توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کے جج کے اس فیصلے سے کہ معاملہ قابلِ سماعت (Maintainable) تھا، تعصّب اور بدنیّتی واضح ہیں کہ الزام میرے سر تھونپا جائے اور (نہایت عجلت میں تقاضہ ہائے عدل سے روگردانی کرتے ہوئے کئے گئے ایک عدالتی فیصلے کے ذریعے) مجھے خطاوار قرار دیا جائے۔
اوّل تو ہائیکورٹ کی جانب سے اس اعلان کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کی��لاف ہماری نظرِ ثانی کی استدعا منظور کرلی گئی ہے، کے ذریعے میرے وکلاء کو گمراہ کیا گیا مگر جب تحریری حکمنامہ آیا تو معاملہ ازسرِنو کارروائی/فیصلے کیلئے پھر سے انہی جج صاحب کو بھجوا دیا گیا جو پہلے ہی ہمارے خلاف فیصلے کیصورت میں اپنی سوچ واضح کرچکے تھے۔
دوم: میری درخواست پر فیصلے کیلئے ٹرائل کورٹ کو 7 یوم کی مہلت دی گئی اور میرے وکیل نے معاملے کو پیر تک ملتوی کرنے کی استدعا کی مگر اس حقیقت کے باوجود کہ (معاملے پر ہائیکورٹ کے اس حکمنامے کو) سپریم کورٹ کے روبرو چیلنج کیا جاچکا ہے جہاں اسے نمبر بھی لگ چکا ہے اور 7 روز کی مہلت ختم ہونے سے قبل اس کی (سپریم کورٹ میں) سماعت کے امکانات بھی روشن ہیں، میرے وکیل کو سماعت کا موقع (حق) دیے بغیر نہایت عجلت میں 3 ہی روز میں فیصلہ صادر کر دیا گیا۔
اس سے بھی بڑھ کر دلچسپ تو یہ ہے کہ ٹرائل کورٹ کے ان جج صاحب کیخلاف تعصّب کی بنیاد پر (ہماری جانب سے) دائر کی گئی درخواست پر غور نہ ہی کوئی فیصلہ کیا گیا بلکہ فی الواقع میری قانونی ٹیم کو سماعت کا موقع دیے بغیر ہی تمام معاملات نمٹائے جارہے ہیں جو کہ کسی بھی مقدمے پر منصفانہ کارروائی (Fair Trial) اور فطری انصاف (Natural Justice) کے اصولوں سے صریح انحراف ہے۔
ان سب (واقعات و حقائق) سے میرے خلاف تعصّب اور جانبداریت کا ایک واضح سلسلہ کھل کر سامنے آتا ہے جس کی بنیادوں میں یہ ہدف پوشیدہ ہے کہ مجھے نااہل قرار دیا جائے اور ملکی سیاست سے باہر رکھا جائے۔
Extreme level of agenda setting.
Imran Khan Collected more than5Billion PKR in https://t.co/GFHUVhBvGm shameful our TV chnls are
only Bol ARY Gnn and 92 on aired the Telethon Transmission for
40Million Flood affected people.These channels are busy in celebrating the deal with IMF
8مارچ کو جب تحریک عدمِ اعتماد پیش کی گئی تو ڈالر178 روپےکاتھا۔آج یہ250 تک پہنچ چکاہے۔8مارچ 2022 کو مہنگائی 16.5%تھی،آج یہ بھی 38% کی بلند ترین سطح کو چھو رہی ہے۔یہ امپورٹڈحکومت مجرموں ہی پرمشتمل نہیں بلکہ یہ سراسر نااہل بھی ہیں۔سوال یہ ہےکہ اس ساری تباہی کا ذمہ دار ہےکون؟