بن تمہارے کبھی نہیں آئی
کیا مری نیند بھی تمہاری ہے
آپ میں کیسے آؤں میں تجھ بن
سانس جو چل رہی ہے آری ہے
اس سے کہیو کہ دل کی گلیوں میں
رات دن تیری انتظاری ہے
جون ایلیا
*اردو ہے جس کا نام ہمیں جانتے ہیں داغ*
*سارے جہاں میں دھوم ہماری زباں کی ہے*
*25 فروری 1948 یومِ نفاذ اردو*
*آج کے دن اردو کو قومی زبان کا درجہ دیا گیا تھا_*
کیسے اپنی عمر کی نقدی نکلی کھوٹی ، لکھے گا
وقت ہماری قسمت میں اک اور کسوٹی لکھے گا
آپ اسے مکتب میں بے شک ر سے رب سمجھائیں گے
فاقہ کش کا بچہ لیکن ر سے روٹی لکھے گا
کو��ل جوئیہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جگر مرادآبادی
آدمی آدمی سےملتا ہے
دل مگر کم کسی سےملتا ہے
بھول جاتا ہوں میں ستم اس کے
وہ کچھ اس سادگی سےملتا ہے
آج کیابات ہےکہ پھولوں کا
رنگ تیری ہنسی سےملتا ہے
سلسلہ فتنۂ قیامت کا
تیری خوش قامتی سے ملتا ہے
مل کے بھی جو کبھی نہیں ملتا
ٹوٹ کر دل اسی سے ملتا ہے
1/2
جس گیس پہ انڈے بھی اُبالے نہیں جاتے
اُس گیس کے بِل ہیں کہ سنبھالے نہیں جاتے
تب تک ہے میرے مُلک میں بجلی کا ادارہ
جب تک گلی کُوچے سے اُجا��ے نہیں جاتے
چھوڑ آو کہیں دُور سیاست کے مجسمے
ہاتھی بھرے کھیتوں میں تٙو پالے نہیں جاتے
(رحمت اللہ عامر)
کتنا چھپا کے رکھے کوئی دکھ پہاڑ سے
آنسو نکل ہی پڑتے ہیں پلکوں کی باڑ سے
بُجھتے ہوئے چراغ نے دیکھا ہے جس طرح
روئے گی عمر بھر ہوا لگ کر کواڑ سے
میثم علی آغا
مر بھی جاؤں ت�� کہاں لوگ بھلا ہی دیں گے
لفظ میرے مرے ہونے کی گواہی دیں گے
آج پروین شاکر کا یوم وفات ہے
پروین شاکر کا کوئی پسندیدہ شعر کمنٹ کریں
#پروین_شاکر
#PerveenShakir
@Qertass
"16 دسمبر "
پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ دن جب ملک دو لخت کیاگیا۔۔۔
عنوان : قحط الرجال اور سقوط ڈھاکہ۔۔
تحریر : افتخار الدین انجم
آواز دوست کے مصنف مختار مسعود 1926 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے وہ ��حریک پاکستان میں قائداعظم کے ہر اول دستے کا حصہ رہے اور اور سقوط ڈھاکہ
1/11
اعمال کے درست کیے بنا اگر آپ اپنے حالات کے درست ہونے کی امید رکھتے ہیں تو یہ عبث ہے کیونکہ اعمال کا آپ کے حالات کے بننے یا بگڑنے سے براہ راست تعلق ہے۔۔۔
جب آپ کا رب آپ سے راضی ہوگا تو آپ کے حالات کیسے بگڑ سکتے ہیں یا کیسے نامساعد رہ سکتے ہیں۔۔۔۔؟
ذرا سوچیے!!!!