چل پڑیں منزلوں کی طرف قافلے آخری کال ہے
منتظر ہیں عزیمت کے سب راستے آخری کال ہے
راستے اب لہو کے سمندر سے اٹ بھی اگر جائیں تو
دوستو کم نہ ہو پائیں یہ حوصلے آخری کال ہے
ہم چراغوں نے اب مل کے لڑنی ہے جنگ آمد صبح تک
چند جو بجھ گئے جل اٹھیں دوسرے آخری کال ہے
احمد فرہاد
#ajkrightsmovement
#kashmir
صرف میرپور سے جو قافلہ اسلام گڑھ کی طرف پہنچا ہے وہ 20 ہزار سے زیادہ ہے اور انہوں نے رٹھوعہ چک ہریام پل جو ابھی تعمیر کے مراحل میں ہے
اس کا افتتاح بھی اج انہوں نے کیا ہے کہ وہ 28 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کی بجائے سات کلومیٹر کا سفر طے کر کے اسلام گڑھ پہنچے اسلام گڑھ میں بھی سیکڑوں لوگ موجود تھے جنہوں نے استقبال کیا اور اب وہ قافلہ چکسواری پہنچا ہے
چکسواری میں بھی سینکڑوں لوگوں نے ان کا استقبال کیا ہے اور یہ اپ قافلہ پلاک کی طرف جا رہا ہے اور وہاں سے ڈڈیال کا قافلہ ہزاروں کی تعداد میں اس قافلے کے ساتھ مل جائے گا جبکہ چھمب جوڑیاں برنالہ کوٹ جیمل کا قافلہ بھمبر پہنچا ہے اور بھمبر کا قافلہ ان کو ساتھ لے کر جگہ پنجیری ہے وہاں پہنچا ہے
جبکہ سماہنی کا قافلہ پیر گلی کے مقام پر پہنچ چکا ہے وہ بھی شام تک کوٹلی پہنچ جائے گا اور کھوئی رٹہ کا بھی قافلہ وہاں پہنچ جائے گا یوں میرپور ڈویژن اج پوری طرح یک جان دو قالب ہے۔
پلندری میں عوام کی بڑی تعداد جمع ، عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما سردار امان اپنی عوام کے درمیان موجود
فارم 47 والوں نے ان نوجوانوں کو غدار ڈکلئیر کیا ہوا ہے