اور کتنے جانور ہیں جو اپنا رزق اُٹھائے نہیں پھرتے! اللہ اُنہیں بھی رزق دیتا ہے، اور تمہیں بھی، اور وہی ہے جو ہر بات سنتا، ہر چیز جانتا ہے۔
سورۃ العنکبوت آیت نمبر 60
اے ایمان والو! اللہ اور رسول سے بے وفائی نہ کرنا، اور نہ جانتے بوجھتے اپنی امانتوں میں خیانت کے مرتکب ہونا،
اور یہ بات سمجھ لو کہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد ایک آزمائش ہیں، اور یہ کہ عظیم انعام اللہ ہی کے پاس ہے۔
﴿سورۃ الانفال، ۲۷-۲۸﴾
اور جن لوگوں نے ہماری خاطر کوشش کی ہے، ہم اُنہیں ضرور بالضرور اپنے راستوں پر پہنچائیں گے، اور یقینا اللہ نیکی کرنے والوں کے ساتھ ہے۔
سورۃ العنکبوت آیت نمبر 69
اور (اے پیغمبرﷺ!)جب میرے بندے آپ سے میرے بارے میں پوچھی�� تو(آپ ان سے کہہ دیجئے کہ)میں اتنا قریب ہوں کہ جب کوئی مجھے پکار تا ہے تو میں پکارنے والے کی پکار سنتا ہوں۔لہٰذاوہ بھی میری بات دِل سے قبول کریں، اور مجھ پر اِیمان لائیں، تاکہ وہ راہِ راست پر آجائیں۔
(سورۃ البقرۃ،۱۸۶)