خدارا!
اپنی بچیوں کے رشتوں میں احتیاط کریں۔ اپنے پرانے رشتے بحال رکھنے کے لیے بچیوں کی قربانی نہ دیں۔
کیا اسلام آباد پولیس اپنی ہی فورس کی ایک رکن کو انصاف فراہم کرے گی؟
خانپور کے تھانہ اسلام گڑھ میں تعینات لیڈی کانسٹیبل صبا کنول سے متعلق مبینہ واقعے نے کئی اہم سوالات اٹھا دیے ہیں۔
واقعے سے قبل صبا کنول کی جانب سے ایک ویڈیو بیان سامنے آیا، جس میں انہوں نے اپنے گھریلو حالات اور بعض مبینہ واقعات کے حوالے سے سنگین الزامات عائد کیے ا��ر حکومت و متعلقہ حکام سے تحفظ اور انصاف کی اپیل کی۔
بعد ازاں انہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔
اب ضرورت اس امر کی ہے کہ معاملے کی شفاف، غیر جانب دار اور مکمل تحقیقات کی جائیں، ویڈیو بیان میں عائد الزامات کی حقیقت سامنے لائی جائے، اور اگر کسی قسم کی زیادتی یا قانون شکنی ثابت ہوتی ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
ایک بیٹی، ایک عورت اور ایک پولیس اہلکار کی آواز کو سنجیدگی سے سنا جانا چاہیے۔
انصاف صرف ہونا نہیں چاہیے، انصاف ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے۔
Feeling safe is the single most important criteria for a relationship. It's not the only thing you need, but none of the other things matter if you don't feel safe.