقید کی جاتی رہی، لیکن آج انہی بارڈر کے علاقوں کے نوجوانوں کو باعزت روزگار کی طرف لایا جا رہا ہے۔
آپ اپنے پیروں پر کھڑے ہوں، ہنر سیکھیں اور اپنے مستقبل کو روشن بنائیں۔
رائز پروگرام بلوچستان / RISE Program کیا ہے؟ اور اسکا مقصد کیا ہے ؟
https://t.co/TqnHgdYxRg
یہ پروگرام آپ کو نہ صرف اسکلز اور ہنر فراہم کرے گا بلکہ میر سرفراز بگٹی رائز پروگرام میں آپ کو ایک والد کی طرح سہارا دے رہے ہیں، آپ کو ہنر سکھا کر باعزت روزگار کے لیے اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں مدد کر رہے ہیں۔
وہ آپ کو باعزت روزگار دے کر ایک باوقار زندگی کا تحفہ دے رہے ہیں، جبکہ بعض عناصر نوجوانوں کو گمراہی کے راستے پر گامزن کرکے ان سے ان کا سہارا چھیننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اپنے ہنر کو اپنی طاقت بنائیں، اپنے پیروں پر کھڑے ہوں اور باعزت روزگار کی طرف قدم بڑھائیں۔
نیچے اس پروگرام ک�� مکمل تفصیل موجود ہے ۔ آپ بھی اسکلز حاصل کریں اور باعزت کاروبار شروع کریں 👇
https://t.co/TqnHgdYxRg
#Balochistan #Quetta #SarfrazBugti
پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی بلوچستان کے وائس چیئرمین موسیٰ جان اچکزئی نے جناح پیپلز ٹرین کے نئے روٹ پر سفر کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو اس عوامی منصوبے کے آغاز پر مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے جناح پیپلز ٹرین کو عوام کے لیے سفری سہولیات میں ایک اہم اضافہ قرار د��تے ہوئے ترقیاتی پروجیکٹ پنک بس اور گرین بس سروسز کے ساتھ اسے کوئٹہ کے شہریوں کے لیے ایک اور عملی سہولت قرار دیا۔
وزیرِ اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان میں جدید، آسان اور عوام دوست سفری سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔
#JinnahPeoplesTrainQuetta
#سرفراز_بگٹی_عوامی_وزیراعلیٰ
اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور سابق نگران وزیراعظم پاکستان سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے آغا شکیل احمد درانی کے ہمراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سینیٹر میر عبدالقدوس بزنجو سے ان کے چچا میر عبداللہ جان بزنجو اور ماموں میر اللہ داد بزنجو کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔
ایدھی چوک، کوئٹہ پر انسانیت کے عظیم علمبردار عبدالستار اید��ی کا مجسمہ نصب کر دیا گیا۔
امن، اتحاد اور ترقی بلوچستان کی نئی پہچان ہے۔ ایدھی چوک کی تزئین و آرائش اور مجسم�� کی تنصیب ایک پُرامن، ترقی پسند اور مثبت بلوچستان کی عکاسی کرتی ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبے میں امن، ترقی اور عوامی فلاح کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں سول سنڈیمین ہسپتال میں جدید طبی سہولیات اور ڈیجیٹل ہیلتھ سسٹمز کے ذریعے صحت کے شعبے میں بہتری لائی جا رہی ہے۔
کیتھ لیب اور MRI سمیت جدید تشخیصی سہولیات سے بروقت اور درست تشخیص و علاج، جبکہ AI-Powered Smart Attendance System اور ڈیجیٹل فارمیسی کے ذریعے طبی عملے کی حاضری اور ادویات کے ریکارڈ میں شفافیت یقینی بنائی جا رہی ہے۔
مریضوں کا تحفظ اور معیاری صحت کی سہولیات حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح ہے۔
#SarfrazBugtiHealthRevolution
#HealthDigitalizationBalochistan
الحمدللہ! میر غلام قادر بگٹی میموریل ہسپتال بیکڑ میں پیچیدہ نوعیت کے کیسز سمیت 100 بڑی سرجریز کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہیں۔ جدید طبی سہولیات، ماہر طبی عملے اور 24 گھنٹے فعال آپریشن تھیٹر کے ذریعے مقامی آبادی کو بروقت اور معیاری علاج کی سہولت میسر آ رہی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں حکومت بلوچستان دور دراز علاقوں کے عوام کو ان کی دہلیز پر معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
#SarfrazBugtiHealthRevolution
#HealthDigitalizationBalochistan